محمد سعد
محفلین
میں قدرت کو سمجھنے کے اس شغل سے، جسے سائنس کہتے ہیں، خود تو لگاؤ رکھتا ہی ہوں۔ ساتھ ساتھ دیگر لوگوں میں بھی یہ لگاؤ پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ بھی مخصوص کر رکھی ہے (تجسس سائنس فورم) اور یہاں بھی سائنس کے زمرے میں سرگرم رہتا ہوں۔ لیکن تجربے نے سکھایا ہے کہ سائنس کو "بیچنے" کے اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ میں سمجھ نہیں پا رہا کہ آخر لوگوں میں قدرت کے سمجھنے کی خواہش پیدا کیسے کروں۔ کیسے انہیں محسوس ہو کہ اس چیز کا ان کی زندگی کے ساتھ کوئی تعلق بنتا ہے، کہ یہ کسی دور دراز سیارے کی مخلوق کا مشغلہ نہیں بلکہ ان کے اپنے لیے اہمیت رکھنے والی سرگرمی ہے۔ یعنی جو شے بیچتا ہوں، اس کی "مانگ" کیسے پیدا کروں۔
چنانچہ یہاں پر ایک سروے سا شروع کر رہا ہوں۔
اگر آپ کو پہلے سے سائنس میں دلچسپی ہے، تو براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ آپ کی اس دلچسپی کی وجہ کیا ہے۔
اور اگر آپ کو سائنس میں پہلے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، تو براہِ مہربانی یہ بتائیں کہ ایسی کیا چیز ہوگی جو آپ کو سائنس میں دلچسپی لینے پر اکسائے۔ کون سی ایسی صورت، جو اگر ہوتی، تو آپ سمجھتے کہ قدرت کے راز کھوجنے کو آپ کی زندگی میں کچھ اہمیت حاصل ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اس کھوج میں پڑنے کی "ضرورت" نہیں ہے، تو کیا آپ کوئی ایسی فرضی صورتِ حال سوچ سکتے ہیں کہ جس میں آپ کو اس کی ضرورت محسوس ہوتی؟
براہِ مہربانی کھل کر رائے دیجیے، تاکہ میں آپ کو اچھی طرح "برین واش" کر سکوں۔