عرفان سعید
محفلین
سٹابری کسٹرڈ
سیلری ہارٹ یا سٹیم؟ہمارے گھر بھی کھانے سیلری سے بنتے ہیں۔
غریبانہ سیلریسیلری ہارٹ یا سٹیم؟
میری کہانی کچھ حد تک آپ سے ملتی جلتی ہے۔ پاکستان میں کچھ پکانا نہیں سیکھا تھا۔ کبھی غلطی سے کچن میں پایا جاتا تو والدین پوچھتے کہ خیریت ہے۔ پی ایچ ڈی کے لئے روانہ ہوا تو ٹوٹی زردی والا فرائی انڈا ہی بنانا آتا تھا۔ لیکن میں اکیلا نہ تھا۔ میری کائنات کافی رنگین تھی۔ بیگم بھی ساتھ تھی۔ جب تک اس نے ماسٹرز کیا معاملات ٹھیک رہے۔ پھر اسے ایک دوسری ریاست میں جاب مل گئی۔ اب میرے سیکھنے کا وقت تھا۔ امی اور بیوی سے کھانوں کی تراکیب مانگیں۔ دونوں خوب کھانا پکاتی ہیں لیکن ان کی لکھی تراکیب سے دو تین بار کھانا بنانے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کی لکھی ترکیب انجینیر کے سٹینڈرڈ کی نہیں۔ اس ترکیب کو ریپلیکیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس فولڈر کو ایسا بند کیا کہ پھر نہ کھولا۔ بک سٹور سے کچھ کک بکس خریدیں اور کھانا پکانے کا آغاز کیا۔جاپان جا کر کچھ دن تو جاپانی مرغیوں کے انڈوں کی عزت افزائی کر کے گزارہ چلتا رہا، لیکن جب دل تنگ پڑا تو سوچا پلاؤ بناتے ہیں۔ ادھر امی سے کہا کہ ایک عدد ریسیپی لکھ کر فورا ای۔میل کریں۔ پیاز کاٹنا شروع کیے تو ہمارے حساس دیدوں سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے۔ ایک دو بار چھری پیاز پر چلاتے، اور پھر تازہ ہوا میں چشمِ تر کو خشک کرتے۔ پورا پیاز کاٹتے کاٹتے تو ہمارے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور بے بسی کےآنسو بھی بہہ نکلے۔ بہرحال کچا پکا، جلا سڑا پلاؤ تیار ہوا اور کھا کر دردِ شکم ہوا۔ بعینہ یہ موقع تھا کہ اقبال کا یہ مصرعہ ہمارے ذہن میں گونجا اور اُن لمحوں میں اس کے معانی کا جو ادراک ہمیں ہوا، اقبال کو بھی کیا ہوا ہوگا!
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
بہت بڑا انکشاف ہےہمارے گھر بھی کھانے سیلری سے بنتے ہیں۔
شاہ جی آپ ایسا کریں کہ اس مہینے بھرجائی کو سیلری مت دیں، پھر دیکھتے ہیں کس تیل میں کھانا بنتا ہے؟ تہانوں لگ پتہ جانا اے کنیاں وِیّاں دا سو ہوندا اےبہت بڑا انکشاف ہے
ہمارے گھر تو کوکنگ آئیل میں بنتے ہیں
آہو تہاڈا بولنا بڑا ضروری سیشاہ جی آپ ایسا کریں کہ اس مہینے بھرجائی کو سیلری مت دیں، پھر دیکھتے ہیں کس تیل میں کھانا بنتا ہے؟ تہانوں لگ پتہ جانا اے کنیاں وِیّاں دا سو ہوندا اے
آج 12 تاریخ ہو گئی ہے سیلری پیر کو ملے گی گھر سے دھمکی آمیز میسیج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیںشاہ جی آپ ایسا کریں کہ اس مہینے بھرجائی کو سیلری مت دیں، پھر دیکھتے ہیں کس تیل میں کھانا بنتا ہے؟ تہانوں لگ پتہ جانا اے کنیاں وِیّاں دا سو ہوندا اے
یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ بچوں کو کھانا بنا کرکھلاتے ہیں، ساتھ میں بچوں کی ماں کو بھی کھلا دیا کریں، یاد رہے کہ اس کا ڈبل ثواب ہوتا ہے اور لائن آف کنٹرول پر امن رہتا ہے۔کھانا پکانا میں نے مجبورا شروع کیا کیونکہ ملازمت کی وجہ سے اکثر گھر سے باہر ہی رہتا تھا اگرچہ کک کی سہولت کمپنی دیتی تھی مگر سائیٹ اسٹاف میں سے سے زیادہ خبیث ممبر کک ہی ہوتا ہے لہذا اکثر کھانا مجھے خود بنانا پڑتا ایک دو بار گھر بچوں کو بھی بنا کر کھلایا ۔
اب تو بچے باقاعدہ فرمائیش کر کے پکواتے ہیں
دسیا سی ناں کہ بندے بنڑ کے رہوو، تسی لائن آف کنٹرول کو آؤٹ آف کنٹرول کرنے والی حرکتیں کر رہے ہیں شاہ جی۔ وزیر خوراک سے بنا کر رکھا کریں آپ کی صحت وزارت خوراک سے نہ بنا کر رکھنے والی نہیں، اس لیے احتیاط لازم ہے۔ تنخواہ لیٹ ہونے پر تحفے کا تڑکا لگا دیا کریں۔آج 12 تاریخ ہو گئی ہے سیلری پیر کو ملے گی گھر سے دھمکی آمیز میسیج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں
بالکل کھلائےآپ نے جاپانیوں کو بھی چٹپٹے، دیسی پاکستانی پکوان کھلائے یا نہیں؟
سوشی بہت پسند تھی۔ بہت اجھے اچھے سوشی ریسٹورنٹ سے کھائی۔عرفان سعید جاپان میں سوشی بہت کھائی جاتی ہے۔ کیا آپ کو پسند ہے اور کتنی زیادہ خود بنا کر کھائی ہے؟
آپ نے ان سے کون کون سا اسٹنٹ سیکھامیرے اسٹنٹ پروفیسر