اب جرمنی میں رہتے ہوئے کوکنگ کی چند یاداشتیں
تھائی چکن گرین کری
اس کے اجزا میں لائم، لائم کے پتے، لیمن گراس، تھائی سبز دھنیا، تھائی بازل، تھائی ثابت سرخ مرچیں، گیلن گیل شامل ہیں۔ سب اجزا کا آئل میں شامل کرکے پیسٹ بنا لی جاتی ہے اور چکن کو اس پیسٹ سے میرینیٹ کر کے کوٹ کر لیا جاتا ہے۔ کچھ گھنٹے بعد چکن فرائی کر کے، باقی کی گرین پیسٹ کو کوکونٹ ملک کے ساتھ کے ساتھ شامل کر کے، اس میں ڈال کر پکایا جاتا ہے۔
یہ ڈش جاپان میں بھی بہت دفعہ بنائی۔ حسنِ اتفاق سے جرمنی میں گھر کے عین سامنے حلال گوشت کی دوکان اور چند قدم کے فاصلے پر ایشیائی خورد و نوش کی دوکان تھی، جہاں سے سب اجزا فوری دستیاب ہوتے تھے۔