بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

سلمان حمید

محفلین
لیجیئے اور تو کچھ نہیں لیکن بیگم کے پاکستان تشریف لے جانے کے بعد ہم نے اپنی 2 سالہ پرانی کوکنگ کی صلاحیت کو جگایا اور پھر 2 کلو چکن بنا ڈالا تاکہ ویک اینڈ تو سکون سے سو کر گزر جائے۔ یاد رہے کہ یہ چکن گھریلو مصالحے استعمال کر کے بنایا گیا ہے تو اس میں شان کا نہیں صرف سلمان کا ہاتھ ہے۔

کچھ تصاویر شریکِ محفل کرتا ہوں اور ہر دیکھنے سننے والے کو دعوتِ عام ہے اس سے پہلے کہ میں اکیلا چٹ کر جاؤں۔

تیاری کے دوران۔۔۔
n5ga.jpg

تقریبًا تیار
5cdy.jpg

بس ہلکی آنچ پر آخری ٹچ
gya7.jpg

مکمل تیار - خیال رہے کہ آٹا گوندھنے کی سستی اور بازار میں نادستیاب روٹیوں کی وجہ سے میں نے اس کو سفید چاولوں کے ساتھ نوش فرمایا تھا اور آج دفتر میں لنچ کے لیے بھی یہی لایا ہوں :)

e891.jpg

اگر پریزنٹیشن اچھی نہیں تو معاف کیجیے گا لیکن ذائقے کی میں گارنٹی دیتا ہوں۔ تو پھر کون کون آ رہا ہے دعوت پر ؟ :)
 
سلمان حمید

محفلین
بس پھر آ ہی جائیے اس سے پہلے کہ مجھے آپ کو ائیرپورٹ سے ڈونر (ترکش شوارما جو کہ حلال ہونے کی وجہ سے ہم پاکستانیوں کی فاسٹ فوڈ میں اکلوتی عیاشی ہے) کھلانا پڑے۔ بس نکل بھی جائیں کہ ٹھنڈا کھانا اچھا نہیں لگے گا :biggrin:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہاں بہنا میں اپنے منہ میاں مٹھو تو نہیں بننا چاہتا لیکن سچ تو یہی ہے کہ جتنا دکھنے میں لگ رہا ہے، کھانے میں بھی اتنا ہی مزے کا ہے :biggrin:
نہیں بھیا آپ میاں مٹھو نہ بنیں کیونکہ میاں مٹھو تو چوری کھاتا ہے، چکن نہیں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھی تصاویر ہیں
بس پھر آ ہی جائیے اس سے پہلے کہ مجھے آپ کو ائیرپورٹ سے ڈونر (ترکش شوارما جو کہ حلال ہونے کی وجہ سے ہم پاکستانیوں کی فاسٹ فوڈ میں اکلوتی عیاشی ہے) کھلانا پڑے۔ بس نکل بھی جائیں کہ ٹھنڈا کھانا اچھا نہیں لگے گا :biggrin:
مزے کی بات یہ ہے کہ تقریباً سارے ٹرکش شوارما کے سلسلے میں حلف اٹھا لیں گے کہ یہ حلال گوشت سے بنا ہے۔ تاہم اکثر ہوتا یہ ہے کہ چونکہ گائے حلال جانور ہے (ذبیحہ سے قطع نظر) اس لئے وہ اسے حلال شمار کرتے ہیں۔ کبھی تسلی کر لیجئے گا :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
واہ بھائی آپ تو بڑے باصلاحیت نکلے۔۔۔۔۔۔۔ بیگم کی غیرموجودگی میں ہم تو بس ہوٹل ہی آباد کر سکتے ہیں;) لاسٹ ٹائم ایک ہفتے کے لیے بیگم میکے سدھاریں جسکے ویزے کے لیے انھوں نے کافی عرصے سے درخواست جمع کروائی ہوئی تھی، تو دل میں ٹھانی کے جو کچھ بھی کھایا گھر میں بنا کر ہی کھاؤں گا مگر پہلے دن ہی بس ہو گئی:grin: پھر تو بس ناشتہ ہی میڈ ان ہوم کرتا رہا اور وہ بھی بوائل انڈے اور چائے سے:p
ترکیب بھی لکھ دیتے ہو سکتا ہے کبھی کچن میں آزمانے کی ضرورت پڑھ جاتی۔۔۔۔۔!
 
سلمان حمید

محفلین
اچھی تصاویر ہیں

مزے کی بات یہ ہے کہ تقریباً سارے ٹرکش شوارما کے سلسلے میں حلف اٹھا لیں گے کہ یہ حلال گوشت سے بنا ہے۔ تاہم اکثر ہوتا یہ ہے کہ چونکہ گائے حلال جانور ہے (ذبیحہ سے قطع نظر) اس لئے وہ اسے حلال شمار کرتے ہیں۔ کبھی تسلی کر لیجئے گا :)
بالکل ہو سکتا ہے قیصرانی بھائی لیکن میں بھی پھر اتنا سا پکا مسلمان ہوں کہ حلال سنتے ہی اپنی ساری ذمہ داری اگلے کی کندھوں پر ڈال دیتا ہوں :biggrin:
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ بھائی آپ تو بڑے باصلاحیت نکلے۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بیگم کی غیرموجودگی میں ہم تو بس ہوٹل ہی آباد کر سکتے ہیں;) لاسٹ ٹائم ایک ہفتے کے لیے بیگم میکے سدھاریں جسکے ویزے کے لیے انھوں نے کافی عرصے سے درخواست جمع کروائی ہوئی تھی، تو دل میں ٹھانی کے جو کچھ بھی کھایا گھر میں بنا کر ہی کھاؤں گا مگر پہلے دن ہی بس ہو گئی:grin: پھر تو بس ناشتہ ہی میڈ ان ہوم کرتا رہا اور وہ بھی بوائل انڈے اور چائے سے:p
ترکیب بھی لکھ دیتے ہو سکتا ہے کبھی کچن میں آزمانے کی ضرورت پڑھ جاتی۔۔۔ ۔۔!
میکے کے لئے ویزہ؟
 
ہی ہی بس بیگم کے آنے سے پہلے چھ ماہ خود کھانا بنایا تھا زمانہء طالبعلمی (2010) میں تو بس تب سے کچھ نہ کچھ بنانا آتا ہی ہے۔ جس شہر میں رہتا ہوں، وہاں ریستوران میسر نہیں ہیں جہاں جا کر کھا سکوں تو بس آسان سی ترکیب سے یہ والا چکن بنا لیتا ہوں۔
1۔ چکن کو گھی میں لہسن کی پیسٹ کے ساتھ فرائی کیا۔
2۔ فرائی ہوتے ہوئے ہی ادرک کی پیسٹ اور تھوڑا زیرہ بھی ڈال دیا۔
3۔ جب چکن سفید ہو گیا اور ہلکا ہلکا ٹوٹنے لگا تو مصالحے جھونک دیے۔ مصالحے حسبِ ذائقہ اور اپنی مرضی سے جو مرضی ڈالیں جیسے میں نے لال مرچ، نمک، ہلدی، سوکھا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال دیا۔
4۔ جب خوبصورت سی شکل نکلنے لگے یعنی مصالحے میں چکن بھن جائے تو 2، 3 عدد ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیے۔
5۔ اور جب ٹماٹر گھلنے لگے تو دہی کے 2،3 بڑے چمچ ڈال دیے تاکہ ذرا چاولوں کے ساتھ کھانے والا مصالحہ بن جائے۔
6۔ جب یہ اوپر بنی تصویر جیسی شکل بن جائے یعنی گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔ یاد رکھیں سارے عمل کے دوران آنچ درمیانی یا ہلکی رکھیں۔ تیز پر نہیں پکایا میں نے :)

ہری مرچیں بھی درمیان میں ڈال دیں اگر دل کرے اور موجود ہوں، ٹماٹروں کے ساتھ ہی ڈال دیں بےشک۔ بن جائے تو خود بھی کھائیں بھابھی کو بھی کھلائیں :)

پسِ نوشت - گو کہ یہ طریقہ بہت سے لوگوں کے لیے شاید بہت اچھا چکن بنانے والا نہ ہو لیکن مجھے آسان لگتا ہے اور بن بھی اچھا جاتا ہے :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
بس حساب کتاب میں گڑبڑ ہو جاتی ہے اور دو سابقہ ٹرائیاں اسی حساب کتاب کی گڑبڑ کی نظر ہوئی ہیں کبھی نمک زیادہ تو کبھی مرچ کم۔۔۔۔۔!:(
 
سلمان حمید

محفلین
بس حساب کتاب میں گڑبڑ ہو جاتی ہے اور دو سابقہ ٹرائیاں اسی حساب کتاب کی گڑبڑ کی نظر ہوئی ہیں کبھی نمک زیادہ تو کبھی مرچ کم۔۔۔ ۔۔!:(
اسی لیے تھوڑی کم رکھا کریں اور ساتھ ساتھ چکھ لیا کریں۔ نمک تو پکنے کے بعد بھی ڈال سکتے ہیں جو کم ہو مگر نکال نہیں سکتے جو زیادہ ہو سوائے دیسی ٹوٹکے لگا کر ہنڈیا خراب کرنے والے طریقوں کے علاوہ :biggrin:
 
Top