S. H. Naqvi
محفلین
لو جی فیر ایدکھی ویکھنڑا چکن کڑاہی مکھنی۔۔۔۔۔ ہنڑ جانڑ دیو بیگم نو۔۔۔۔۔!
جانے کے بعد ہی کیوں؟ ان کے موجودگی میں کیوں نہیں؟ ان کا بھی حق بنتا ہے ایک آدھ دن کھانا پکانے سے چھٹی کرنے کا۔ ہے نا؟لو جی فیر ایدکھی ویکھنڑا چکن کڑاہی مکھنی۔۔۔ ۔۔ ہنڑ جانڑ دیو بیگم نو۔۔۔ ۔۔!
الحمدللہ کہنا تو حلال ہی ہے، تقریباً ہر جگہاجی واہ، یعنی آپ ساری ذمہ داری لیں گے؟ بس پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر آپ بس اتنا کہہ یا کہلوا دیں کہ الحمد اللہ حلال ہے
سالن کے گوشت کو فرائی کرنے کے لئے ہمیشہ تیز آنچ پر اچھا گرم تیل ہو، ابتدائی دو یا تین منٹ اس طرح بھون لیں، کچے گوشت کی بو نکل جاتی ہے۔ پھر اس کے بعد ڈھکن دے کر کچھ دیر رکھیں تاکہ گوشت بالکل ہی کرسپی نہ ہو، بلکہ نرم بھی ہو جائےہی ہی بس بیگم کے آنے سے پہلے چھ ماہ خود کھانا بنایا تھا زمانہء طالبعلمی (2010) میں تو بس تب سے کچھ نہ کچھ بنانا آتا ہی ہے۔ جس شہر میں رہتا ہوں، وہاں ریستوران میسر نہیں ہیں جہاں جا کر کھا سکوں تو بس آسان سی ترکیب سے یہ والا چکن بنا لیتا ہوں۔
1۔ چکن کو گھی میں لہسن کی پیسٹ کے ساتھ فرائی کیا۔
2۔ فرائی ہوتے ہوئے ہی ادرک کی پیسٹ اور تھوڑا زیرہ بھی ڈال دیا۔
3۔ جب چکن سفید ہو گیا اور ہلکا ہلکا ٹوٹنے لگا تو مصالحے جھونک دیے۔ مصالحے حسبِ ذائقہ اور اپنی مرضی سے جو مرضی ڈالیں جیسے میں نے لال مرچ، نمک، ہلدی، سوکھا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال دیا۔
4۔ جب خوبصورت سی شکل نکلنے لگے یعنی مصالحے میں چکن بھن جائے تو 2، 3 عدد ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیے۔
5۔ اور جب ٹماٹر گھلنے لگے تو دہی کے 2،3 بڑے چمچ ڈال دیے تاکہ ذرا چاولوں کے ساتھ کھانے والا مصالحہ بن جائے۔
6۔ جب یہ اوپر بنی تصویر جیسی شکل بن جائے یعنی گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔ یاد رکھیں سارے عمل کے دوران آنچ درمیانی یا ہلکی رکھیں۔ تیز پر نہیں پکایا میں نے
ہری مرچیں بھی درمیان میں ڈال دیں اگر دل کرے اور موجود ہوں، ٹماٹروں کے ساتھ ہی ڈال دیں بےشک۔ بن جائے تو خود بھی کھائیں بھابھی کو بھی کھلائیں
پسِ نوشت - گو کہ یہ طریقہ بہت سے لوگوں کے لیے شاید بہت اچھا چکن بنانے والا نہ ہو لیکن مجھے آسان لگتا ہے اور بن بھی اچھا جاتا ہے
سب کے سامنے ہی بتا دوں کیا ؟ _لالی کیسا لگا؟
دیکھنے میں تو بہت زبردست لگ رہا ہےلیجیئے اور تو کچھ نہیں لیکن بیگم کے پاکستان تشریف لے جانے کے بعد ہم نے اپنی 2 سالہ پرانی کوکنگ کی صلاحیت کو جگایا اور پھر 2 کلو چکن بنا ڈالا تاکہ ویک اینڈ تو سکون سے سو کر گزر جائے۔ یاد رہے کہ یہ چکن گھریلو مصالحے استعمال کر کے بنایا گیا ہے تو اس میں شان کا نہیں صرف سلمان کا ہاتھ ہے۔
کچھ تصاویر شریکِ محفل کرتا ہوں اور ہر دیکھنے سننے والے کو دعوتِ عام ہے اس سے پہلے کہ میں اکیلا چٹ کر جاؤں۔
تیاری کے دوران۔۔۔
تقریبًا تیار
بس ہلکی آنچ پر آخری ٹچ
مکمل تیار - خیال رہے کہ آٹا گوندھنے کی سستی اور بازار میں نادستیاب روٹیوں کی وجہ سے میں نے اس کو سفید چاولوں کے ساتھ نوش فرمایا تھا اور آج دفتر میں لنچ کے لیے بھی یہی لایا ہوں
اگر پریزنٹیشن اچھی نہیں تو معاف کیجیے گا لیکن ذائقے کی میں گارنٹی دیتا ہوں۔ تو پھر کون کون آ رہا ہے دعوت پر ؟
آپ بڑے مذاقیہ ہیں قیصرانی بھائیالحمدللہ کہنا تو حلال ہی ہے، تقریباً ہر جگہ
سالن کے گوشت کو فرائی کرنے کے لئے ہمیشہ تیز آنچ پر اچھا گرم تیل ہو، ابتدائی دو یا تین منٹ اس طرح بھون لیں، کچے گوشت کی بو نکل جاتی ہے۔ پھر اس کے بعد ڈھکن دے کر کچھ دیر رکھیں تاکہ گوشت بالکل ہی کرسپی نہ ہو، بلکہ نرم بھی ہو جائے
کیا مطلب، اتنا ہی برا بنا ہے؟؟سب کے سامنے ہی بتا دوں کیا ؟ _
اوہ نہ جی نہ پھر الٹا آنتیں اور کچن ایپرن گلے پڑ جانے ہیں اور بیگم کو استاد بنا لیا تو پھر میری استادیاں تو گئیں نا کام سے مسکین ہی بنا رہنے دیں جیجانے کے بعد ہی کیوں؟ ان کے موجودگی میں کیوں نہیں؟ ان کا بھی حق بنتا ہے ایک آدھ دن کھانا پکانے سے چھٹی کرنے کا۔ ہے نا؟
ہاہاہاہہاہاہا مجھے پتا تھا آپ نے یہی پوچھنا ہے لالہکیا مطلب، اتنا ہی برا بنا ہے؟؟
تعریف کا شکریہ شہزاد صاحب تو پھر میں آپ کا آج ڈنر پر انتظار کروں؟؟دیکھنے میں تو بہت زبردست لگ رہا ہے
ذائقہ بھی اس سے اچھا ہی ہو گا
بھوک جاگ اٹھی ہے اور آج ہمارے میس میں بھی چکن ہی پکا ہے مگر آج ڈنر آپ کی طرف
چشم تصور سے دیکھیں تو میں ڈنر میں آپ کے ساتھ ہوںتعریف کا شکریہ شہزاد صاحب تو پھر میں آپ کا آج ڈنر پر انتظار کروں؟؟
ہاہاہا استاد مت بنائیے، دروازہ بند کیجئے کچن کا اور کچھ بنا کر ہی نکلیے۔ پھر بھابھی کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہوئے ہر نوالے پر واہ واہ پکارئیے اور اپنی انگلیاں چاٹیے۔ بس دیکھیے گا پھر کمال۔ آپ کی وقعت بڑھ جائے گی گھر میں۔اوہ نہ جی نہ پھر الٹا آنتیں اور کچن ایپرن گلے پڑ جانے ہیں اور بیگم کو استاد بنا لیا تو پھر میری استادیاں تو گئیں نا کام سے مسکین ہی بنا رہنے دیں جی
وہ کیا ہے کہ بیگم بھی میری طرح نئی نئی کک ہے، بلکہ محترمہ نے پہلا کھانا جرمنی آ کر ہی بنایا تھا (گو اب اچھا بنا لیتی ہیں) تو وہ تو گوشت (مٹن) کو سیدھا پریشر ہی لگاتی ہے۔ ویسے گوشت سے زیادہ مرغ ہی کھاتے ہیں ہم گھر میں کیونکہ چکن کا پیک ہمارے چھوٹے سے قصبے کے سٹور پر مل جاتا ہے جس پر حلال درج ہوتا ہے اور میں سستی کے باعث دوسرےشہر سے گوشت لینے کم ہی جاتا ہوں۔دو معلوماتی ریٹنگ بتا رہی ہیں کہ مردوں کو کُکنگ پر کتنا تجربہ حاصل ہے۔ اس لئے ایک اور مشورہ
بکرے یا بھیڑ کے گوشت یا بعض گوشت ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں بساندھ ہوتی ہے۔ اس کا سب سے آسان حل تو یہ ہے کہ گوشت کو ریڈ وائن میں ڈبو کر رکھ دیں ایک رات کے لئے۔ تاہم "اچھے" مسلمانوں کے لئے ریڈ وائن کا تصور بھی ممکن نہیں ہے، اس لئے آپ ریڈ وائن کی جگہ دودھ استعمال کر لیں۔ نہ صرف بساندھ ختم ہو جائے گی بلکہ گوشت بھی آسانی سے پک جائے گا
چلیں یہ تو بہت اچھا ہو گیا کہ آج اکیلے بیٹھ کر کھانا نہیں کھانا پڑے گاچشم تصور سے دیکھیں تو میں ڈنر میں آپ کے ساتھ ہوں
جی ہاں برکت کی برکت ثواب کا ثوابچلیں یہ تو بہت اچھا ہو گیا کہ آج اکیلے بیٹھ کر کھانا نہیں کھانا پڑے گا
تو بڑی چالاک ہے لالی، ایسے کیسے میرے کھانے کو برا کہہ سکتی ہو چکھے بغیر، اب ریٹنگ پوری دو گی تو جان چھوٹے گیہاہاہاہہاہاہا مجھے پتا تھا آپ نے یہی پوچھنا ہے لالہ
اچھا ریٹنگ دے کے کتنی چاکلیٹس ملیں گی بھلا ؟؟؟تو بڑی چالاک ہے لالی، ایسے کیسے میرے کھانے کو برا کہہ سکتی ہو چکھے بغیر، اب ریٹنگ پوری دو گی تو جان چھوٹے گی