بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

عمر سیف

محفلین
ویسے سلمان بھائی ۔۔ بھابھی تو خوش ہوجائیں گی جب واپس تشریف لائیں گی ۔۔ :laugh:

"میرا ایڈا چنگا بندہ ۔۔ کھانا آپ پکا لیندا اے ۔۔ ہُن آپی بنایا کرے گا ۔۔۔ "
 
سلمان حمید

محفلین
بیچلر لائف میں خود پکا کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
اور اس کا کوئی مقابلہ بھی نہیں ہوتا۔
بالکل صحیح کہا آپ نے شمشاد بھائی لیکن پاکستان میں تو باہر سے ہی آسانی سے دستیاب ہوتا تھا تو ہاسٹل لائف میں بھی کبھی خود نہیں بنایا تھا پاکستان میں۔ ہاں یہاں دوستوں کے ساتھ مل کر بنانے اور پھر مل بیٹھ کر کھانے کی کیا ہی بات تھی :)
 
سلمان حمید

محفلین
ویسے سلمان بھائی ۔۔ بھابھی تو خوش ہوجائیں گی جب واپس تشریف لائیں گی ۔۔ :laugh:

"میرا ایڈا چنگا بندہ ۔۔ کھانا آپ پکا لیندا اے ۔۔ ہُن آپی بنایا کرے گا ۔۔۔ "
ہاہاہا اس کو پتہ ہی ہے عمر بھائی، وہ اور بات ہے کہ جب وہ ہوتی ہے تو ڈھٹائی کی اونچی مسند پر فائز ہوتا ہوں اور اکثر اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتا :(
 
شمشاد

لائبریرین
زبردست سلمان!

سوال یہ ہے کہ آپ کھانا صرف اپنی بیگم کی غیرموجودگی میں بناتے ہیں؟
میں تو خاتون خانہ کی غیر حاضری میں ہی بناتا ہوں۔ بس ایکدفعہ اس کی موجودگی میں بنایا تھا کہ وہ بہت مصروف تھی اور بازار سے منگوانا چاہ رہی تھی۔
 
سلمان حمید

محفلین
زبردست سلمان!

سوال یہ ہے کہ آپ کھانا صرف اپنی بیگم کی غیرموجودگی میں بناتے ہیں؟
شکریہ زیک بھائی۔ ان کی غیر موجودگی کا موقع شادی کے دو سال بعد پہلی دفعہ ہی آیا ہے تو ان کی یاد میں 3 دن پیزے ہی کھائے :(
بیگم کی موجودگی میں بہت کم یہ حرکت کی ہے، اگر کبھی کی بھی تو جب زیادہ دوست اکٹھے ہو جائیں تو بیگمات کو آرام دے دینے کی غرض سے یہ حرکت سرزد ہو جاتی ہے :)
 
سلمان حمید

محفلین
کتنی سوٹ کرتی ہوگی یہ اونچی مسند آپ کو؟ :love:
قیصرانی بھائی کاکا سنبھالنا بھی بیگم کی مدد کرنا ہی تو ہے۔ ہے کہ نہیں؟ :p
تو جب وہ کچن میں مصروف ہو تو ارحم ارحم کون پکارتا ہے؟ ماما کو تنگ نہیں کرو، ادھر آؤ پوئمز دیکھ لو، کون پکارتا ہے؟؟ جی جی صحیح پہچانا، مابدولت :rollingonthefloor:
 
قیصرانی

اب مابدولت صاحب مسند سے کیسے اتر گئے :rollingonthefloor:
 
Top