جو ملا اس نے بے وفائی کی کچھ عجب رنگ ہے زمانے کا مصحفی غلام ہمدانی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #161 جو ملا اس نے بے وفائی کی کچھ عجب رنگ ہے زمانے کا مصحفی غلام ہمدانی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #162 تم کسی کے بھی ہو نہیں سکتے تم کو اپنا بنا کے دیکھ لیا امیر رضا مظہری
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #163 یہ کیا کہ تم نے جفا سے بھی ہاتھ کھینچ لیا مری وفاؤں کا کچھ تو صلہ دیا ہوتا عبد الحمید عدم
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #165 ہم سے کیا ہو سکا محبت میں خیر تم نے تو بے وفائی کی فراق گورکھپوری
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #166 ہم سے کوئی تعلق خاطر تو ہے اسے وہ یار با وفا نہ سہی بے وفا تو ہے جمیل ملک
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #168 اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی احمد فراز
شمشاد لائبریرین جون 4، 2021 #169 تو نے او بے وفا کیا جاتی دنیا دیکھ لی راہ پر آنے لگا عہد وفا ہونے لگے جلیل مانک پوری
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #170 دل بھی توڑا تو سلیقے سے نہ توڑا تم نے بے وفائی کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #171 فراز اس نے وفا کی یا بے وفائی کی جوابدہ تو ہمیں ہیں سوال جو بھی ہو
شمشاد لائبریرین جون 4، 2021 #173 تو نے او بے وفا کیا جاتی دنیا دیکھ لی راہ پر آنے لگا عہد وفا ہونے لگے جلیل مانک پوری