بے پر کی

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائے اللہ جی !
کچھ دنوں سے ایک بے پر کی ادھار تھی اور آپ تو جانتے ہیں کہ ہم ادھار رکھنے کے قائل نہیں (اگر آئس کریم نہ ہو تو :D )۔ تو بات کچھ یوں تھی کہ ہمیں ایک بے پر کی اڑانی تھی اور وہ بھی اپنے ہی ایک تکیہ کلام پر ۔۔لیکن جب ہم نے اس پر لکھنے کا سوچا تو بے اختیار ہمارے منہ سے نکلا "ہائے اللہ جی !!! بھلا ہم "ہائے اللہ جی !" پر کیا لکھیں گے ۔:eek: " ایسا کرنے کا ہمیں سعود بھیا نے بولا اب یہ بعد کی بات ہے کہ سعود بھیا کو پچھتانا پڑے کہ ہم کیوں کہہ بیٹھے۔۔۔ہی ہی ہی​
بے پر کی لکھنے سے پہلے ہم آپ کو ایک بات بتا دیں چونکہ ہم "پردار" (ننھی پری ) ہیں تو ہمیں بے پر کی بالکل بھی اڑانی نہیں آتی ۔۔سچی میں ۔۔یقین نہیں آتا تو آپ خود پڑھ کر دیکھ لیں۔ اور بے پر کی کیا ہمیں تو پردار بھی اڑانی نہیں آتی ہے۔ اور تو اور ہمیں تو مشکل اردو بھی نہیں آتی کہ مشکل مشکل باتیں کرکے ایک عدد بے پر کی اڑا دیں اور سعود بھیا کے طرح ہم نے جب استاد محبوب نرالے عالم کی روح سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ہمارا بیلنس عالم بالا کال ملانے کے لیے ناکافی ہے۔ اب ہم مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق ایک عدد بے پر کی لکھنے میں دل و جان سے مصروف ہیں پر مجال ہے جو کچھ سمجھ پڑے۔​
لیکن اس سے پہلے کہ ہم بے قاعدہ بے پر کی اڑانے لگیں ہم آپ کو "ہائے اللہ جی !" کے بارے میں کچھ مفید معلومات دیتے ہیں تاکہ آپ اس کو بہتر طور پر استعمال کرنا سیکھ پائیں۔ "ہائے اللہ جی !" دراصل ایک کثیر المقاصد صدا ہے۔ بہت سی باتوں پر آپ صرف یہ تین لفظوں پر مشتمل ہائے اللہ جی! کہہ کر بہت کچھ کہنے سے بچ سکتے ہیں۔​
جیسے :​
ہنڈیا کا ڈھکن اٹھاتے ہی اگر آپ کے منہ سے بے اختیار "ہائے اللہ جی !" نکل جائے تو آپ کو مسکین سا منہ بنا کر باہر بیٹھیں امی جان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہنڈیا جل گئی ہے ، ان کو خود ہی پتا لگ جائے گا۔ لیکن اس کے بعد کچن سے باہر آتے ہیں اپنے کمرے کی طرف دوڑ لگا دیں اس سے پہلے کہ امی جان کا اُڑ کر آتا ہوا جوتا آپ تک پہنچے۔​
اسی طرح آپ حیرانی ، تعجب اور حسرت کے لیے بھی "ہائے اللہ جی ! " استعمال کرسکتے ہیں۔ ذیل میں کچھ جملوں سے وضاحت کرتے ہیں۔​
جیسے ہم اکثر سعود بھیا سے کہا کرتے ہیں :​
ہائے اللہ جی ! بھیا آپ اتنی مشکل اردو کیسے بول لیتے ہیں؟ ( اب یہ الگ بات ہے کہ وہ مانتے نہیں کیونکہ پھر ان کو ہمیں بھی سکھانی پڑے گی ناں :rolleyes: )​
اور جیسے ہم اکثر حسرت سے کہتے ہیں۔ (ارے بابا ! حسرت موہانی نہیں ، وہ تو شاعر ہیں۔ ارے باپ رے ۔۔پھر کون حسرت ؟؟ ۔۔۔دراصل ہم حسرت کی بات کررہے ہیں ناں ۔۔آپ سمجھ جائیے ناں وہ جیسے کچھ حسرت سے کہا جاتا ہے۔ لاحول ولا قوۃ ۔۔حسرت انکل سے کچھ نہیں کہا جاتا بلکہ حسرت سے کچھ کہنا کا مطلب ہوتا ہے ۔۔دھت تیرے کی !!! یاد کیوں نہیں آرہا ہے۔۔۔ دراصل ہمیں مشکل اردو نہیں آتی ناں ! :cry: )​
ہائے اللہ جی !!! ہم مشکل اردو کب بول سکیں گے۔​
اور ہاں اگر آپ کی بڑی بہن آپ کو ایک لگائے ناں تو بے چارہ سے منہ بنا کر "ہائے اللہ جی !!!! " بولیں تاکہ امی جان کو پتا لگ جائے کہ آپ کو کتنی زور سے لگی ہے اور بڑی کی شامت آئے ۔۔اس کے بعد جب امی جان بڑی کو ڈانٹ رہی ہوں ناں تو امی جان کے پیچھے جارکر بڑی بہنا کو خوب چڑائیں۔​
(دیکھا کتنی اچھی بات بتائی ۔۔۔اس پر تو ایک آئس کریم بنتی ہے ناں !:happy: )​
اور جیسے ابھی سعود بھیا ہماری تحریر پڑھ کر کہیں گے "ہائے اللہ جی ! یہ انھی ننھی پری نے لکھا ہے ناں جو اتنے زور شور سے کہہ رہی تھیں کہ بھیا ہم نہیں لکھ سکتے (سعود بھیا یقین کریں ہم نہیں لکھ پائے بے پر کی ۔۔پتا نہیں آپ کیسے لکھ لیتے ہیں اور وہ بھی اتنی مشکل اردو میں )"​
بہنا اور بھیا لوگ امید ہے آپ کو "ہائے اللہ جی ! " کا استعمال کرنا آگیا ہوگا۔ جو لوگ مزید سیکھنا چاہیں ان کو ایک اسائنمنٹ دی جاتی ہے "ہائے اللہ جی ! " پر پانچ جملے لکھنے کی ۔۔:)
ہم نے بہت کوشش کی کہ بے پر کی اڑا پائیں پر ہم سے نہیں اڑی ۔۔وہ کیا ہے ناں کہ بچپن میں ہم سے پتنگ بھی نہیں اڑتی تھی جب بھی بھیا سے پکڑی ایسا لگا ہم خود اڑ جائیں گے پتنگ کے ساتھ ہی۔۔۔ لیکن آپ کو اگر کوئی بات پردار معلوم ہوتی ہو تو بلا تکلف اس کے پر کاٹ سکتے ہیں۔ یہ لیجئے۔
scissors-1.jpg
:) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائے اللہ جی! مانگیئے کیا مانگتی ہیں بٹیا رانی؟ :) :) :)
سچی میں مانگ لوں ناں سعود بھیا ۔۔وہ ناں اگر میں آپ کا چھوٹا بھائی ہوتا ناں تو آپ کی بائیک مانگ لیتا صرف ایک دن کے لیے ناں ۔۔زیادہ دن نہیں ۔۔مجھے بہت اچھی لگتی ہے آپ کی بائیک ۔۔:happy:
 
سچی میں مانگ لوں ناں سعود بھیا ۔۔وہ ناں اگر میں آپ کا چھوٹا بھائی ہوتا ناں تو آپ کی بائیک مانگ لیتا صرف ایک دن کے لیے ناں ۔۔زیادہ دن نہیں ۔۔مجھے بہت اچھی لگتی ہے آپ کی بائیک ۔۔:happy:
بھیا کی کون سی بائک دیکھی ننھی پری نے؟ اور ایسا کب ہوا کہ بھیا کی کوئی چیز دلاری پری کو مانگنے کی ضرورت پیش آئے؟ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جو لوگ مزید سیکھنا چاہیں ان کو ایک اسائنمنٹ دی جاتی ہے "ہائے اللہ جی ! " پر پانچ جملے لکھنے کی ۔۔:)
1- "ہائے اللہ جی"، بھئی اب ایک مرد کے منہ سے، کم از کم مجھے، تو اچھا نہیں لگ رہا۔​
2- "ہائے اللہ جی" آج اپنی بیوی کے منہ سے سنا تو میرے منہ سے نکل گیا کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنا تکیہ کلام دیکھو، اور یوں اُس کے اِس جملے کا حساب برابر ہوا کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو۔​
3- "ہائے اللہ جی"، "ہائے اللہ جی"، سب کتنے پیار سے اللہ کو یاد کر رہے ہیں، کہیں انہوں نے جوابی یاد کر لیا تو؟​
4- "ہائے اللہ جی" پر عائشہ نے قلم اٹھایا تو کیا خوب لکھا​
5- "ہائے اللہ جی" اب پانچواں جملہ کیسے لکھوں​
 
اف اف اف اف اف۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہائے اللہ جی!!!

بخدا یہاں ہم یہاں کبھی ڈیسک پر مکا مار رہے ہیں اور کبھی پیٹ پکڑ کر ہنسی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اف اف اف اف اف۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہائے اللہ جی!!!

بخدا یہاں ہم یہاں کبھی ڈیسک پر مکا مار رہے ہیں اور کبھی پیٹ پکڑ کر ہنسی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ :) :) :)

اور یہ تھریڈ دیکھ کر میں مسلسل بند ہوتی آنکوں کے ساتھ بھی ہنس رہا ہوں۔ بہت خوب لکھ رہے ہیں آپ قبلہ، اسے جاری رکھیے گا اور اعجاز صاحب کا مشورہ صائب ہے، عمل ضرور کیجیے گا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا کی کون سی بائک دیکھی ننھی پری نے؟ اور ایسا کب ہوا کہ بھیا کی کوئی چیز دلاری پری کو مانگنے کی ضرورت پیش آئے؟ :) :) :)
وہ والی ناں ہیوی بائیک تھی ییلومیں ۔۔یاد نہیں آیا بھیا میں نے یہاں اس کی تصویردیکھی تھی۔۔۔ہی ہی ہی میں تو یوں ہی کہہ رہی ہوں بھیا :)
 
Top