مئی واقعی گزر گیا ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن میری صحت کے مسائل کی وجہ سے فونٹ کی تیاری کا ہدف کچھ آگے بڑھ گیا ہے ۔ عزیزی اشتیاق بھی کچھ مصروفیات رکھتے ہیں تاہم کام برق رفتاری سے نہ سہی سست رفتاری سے تو آگے بڑھ رہا ہے ۔۔۔
پانچ حرفی لگیچرز کا مرحلہ سر ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ الحمد للہ
چھ حرفی پر کام جاری ہے
باجودیکہ اب لگیچرز کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے لیکن حروف کی تعداد (یعنی جوڑ) بڑھ جانے کی وجہ سے ایک لگیچر پر پہلے کی نسبت دوگنا زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے
اس لیے تاخیر ہو رہی ہے
بہت سارے احبات اس کا بیٹا ورزن ریلیز کرنے کی فرمائش کر رہے ہیں لیکن میں انہیں عزیزم ابن سعید کی زبانی یہی جواب دونگا کہ:
جلدی جاری کرنے کی صورت میں عموماً ڈیویلپرز لوگوں کی شکایات اور بگ فکس کرنے میں ایسے الجھ جاتے ہیں کہ اصلی نصب العین کہیں دور رہ جاتا ہے۔
شکریہ۔۔۔۔ ابن سعید
کچھ جو سمجھا مری باتوں کو تو رضواں سمجھا
اقبال بہ ترمیم