تاج نستعلیق کہاں گیا؟

aladdin

محفلین
کیا تاج نستعلیق میں کرننگ جمیل نستعلیق سے بہتر ہے یا وہی حال ہے؟ کیونکہ جب تک کرننگ کا مسئلہ حل نہ ہو تب تک کوئی نستعلیق فونٹ انپیج کے نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اور خاص طور پر پبلشنگ انڈسٹری میں تو بالکل نہیں۔
یہ مسئلہ تو واقعی بڑا ٹیڑھا ہے۔ خیر امید ہے بہتر ہی ہوگی۔
 
aladdin

محفلین
در اصل کچھ قرائن و شواہد کی روشنی میں شاید موصوف نے یہ نتیجہ اخذ کر لیا تھا ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس سے پہلے محسن حجازی کی نگرانی میں شروع ہونے والے پروجیکٹ کا انجام ایسا ہی ہوا تھا جیسا کہ موصوف نے فرمایا اس پروجیکٹ میں بھی میرا اہم کردار تھا کیونکہ میں وہاں حروف و الفاظ کتابت کر کے اور ان کی اشکال اخذ کر کے مہیا کر رہا تھا۔ جب کہ فونٹ سازی کی ابجد سے میں اس وقت نا واقف تھا۔ اور یہ سب کام محسن حجازی نے کرنا تھا، لیکن وہ شاید کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہمیں ساتھ لے کر نہ چلا سکے۔ محفل کے تمام لوگ اس امر کے شاہد ہیں کہاس پروجیکٹ میں بھی کم از کم میں نے اپنے حصہ کا کام بطریق احسن اور بروقت مکمل کیا، لیکن جب پروجیکٹ ہی دم توڑ گیا تو میرا کیاقصور!
یہ کس طرح کا پروجیکٹ تھا ۔ کیا یہ کوئی نستعلیقی پروجیکٹ تھا یا پھر کچھ اور ۔ اگر کوئی نستعلیقی تھا تو میں شاکر صاحب سے گزارش کروں گا کہ وہ کچھ سیمپلس پیش کریں تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ وہ تاج سے بہتر تھا جو چھوٹ گیا یا پھر تاج سب سے بہتر ہے۔

وسلام
 
aladdin

محفلین
یہاں پر کچھ لوگ رات و دن دعا میں مشغول ہیں۔ ان کی بے قراری کو دیکھ کر میں شاکر صاحب سے دِلی درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں تاج کی کم از کم Expected Release Date بتادیں ۔ شکریہ
 
محترم السلام علیکم تاج نستعلیق کےجوبھی نمونے دیکھے لاجواب ہیں اوردل کو بڑی خوشی ہوتی ہے آپ حضرات کے حق میں دل سے دعاء نکلتی یہ واقعی اپنے آپ میں بہت بڑاکام ہے اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو جزائے خیر عطاء فرمائیں آمین
 
نازنین ناز

محفلین
شاکر انکل آپ کے تاج تستعلیق پروجیکٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مستقبل میں یہی فونٹ انٹرنیٹ اور اردو کی کتابوں کی کمپوزنگ کے لئے لوگوں کی پہلی ترجیح ہوگا۔ جو کام بڑے بڑے ادارے نہ کرسکے وہ کام ایک (بظاہر) بوڑھے شخص نے محض ایک معاون کی مدد سے کرلیا۔ اللہ تعالی دنیا وآخرت میں آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں۔ میری طرف سے آپ کو اور اشتیاق بھائی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
 
نازنین ناز

محفلین
یہاں پر کچھ لوگ رات و دن دعا میں مشغول ہیں۔ ان کی بے قراری کو دیکھ کر میں شاکر صاحب سے دِلی درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں تاج کی کم از کم Expected Release Date بتادیں ۔ شکریہ

تاریخ کا تعین اس صورت میں ہوسکتا تھا جب یہی کام کوئی ادارہ کر رہا ہوتا۔ اس صورت میں ہوتا یہ کہ کسی فرد کو فونٹ کا کوئی ایک حصہ دے دیا کسی کو کوئی دوسرا۔ مثلا کسی کو صرف یہی کام ذمے لگایا کہ وہ کریکٹر سے لگیچرز اخذ کرتا رہے کسی کے ذمے یہ لگایا کہ وہ ہر لگیچر کی ویلیو متعین کرتا رہے کسی کے ذمے لگایا کرننگ کے مسائل درست کرے وغیرہ اور ہر ایک کو ایک متعین تاریخ دے دی جاتی اور ان کو پابند کردیا جاتا کہ اس تاریخ تک لازما اپنا اپنا کام کرکے دے دیں۔ پھر اس میں چند دنوں کا مارجن دے کر وہ ادارہ کوئی تاریخ متعین کرسکتا تھا۔ لیکن یہاں ایک ہی شخص کو تمام کام کرنے پڑ رہے ہیں، صرف ایک معاون رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ شامل ہے جبکہ وہ شخص بیمار بھی ہوسکتا ہے، انہیں گھر کے معاملات بھی دیکھنے ہوتے ہیں، ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کی صورت حال ہم سب کے سامنے ہے۔ پھر یہ کہ وہ ایک شخص کمپیوٹر پر صرف یہی کام نہیں کر رہے ہوتے بلکہ لغات برقیانے کے منصوبے پر الگ کام ہورہا ہے، القلم کی سائٹ کے منتظم ہونے کی ذمہ داریاں الگ ہیں، یہاں فورم کی ذمہ داریاں الگ۔ اس وجوہات کی بناء پر میں یہ سمجھتی ہوں کہ کسی خاص تاریخ کا تعین کرنا ممکن نہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر انکل آپ کے تاج تستعلیق پروجیکٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مستقبل میں یہی فونٹ انٹرنیٹ اور اردو کی کتابوں کی کمپوزنگ کے لئے لوگوں کی پہلی ترجیح ہوگا۔ جو کام بڑے بڑے ادارے نہ کرسکے وہ کام ایک (بظاہر) بوڑھے شخص نے محض ایک معاون کی مدد سے کرلیا۔ اللہ تعالی دنیا وآخرت میں آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں۔ میری طرف سے آپ کو اور اشتیاق بھائی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
نازنین بٹیا!
بہت شکریہ ! بس یونہی دعائیں کرتی رہو! تمہاری دعاٶن نے ایک بوڑے کو جوان کر دیا
 
نازنین ناز

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم جناب شاکر انکل! آپ نے جس محبت اور اپنائیت سے مجھے بٹیا کہہ کر مخاطب کیا ہے اور مجھ سے جس اپنائیت سے کلام کیا ہے، اس کے لیے مجھے شکریہ کے الفاظ بہت ہی حقیر محسوس ہورہے ہیں۔ پھر بھی میں نے چاہا کہ ذاتی پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کروں تاکہ کچھ تو خصوصیت پیدا ہو لیکن میرے پیغامات کم ہونے کی وجہ سے مجھے فی الحال ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے باوجود اس کے کہ شکریہ کے الفاظ بہت چھوٹے محسوس ہورہے ہیں، مجھے احسان مندی اور شکر گزاری کا کوئی اور طریقہ سمجھ نہیں آرہا چنانچہ انہی حقیر الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی شکر گزار ہوں۔
دوسری بات یہ کہ میرے مراسلے اگرچہ محفل میں بہت کم ہیں لیکن میں محفل کے اکثر گوشے پابندی سے پڑھتی ہوں۔ اس سلسلے میں میں آپ کی ذات سے سب سے زیادہ جس چیز سے متاثر ہوئی وہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے موقف اور دلائل سے ہوئی جس نے مخالفوں کے منہ بند کردیئے۔ اللہ رب العزت ہمیں ناموس رسالتْ کی حفاظت کی خاطر مرمٹنے کا جذبہ نصیب فرمائیں آمین
 
غیاث

ماشاء اللہ کافی اچھا ذوق ہے۔ کچھ دن صبر کے دیکھنے پڑتے ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم جناب شاکر انکل! آپ نے جس محبت اور اپنائیت سے مجھے بٹیا کہہ کر مخاطب کیا ہے اور مجھ سے جس اپنائیت سے کلام کیا ہے، اس کے لیے مجھے شکریہ کے الفاظ بہت ہی حقیر محسوس ہورہے ہیں۔ پھر بھی میں نے چاہا کہ ذاتی پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کروں تاکہ کچھ تو خصوصیت پیدا ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ آپ کی ذات سے سب سے زیادہ جس چیز سے متاثر ہوئی وہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے موقف اور دلائل سے ہوئی جس نے مخالفوں کے منہ بند کردیئے۔ اللہ رب العزت ہمیں ناموس رسالتْ کی حفاظت کی خاطر مرمٹنے کا جذبہ نصیب فرمائیں آمین
جو مزا ﹺ"شاکرانکل" کے الفاظ نے دیا تھا اب اس کا اثر "محترم" اور "جناب" جیسے تکلفات سے زائل تو نہ کرو بھئی۔ ۔ ۔ ۔پسندیدگی کا شکریہ
 
aladdin

محفلین
نازنین ناز نے ساری اُلجھنیں دور کردیں۔ لکھنے کا انداز کافی اچھا تھا۔ امید ہے یہ پروجیکٹ بہت ہی اچھے طریقے سے عافیت کے ساتھ پورا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ “شاکر انکل“ کی صحت، صلاحیت، وقت اور عمر میں زبردست اضافہ فرمائیں ۔۔۔ آمین
 
neosaleem

محفلین
سننے میں آیا تھا کہ شائد مئی تک تاج نستعلیق ریلیز ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی کوئی خبر ہے ریلیز کے بارے میں؟؟؟؟

مئی بھی گزر گیا۔
 
کسی بھی اوپن سورس پروجیکٹ کی کوئی "حتمی" تاریخ اجرا نہیں ہوتی۔ اسے تبھی جاری کیا جاتا ہے جب وہ تشفی بخش حد تک قابل استعمال ہو جائے۔ ورنہ، جلدی جاری کرنے کی صورت میں عموماً ڈیویلپرز لوگوں کی شکایات اور بگ فکس کرنے میں ایسے الجھ جاتے ہیں کہ اصلی نصب العین کہیں دور رہ جاتا ہے۔ انتظار اکثر مفید ہوتا ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مئی واقعی گزر گیا ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن میری صحت کے مسائل کی وجہ سے فونٹ کی تیاری کا ہدف کچھ آگے بڑھ گیا ہے ۔ عزیزی اشتیاق بھی کچھ مصروفیات رکھتے ہیں تاہم کام برق رفتاری سے نہ سہی سست رفتاری سے تو آگے بڑھ رہا ہے ۔۔۔
پانچ حرفی لگیچرز کا مرحلہ سر ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ الحمد للہ
چھ حرفی پر کام جاری ہے
باجودیکہ اب لگیچرز کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے لیکن حروف کی تعداد (یعنی جوڑ) بڑھ جانے کی وجہ سے ایک لگیچر پر پہلے کی نسبت دوگنا زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے
اس لیے تاخیر ہو رہی ہے
بہت سارے احبات اس کا بیٹا ورزن ریلیز کرنے کی فرمائش کر رہے ہیں لیکن میں انہیں عزیزم ابن سعید کی زبانی یہی جواب دونگا کہ:
جلدی جاری کرنے کی صورت میں عموماً ڈیویلپرز لوگوں کی شکایات اور بگ فکس کرنے میں ایسے الجھ جاتے ہیں کہ اصلی نصب العین کہیں دور رہ جاتا ہے۔
شکریہ۔۔۔۔ ابن سعید
کچھ جو سمجھا مری باتوں کو تو رضواں سمجھا
اقبال بہ ترمیم
 
شاکرالقادری

لائبریرین
تب تک آپ یہ نمونہ دیکھ کر جی بہلایئے:
Alhusn.gif
 
جناب شاکر القادری صاحب! اللہ آپ کو اس کام میں کامیابی دے۔ ہماری دعائیں اور انتظار آپ کے ساتھ ہیں۔ ویسے کبھی کوئی ہماری ضرورت پڑے اس حوالے سے تو حاضر ہیں!
 
Top