اقتباسات تاریخ کیا ہے؟

زیک

مسافر
ارے معاشرتی علوم میں ورلڈ ہسٹری کے بارے میں نہیں پڑھا تو کونسا آپ کو اب ورلڈ ہسٹری کا نہیں پتا :ROFLMAO:
اور کہاں لکھا ہے کہ معاشرتی علوم میں دنیا کی تاریخ پڑھائی جائے گی! :question:
سوال یہی تھا کہ پاکستان میں تاریخ کب پڑھائی جاتی ہے۔
 
زیک

مسافر
تاریخ پڑھائی تو جاتی ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اب نصاب بدل گیا یے۔ پہلے والا نہیں ہے۔ اور طلبہ کو ان کے لیول کے مطابق ہی پڑھائی جاتی ہے۔
دنیا کے کونسے علاقوں اور eras کی تاریخ پڑھائی جاتی ہے اور کن جماعتوں میں؟
 
arifkarim

معطل
زیک لاریب مرزا یاز
یہ ہے تاریخ پاکستان ۷ ویں جماعت کا ایک مضمون جو خیبر پختونخواہ میں پڑھایا جا رہا ہے:
C51512C6-AB50-4BB9-BBBF-8A21687D3F79.jpg

BA4426F6-5DC0-4D59-80E3-9C6BA9DCE5FA.jpg

85A2648D-7737-4B5F-BD83-1988C07BBE2A.jpg

C1F8BDE1-B5E9-4535-842F-0F385F7927B1.jpg

0DCAFEE9-99DC-4A61-996E-FEDA74637C8B.jpg

ایسی تعصب زدہ تاریخ پڑھنے والے معصوم بچے بڑے ہوکر ممتاز قادری نہیں بنیں گے تو اور کیا بنیں گے؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
دنیا کے کونسے علاقوں اور eras کی تاریخ پڑھائی جاتی ہے اور کن جماعتوں میں؟
ہمارے ہاں کی ایک مثال کہ سوشل سٹڈیز میں تاریخ میں کیا پڑھایا جاتا ہے۔

چوتھی جماعت: 1860 سے پہلے کی امریکی تاریخ
پانچویں: 1860 کے بعد کی امریکی تاریخ
چھٹی: لاطینی امریکہ، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا
ساتویں: افریقہ، مشرق وسطی، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا
آٹھویں: اپنی ریاست جارجیا کی تاریخ

ہائی سکول (نویں سے بارہویں جماعت) میں امریکی تاریخ اور دنیا کی تاریخ کے کورس ہوتے ہیں جن میں آپ زیادہ تفصیل میں جاتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر مجھے ٹھیک یاد پڑتا ہے تو پاکستان میں چھوٹی جماعتوں میں معاشرتی علوم پڑھایا جاتا تھا جو بعد میں مطالعہ پاکستان بن جاتا تھا۔ پھر مطالعہ پاکستان یونیورسٹی تک پڑھنا پڑتا تھا۔

مطالعہ پاکستان تو ظاہر ہے پاکستان کے متعلق تھا مگر معاشرتی علوم میں بھی ورلڈ ہسٹری کا کوئی عنصر موجود نہ تھا۔ ممکن ہے اب بدل چکا ہو۔
سرکاری اسکولوں کا مجھے بھی علم نہیں لیکن اب پاکستان میں بہت سے لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھواتے ہیں اور ان اسکولوں میں تاریخ کا اچھا خاصا مضمون ہے۔ جس اسکول میں میرے بچے پڑھتے ہیں وہاں پانچویں تک سوشل اسٹڈیز پڑھائی جاتی ہے جس میں تاریخ کا بھی حصہ ہے۔ چھٹی جماعت سے باقاعدہ ہسٹری پڑھائی جاتی ہے اور پہلی بار میں کتاب دیکھ کر حیران رہ گیا تھا کہ واقعی ہسٹری ہے۔ قدیم ترین تہذیبوں سے شروع کرتے ہیں اور باکمال و تمام پڑھاتے ہیں۔، پہلے باب کا شروع ارتقا سے تھا، لیکن اسکول والوں نے اس حصے کو اپنے سلیبس سے نکال دیا تھا۔
 
برٹش سٹینڈرڈز؟
 
arifkarim

معطل
ہمارے ہاں کی ایک مثال کہ سوشل سٹڈیز میں تاریخ میں کیا پڑھایا جاتا ہے۔

چوتھی جماعت: 1860 سے پہلے کی امریکی تاریخ
پانچویں: 1860 کے بعد کی امریکی تاریخ
چھٹی: لاطینی امریکہ، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا
ساتویں: افریقہ، مشرق وسطی، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا
آٹھویں: اپنی ریاست جارجیا کی تاریخ

ہائی سکول (نویں سے بارہویں جماعت) میں امریکی تاریخ اور دنیا کی تاریخ کے کورس ہوتے ہیں جن میں آپ زیادہ تفصیل میں جاتے ہیں۔
ناروے میں آٹھویں جماعت ہائی اسکول سے قبل باقاعدہ تاریخ نہیں پڑھائی جاتی بلکہ دیگر مضامین کیساتھ بطور ریفرنس سکھائی جاتی ہے۔
آٹھویں کے بعد دسویں تک ناروے کی تاریخ، یورپ کی تاریخ پڑھاتے ہیں۔ کالج لیول میں یورپ سے باہر ممالک کی تاریخ سکھاتے ہیں۔ میں نے خود ایشیا کی تمام تر تاریخ کالج کے آخری سال میں پڑھی تھی اور جنگ عظیم دوم میں جاپان کی اتحادیوں سے لڑائی پر پراجیکٹ بھی کیا تھا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
زیک لاریب مرزا یاز
یہ ہے تاریخ پاکستان ۷ ویں جماعت کا ایک مضمون جو خیبر پختونخواہ میں پڑھایا جا رہا ہے:
C51512C6-AB50-4BB9-BBBF-8A21687D3F79.jpg

BA4426F6-5DC0-4D59-80E3-9C6BA9DCE5FA.jpg

85A2648D-7737-4B5F-BD83-1988C07BBE2A.jpg

C1F8BDE1-B5E9-4535-842F-0F385F7927B1.jpg

0DCAFEE9-99DC-4A61-996E-FEDA74637C8B.jpg

ایسی تعصب زدہ تاریخ پڑھنے والے معصوم بچے بڑے ہوکر ممتاز قادری نہیں بنیں گے تو اور کیا بنیں گے؟
افففففف خدایا :hypnotized:
سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل سندھ کے نصاب سے متعلقہ ایک اور تنازعہ سننے کو ملا تھا۔ اس پر بھی ہمیں شدید حیرت ہوئی تھی۔
 
یاز

محفلین
زیک لاریب مرزا یاز
یہ ہے تاریخ پاکستان ۷ ویں جماعت کا ایک مضمون جو خیبر پختونخواہ میں پڑھایا جا رہا ہے:
C51512C6-AB50-4BB9-BBBF-8A21687D3F79.jpg

BA4426F6-5DC0-4D59-80E3-9C6BA9DCE5FA.jpg

85A2648D-7737-4B5F-BD83-1988C07BBE2A.jpg

C1F8BDE1-B5E9-4535-842F-0F385F7927B1.jpg

0DCAFEE9-99DC-4A61-996E-FEDA74637C8B.jpg

ایسی تعصب زدہ تاریخ پڑھنے والے معصوم بچے بڑے ہوکر ممتاز قادری نہیں بنیں گے تو اور کیا بنیں گے؟

انا للہ و انا الیہ راجعون
تاریخ کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے
وغیرہ
 
زیک

مسافر
میں نے تو اس پر بھی اپنا لیکچر شروع کر لیا تھا، لیکن حسبِ معمول بچوں کی ماں آڑے آ گئی، اور میرا لیکچر دھرےکا دھرا ہی رہ گیا بلکہ ہسٹری کا سارا مضمون ہی میرے عمل دخل سے نکال دیا گیا:)
ہم نے تو اتنے نیچرل ہسٹری میوزیم اور ہیومن اویجن پر ڈاکومینٹریز دیکھی ہیں کہ بیٹی کو paleoanthropologist بننے کا شوق رچایا ہے۔
 
عثمان

محفلین
تاریخ کا مضمون سکولوں میں ایک الگ مضمون کے علاوہ ہر مضمون میں ایک باب کے طور پر موجود ہونا چاہیے۔ جس میں اس موضوع کی تاریخ مختصر بیان کی جائے۔
مثلا سائنس میں سائنس کی تاریخ اور آرٹ میں آرٹ کی تاریخ وغیرہ۔ اس طرح بچے کو اس مضمون کو پڑھنے کی وجہ سمجھ آتی ہے۔
 
Top