ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
احبابِ کرام! تقریباً ساڑھے تین سال پہلے اپنی منظومات کو اردو محفل میں اس خیال کے تحت پوسٹ کرنا شروع کیا تھا کہ اس طرح سارا کلام ایک جگہ جمع ہوجائے گا۔ اندازہ تھا کہ کچھ ہی دنوں میں اس کارِ بیکار سے فارغ ہوجاؤں گا ۔ لیکن یہ سلسلہ غیر متوقع طور پر ایک مشہور ہستی کی آنت کی طرح دراز ہوتا چلا گیا ۔ اشعار تھے کہ گھر میں موجود کاغذ کے ہر پرزے سے برآمد ہوتے چلے گئے ۔ تقریباً ایک سال پہلے جبکہ یہ سلسلہ اختتام کے قریب تھا بوجوہ مجھےمحفل سے ایک طویل رخصت لینی پڑی ( اور یوں قارئین کو کچھ سانس لینے کا موقع بھی مل گیا)۔ ۔ آپ حضرات کی بدقسمتی سے کچھ غزلیں ابھی باقی ہیں ۔ دس پندرہ تو ہوں گی ۔ ان سب کو وقفے وقفے سے آپ کی خدمت عالیہ میں پیش کرنے کا شرف حاصل کروں گا ۔
یہ ایک غزل آپ احباب کے ذوق کی نذر!
یہ ایک غزل آپ احباب کے ذوق کی نذر!