تبدیلی نام کے لیے رجوع کریں!

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قدیر بھائی کو بے چارہ نہ کہئیے۔ کل انھوں نے اپنی طرف والی توپوں کا رخ ہماری طرف کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وہ تو ہم ان کی باتوں میں نہ آئے۔
میں بھی بے چارہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ اب اس کے مقابل بڑے بڑے قد آور لوگ ہیں ناں
 

علی وقار

محفلین
ویسے کوئی خاص حرج تو نہیں اگر عبد القدیر بھائی کا نام بدل دیا جائے۔ عبد القدیر بھائی نام تو ملتا جلتا رکھیں۔ عبد القادر تو بہت فرق ہو جائے گا۔ کوئی تخلص تو ہو گا آپ کا، اگر شاعر ہیں۔ جیسے عبدالقدیر عاجز، عبد القدیر آتش، عبد القدیر کراچوی، کچھ تو جگاڑ لڑائیں عبدالقدیر 786
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بالکل نہیں۔ ہم ان کے لئے زرہ بکتر لئے بیٹھے ہیں۔
ابھی تو آپ کہہ رہی ہیں لیکن بعد میں ساری دنیا عبدالقدیر کو اس شعر کا ورد کرتے ہوئے دیکھے گی کہ

دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اتنی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ رہنے دیجیے۔ اب آپ اسی نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
یا پھر عبدالقدیر دراز والا
کیا یہ کھلا تضاد نہیں!!!!
ایک تو تابش بھائی نے نام تبدیل نہ کیا اور پھر بے چارے کو چڑانے کے لیے مزے بھی لے رہے ہیں
اتنا تو پرویز مشرف کی مخالفت سے بھی نام خراب ہونے کا خطرہ نہ تھا جتنا کہ اب نام خراب کیا جا رہا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

علی وقار

محفلین
ویسے عبد القدیر بھائی ہیں تو ہمہ جہت شخصیت۔ نام کے چناؤ میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
دراز والا سے مجھے ایک اماراتی کرکٹر یاد آ گیا جس کا نام کچھ یوں تھا، شوکت دکان والا۔ ورلڈ کپ 96 میں خوب شہرہ رہا۔ معلوم نہیں، یہ نام ان کا کسی دکان کی نسبت سے تھا، یا پھر ان کے واقعی دو کان ہوں گے۔
 

علی وقار

محفلین
لڑی ہذا میں رجوع سے قبل توبہ کروائی جاتی ہے۔
توبۃ النصوح، یعنی توبۃ النصوح قبل از رجوع
 

فاخر رضا

محفلین
ہمارے خالو صاحب سے ایک محلے والی نے کہا، لڑکا ہوا ہے کیا نام رکھوں. خالو صاحب بولے، تو کیا رکھے گی، اسکا نام تو دنیا رکھے گی
 
Top