تبدیلی نام

سحرش سحر

محفلین
میرے ناقص ذہن میں اب یہ خیال ایا ہے کہ مجھے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہیے ...کوڈ ورڈ ز اچھے ہیں
""ایس سحر""
 
محمداحمد

لائبریرین

اگر دستیاب ہو تو محض "سحر" کا نام زیادہ بہتر رہے گا کہ حرف "ایس" لوگوں کی رگِ تجسس کو بڑھکاتا رہے گا۔ :)
 
سحرش سحر

محفلین
مریم...! سوری میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں ۔ میں نے اپنا نام نہیں بدلنا ۔
اور ہاں! بعض محفلین( کچھ سینئرز سمیت) تبدیلئ نام کو لے کر اپنا طنز و مزاح جاری رکھے ۔
 
اگر میری کوئی بات آپ کی دل آزاری کا باعث بنی تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 
فرقان احمد

محفلین
مریم...! سوری میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں ۔ میں نے اپنا نام نہیں بدلنا ۔
اور ہاں! بعض محفلین( کچھ سینئرز سمیت) تبدیلئ نام کو لے کر اپنا طنز و مزاح جاری رکھے ۔
سحرش صاحبہ! اسے ہماری کم فہمی پر محمول کیجیے۔ ہماری دانست میں، آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔دیگر محفلین یوں ہی عمومی نوعیت کے ہنسی مذاق میں مصروف ہیں۔ دراصل، ہم خود بھی ماضی میں اسی نوعیت کا مطالبہ کر چکے ہیں تاہم محترم ابن سعید کے دلائل کے سامنے ہماری ایک نہ چل پائی تھی ۔۔۔! :)
 
پچھلے دنوں ہم سفر میں تھے اور واپسی پر کچھ تو طبیعت کی خرابی اور کچھ ما بعد السفر دفتری خانہ پریوں کے چلتے محفل کو زیادہ توجہ نہ دے سکے۔ بہر کیف، ناموں کی تبدیلی کا قصہ کچھ یوں ہے کہ محفل میں شوقیہ نام تبدیل کرنے کا رواج نہیں اور بعض مخصوص صورتوں کو چھوڑ کر ایسی درخواستوں کو رد کر دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں محفل میں کئی مقامات پر ہم نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ محفلین تبدیلی اسم کو جتنا محفوظ اور خوشگوار سمجھتے ہیں معاملہ اس کے کہیں بر عکس ہے۔ :) :) :)
 
سحرش سحر

محفلین
معذرت کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ایسے ہنسی مذاق اور خوش طبعی میں کسی سنجیدہ بات کو غیر سنجیدہ بنانا بھی درست نہیں ہے نا!
 
عثمان

محفلین
پچھلے دنوں ہم سفر میں تھے اور واپسی پر کچھ تو طبیعت کی خرابی اور کچھ ما بعد السفر دفتری خانہ پریوں کے چلتے محفل کو زیادہ توجہ نہ دے سکے۔ بہر کیف، ناموں کی تبدیلی کا قصہ کچھ یوں ہے کہ محفل میں شوقیہ نام تبدیل کرنے کا رواج نہیں اور بعض مخصوص صورتوں کو چھوڑ کر ایسی درخواستوں کو رد کر دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں محفل میں کئی مقامات پر ہم نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ محفلین تبدیلی اسم کو جتنا محفوظ اور خوشگوار سمجھتے ہیں معاملہ اس کے کہیں بر عکس ہے۔ :) :) :)
مجھے اپنے نام کے نیچے لکھے "محفلین" کی جگہ کچھ اور لکھوانا ہے۔ اس کی اجازت ہے؟
 
عثمان

محفلین
خوش آمدید! بس فوری طور پر کوئی اوٹ پٹانگ حرکت کیجیے ۔۔۔! جس کی کم از کم آپ سے توقع نہ ہے ۔۔۔!
وہ تو گئے وقتوں کی باتیں ہیں۔ اب تو اوٹ پٹانگ حرکات کرنے والوں کے نام کے نیچے بھی محفلین ہی لکھا آتا ہے۔ اس لیے وہ ترکیب تو کارگر نہیں۔
 
Top