تبصرہ: باکمال بزرگ - مؤتمن مؤرخ نیرنگ خیال

قیصرانی

لائبریرین
باتیں تو میری ہے۔۔۔ مگر منسوب بزرگوں سے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہااااااااا۔۔۔ ۔ اور راقم کی جگہ کیا پڑھا جائے پھر۔۔۔ ۔۔ قیصرانی یا پھر انیس الرحمن :p
قیصرانی، کہ انیس الرحمن تو کل کے بچے ہیں۔ پر یہ سوچ لیں کہ آپ کے لئے وہ رول باقی بچتا ہے جسے زنگی کہا گیا تھا :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا
ہاہاہاہا
:) :)
بہت دلچسپ ذوالقرنین بھائی
اس پذیرائی پر تشکر بسیار۔۔۔ وہ کچھ ایسا ہی بولتے ہیں نا فارسی میں۔۔۔ :p

یہ ایسے ایسے بزرگ آپ نے کیسے کیسے ڈھونڈے ویسے :)
ڈھونڈے۔۔۔۔ :eek:
میں اس چوپال میں موجود تھا۔۔۔۔ جہاں یہ گفتگو ہو رہی ہے۔۔۔۔ :p

میرے پاس ریٹنگ اسمایلیز کام نہیں کر رہیں وہ ادھار رہیں :)
آپ نے تحریر پڑھی اور پسند بھی آئی آپ کو۔۔۔ یہی ہماری ریٹنگ ہے۔۔۔۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ ایسے ایسے بزرگ آپ نے کیسے کیسے ڈھونڈے ویسے :)
شگفتہ دراصل ذوالقرنین خود بھی کچھ ایسے ہی واقع ہوئے ہیں نا تو ان بزرگوں کو ڈھونڈنے میں کیسی مشکل۔ انہوں نے ان باکمال بزرگ کا گروپ جوائن کر لیا ہو گا سوشل میڈیا پر۔ :thumbsup:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شگفتہ دراصل ذوالقرنین خود بھی کچھ ایسے ہی واقع ہوئے ہیں نا تو ان بزرگوں کو ڈھونڈنے میں کیسی مشکل۔ انہوں نے ان باکمال بزرگ کا گروپ جوائن کر لیا ہو گا سوشل میڈیا پر۔ :thumbsup:
میری تو خیر ہے لیکن کئی محفلین اس بات کو دل پر لے سکتے۔۔۔۔۔ :devil:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
عین ممکن ہے۔۔۔ ۔ :twisted:
ویسے ایسا کوئی گروپ ہو تو مزا آجائے۔۔۔ سوچ رہا ہوں بنا ہی ڈالوں یہ بھی شغل ہی سہی۔۔۔ ۔ :laughing:
ضرور بنائیں۔ اگلی تحریر کے لیے فوڈ آف تھاٹ دے دی نا۔ اب سیدہ شگفتہ کی فرمائش بھی جلدی پوری ہو جائے گی۔ شگفتہ کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ضرور بنائیں۔ اگلی تحریر کے لیے فوڈ آف تھاٹ دے دی نا۔ اب سیدہ شگفتہ کی فرمائش بھی جلدی پوری ہو جائے گی۔ شگفتہ کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
لیکن ان کی فرمایش کا بزرگوں کے واقعات سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔۔۔۔ اب وہ شکریہ بالکل بھی نہیں کریں گی کہ آپ نے مجھے اور کام پر لگانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیکن ان کی فرمایش کا بزرگوں کے واقعات سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔۔۔ ۔ اب وہ شکریہ بالکل بھی نہیں کریں گی کہ آپ نے مجھے اور کام پر لگانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ :p
جی نہیں۔ اب تو شگفتہ کو ماننا پڑے گا ورنہ میری اتنی ساری لڑائیاں پہلے ہی ادھارہیں ان پر۔ آپ اپنے گروپ کی تشکیل اور تحریر کی تکمیل کی طرف توجہ دیں ورنہ۔ :cowboy:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی نہیں۔ اب تو شگفتہ کو ماننا پڑے گا ورنہ میری اتنی ساری لڑائیاں پہلے ہی ادھارہیں ان پر۔ آپ اپنے گروپ کی تشکیل اور تحریر کی تکمیل کی طرف توجہ دیں ورنہ۔ :cowboy:
جہاں اتنا ادھار پہلے سے ہے وہاں ایک اور سہی۔۔۔۔۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں راہ سے بھٹکایا جا رہا ہے تاکہ فرمایش پوری نہ کی جا سکے۔۔۔۔ :p
 
آپ کبھی بچے بھی رہے ہوں گے۔ اور جب بچے ہوں گے تب آپ نے اپنے بزرگوں کے کارنامے بھی سنے ہوں گے۔۔ ایسے ایسے کارنامے کے عقل دنگ رہ جائے۔ بھئی کیا کمال دور تھا۔۔۔ کیسے کیسے بزرگ ہوا کرتے تھے۔ اس دور میں تو یہاں تک مشہور تھا کہ بزرگ ہو اور باکمال نہ ہو۔۔۔ سمجھو بزرگ ہی نہیں۔۔۔ ۔ ایسے ہی کچھ باکمال بزرگوں کی زندگیوں سے کچھ سبق آموز واقعات پیش خدمت ہیں۔

تو جناب یہ بزرگ تھے بہت زبردست۔۔۔ پیدل چلنے کے بہت شوقین تھے۔۔۔ پیدل چلنا۔۔ لاہور سے جو نکلنا تو امرتسر چلے جانا۔۔۔ پورے گھر والوں نے علاقے کی مساجد میں اعلان کروا کروا کر تھک جانا۔۔۔ مگر بزرگ کا کہاں پتا چلنا۔۔۔ وہ تو وہاں کوئی دوسرا خاندان کا بزرگ جو محض اتفاق سے پیدل ہی ہری مرچیں یا ٹماٹر خریدنے گیا ہوتا۔۔۔ ان کو بازار میں پھرتا دیکھ لیتا۔۔۔ اور ڈانٹ ڈپٹ کر واپس لے آتا۔۔۔ بس جی عجیب دور تھا ۔۔۔ میلوں کا سفرآن کی آن میں طے کرلینا۔۔۔ اک بار کرنا ایسا ہوا۔۔۔ کہ لاہور سے فیصل آباد جانا تھا۔۔۔ اور حقہ بھی ساتھ تھا۔۔۔ لاری والے ٹھہرے بدتمیز اور گستاخ۔۔ کہنے لگے کہ حقہ لاری کے اندر نہ رکھنے دیں گے۔۔ بزرگ نے بارہا سمجھایا۔۔۔ کہ یار حقہ کے بغیر سفر نہ ہوگا۔۔۔ تو گستاخی کی ساری حدیں پار کر گئے۔۔۔ کہنے لگے چھت پر باندھ دیتے ہیں۔۔۔ اس پر جو بزرگ کو جلال آیا۔۔۔ تو بس سے اتر آئے۔۔۔ اور کہنے لگے۔۔۔ اب فیصل آباد میں ہی ملاقات ہوگی۔۔۔ بس والا ہر سٹاپ پر رکتے سواریاں اتارتے چڑھاتے جب فیصل آباد بس اڈے پر پہنچا۔۔۔ تو یہ بزرگ وہاں انتظامیہ کی چارپائی پر بیٹھے حقہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔۔۔ ڈرائیور کو دیکھ کر کہنے لگے۔۔ کیوں کاکا۔۔۔ بس اتنی ہی تھی رفتار۔۔۔ ۔ انتظامیہ نے جب بتایا۔۔۔ کہ بزرگ پیدل ہی آگئے تھے۔۔۔ اور کب کے آئے بیٹھے ہیں۔۔۔ تو حیرت سے اس کی آنکھیں کانوں تک پھیل گئیں۔۔۔ کہتے ہیں جھیل جیسی آنکھوں والا محاورہ اسی دن ہی ایجاد ہوا تھا۔۔ واللہ اعلم

اور یہ کتنے دن کا قصہ ہے۔۔۔ ایک گستاخ نے معصومیت سے سوال کیا۔۔۔ ۔

(جاری ہے)
ٓپ کمال کی منظر کشی کرتے ہیں اور پھر ایسی مہارت سے ایک سماں باندھتے ہیں کہ ذہنی طور پر بندہ جکڑا جاتا ہے اور اس ماحول میں پہنچ جاتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ الفاظ آپ کے سامنے قطار باندھے دم سادھے حاضر ہیں اورآپ چن چن کر لفظوں کا ایک سچا ہار بنا رہے ہیں۔
ایک عرض ہے کبھی کبھی کسی معاشرتی برائی کی وجوہات اور ممکنہ حل پر بھی کچھ لکھ دیا کریں - (میں آپ کی سب تحریریں تو نہیں پڑھ سکا تو ہو سکتا ہے آپ پہلے سے ان موضوعات پر لکھ چکے ہوں )
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لاجواب نیرنگ بھائی۔ بہت دلچسپ۔ :rollingonthefloor:
بس رانا بھائی اگلی قسط بھی کبھی آیا ہی چاہتی ہے۔۔۔۔ :p
شکریہ۔۔۔۔ :)

ٓپ کمال کی منظر کشی کرتے ہیں اور پھر ایسی مہارت سے ایک سماں باندھتے ہیں کہ ذہنی طور پر بندہ جکڑا جاتا ہے اور اس ماحول میں پہنچ جاتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ الفاظ آپ کے سامنے قطار باندھے دم سادھے حاضر ہیں اورآپ چن چن کر لفظوں کا ایک سچا ہار بنا رہے ہیں۔
ایک عرض ہے کبھی کبھی کسی معاشرتی برائی کی وجوہات اور ممکنہ حل پر بھی کچھ لکھ دیا کریں - (میں آپ کی سب تحریریں تو نہیں پڑھ سکا تو ہو سکتا ہے آپ پہلے سے ان موضوعات پر لکھ چکے ہوں )
آپ نے بہت زیادہ تعریف کر دی۔۔۔ یہ خاکسار خود کو اس قابل نہیں سمجھتا۔ :)
معاشرہ میرا موضوع کبھی بھی نہیں رہا۔ لیکن اس کے باوجود میری کافی ساری تحاریر اس پر موجود ہیں۔ میرے دستخط میں "نیرنگ کے قلم سے"پر کلک کیجیے۔ میری ساری تحاریر سامنے آجائیں گی۔ :)
اس قدر تعریف پر ایک بار پھر شکریہ :)

بہت شاندار برادر
عمدہ تحریر !!!!
ممنونم عباس صاحب۔ :)
 
Top