سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

تو کیا ہم نے غلط سن رکھا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ نیند کم ہوتی جاتی ہے بلکہ اکثر تو ساری رات جاگتے، کھانستے ہی گزر جاتی ہے۔

خیر آئے تو۔۔۔ یہی بہت ہے۔ 10 منٹ تک تیسرا سوال آنے والا ہے۔
نیند کم تو اسی لئے رات دو بجے کے بعد بھی آن لائن تھا، باقی بڑھتی عمر میں رات کی نیند کم، اور دن کی اونگھ زیادہ ہوجاتی ہے۔ دفتر میں بھی آنکھیں کھلی رکھنا چیلنج ہو جاتا ہے:)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نیند کم تو اسی لئے رات دو بجے کے بعد بھی آن لائن تھا، باقی بڑھتی عمر میں رات کی نیند کم، اور دن کی اونگھ زیادہ ہوجاتی ہے۔ دفتر میں بھی آنکھیں کھلی رکھنا چیلنج ہو جاتا ہے:)
تو یوں کہئیے نا

"شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی " والا معاملہ تھا۔
 

علی وقار

محفلین
مجھے کم عمر بننا ہو تو بزرگوں کی صحبت میں بیٹھ جاتا ہوں۔ عمر کا رعب جھاڑنا ہو تو بچوں کی محفل بہتر رہتی ہے۔ ہم عمر افراد تو ایک نہیں چلنے دیتے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوتے، جاگتے اور اونگھتے ساتھیو۔۔۔۔ قدم بڑھائیے کیونکہ روؤف بھائی نے اگلا سوال دے دیا ہے اور جواب دینے کے لئے آپ کے پاس بچے ہیں 54 منٹ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جواب تو آپ کا درست ہے۔ لیکن جب آپ لڑی پر آئیں تو سب سے آخری والے سوال کا جواب دیا کیجئیے۔ ہر سوال کا جواب دینے کے لئے ایک گھنٹہ ہے۔
اور اگر کچھ اور بات کرنی ہو یا پوچھنا ہو گیم کے بارے تو اس موجودہ لڑی میں پوچھ سکتے ہیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے
میری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے

جائیے گا نہیں۔۔۔۔ ابھی آتا ہے کچھ دیر میں نیا سوال
کل صابرہ امین بہنا کا میسج آیا محفل کی سالگرہ ہے. آج ان سے گفت وشنید متوقع ہے ... اب نہیں جاتے، کوشش یہی ہے آپ کے ساتھ مل کر ہلڑبازی کریں، موج مستی کریں.
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ
سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے
میری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے

جائیے گا نہیں۔۔۔۔ ابھی آتا ہے کچھ دیر میں نیا سوال
یہ.شعر کا بقیہ حصہ لکھتے لکھتے رک گئی کہ آپ مائنڈ نہ.کر جائیں ... خیر ہو آپ کی :D خود مکمل کردیا :p
 
Top