تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بہت خوب شاکر بھائی،

لیکن جو چھری تلے آئی اس کو شاید خبر ہی نہیں،

جیہ یہاں آ کر شاکر بھائی کو شکریہ تو ادا کر دو۔

ارے شمشاد بھائ بھائ شاکر نے تو میرا مضحکہ اڑایا ہے، آپ اسے تعارف کہتے ہیں

:cry:

بقول غالب

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو



شاکر بھائ بہت خوب۔ ہم اس قابل کہاں تھے یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے، بہت بہت شکریہ۔ مجھے اپنے بارے میں جان کر واقعی خوشی ہوئ۔ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ استاد محترم بے بھی آپ کی بہت تعریف کی تھی۔ خدا کرے زور قلم اور زیادہ
 

جیہ

لائبریرین
ارے نہیں میں تو مذاق کر رہی تھی، واقعی آپ کمال لکھتے ہیں
بہت بہت شکریہ دوست

اور واقعی میرا دل بہت نازک ہے :wink:
 

الف عین

لائبریرین
لو آج چار دن بعد اسے دیکھ رہا ہوں۔ وجہ۔۔۔ محفل کی اپ گریڈ۔ ایک بار پچھلے سیشن کے بعد کے پیگامات دیکھتے دیکھتے اگر نیٹ ڈس کنیکٹ ہو جائے تو پھر پیغامات کسی طرح ڈھونڈھے نہیں جا سکتے۔ 24، 48 گھنٹے کے پیغامات کا ربط تو اب بھی کام نہیں کرتا، محض تلاش پر لے جاتا ہے۔
شاکر تمھاری تعریف اب نہیں کرتا، پہلے ہی کافی کر چکا ہوں۔۔۔۔اور جوجو سے بھی اچھی طرح واقف ہوں، اس کی بھی کیا تعریف کروں۔
 

بلال

محفلین
واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
بہت خوب ب ب ب ب ب ب
زبردست ت ت ت ت ت ت
میں تو یہاں بس یہ دیکھنے آیا تھا کہ اتنا پرانا دھاگہ آج کس نے زندہ کر دیا لیکن پڑھ کر مزہ آیا کہ یہ صرف زندہ ہی نہیں ہوا بلکہ اس نے اب صدیوں زندہ رہنے کا بندوبست کر لیا ہے۔
سعود ابن سعید بھائی واقعی زبردست انسان ہیں۔ ہم تو ان کے تعاون پر اشک اشک کرتے ہیں کہ جب بھی ہلکا سا بلایا اور سعود بھائی پوری توجہ کے میدان میں اتر آئے۔ ایک دن تو میں نے حضرت کو سوتے میں جگایا کہ جناب ہمیں بتاؤ کچھ جلدی ہے اور سعود بھائی نے تب بھی بہت تعاون کیا اور لگتا ہی نہیں تھا کہ جناب سو رہے تھے وہ تو جاتی دفعہ جب انہوں نے بتایا تو پتہ چلا کہ ہم نے آج گستاخی کر دی ہے۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسا تعاون کرنے والا شخص میں نے نہیں دیکھا بلکہ کئی دفعہ تو لگتا ہے کہ یہ بندہ اس دنیا کا نہیں بلکہ کسی دوسری دنیا سے آیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سعود بھائی کو بے شمار خوشیاں دے اور وہ اسی طرح ہنستے مسکراتے رہیں۔۔۔آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
عائشہ کی فرمائش پر لکھا گیا، اس نے کہ کہیں اس دھاگے کو پڑھ لیا اور کہنے لگی آپ کیسے اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں۔ تو میرے اندر ذرا غرور پیدا ہوا کہ تعریف ہو رہی ہے تو لکھا جانا چاہیے۔ ایک عرصے بعد کسی محفلین کے بارے شافی قسم کا کچھ لکھا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔

بہت خوب شاکر۔ مزا آ گیا پڑھ کر۔ :)
محفل کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شاکر بھائی۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ اس مراسلے کو “تعارف“ والے دھاگے میں ہی منتقل نہ کر دوں؟

ناعمہ لگے ہاتھوں تم بھی فرمائش کر دو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہم تو ویسے بھی شاکر بھائی کی تحریر کے بہت معترف ہیں۔ میں فرمائش کر تو دوں لیکن اب مجھے کوئی ایسی شخصیت نظر نہیں آتی یہاں پر جس کے بارے میں وہ اس خوبصورت انداز میں بات کریں گے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ کی فرمائش پر لکھا گیا، اس نے کہ کہیں اس دھاگے کو پڑھ لیا اور کہنے لگی آپ کیسے اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں۔ تو میرے اندر ذرا غرور پیدا ہوا کہ تعریف ہو رہی ہے تو لکھا جانا چاہیے۔ ایک عرصے بعد کسی محفلین کے بارے شافی قسم کا کچھ لکھا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔

شکریہ شکریہ بھائی جان ۔۔۔
پتہ مجھے لگا شاید شاکر بھائی یوں ہمیشہ مشکل مشکل دھاگوں پر پائے جاتے ہیں اورکبھی گپ شپ وغیرہ میں نہیں آتے۔۔ تو میں نے ان کے شروع کئے ہوئے دھاگوں پر چھاپہ مارنے کا سوچا اور نتیجہ میری توقع کے خلاف تھا۔ بہت مز ے کا لکھتے ہیں بھیا ۔۔(ویسے آخر بھیا کس کے ہیں؟ ۔۔آہم آہم)
سعود بھیا کے بارے میں پڑھ کر بھی مزہ آیا ۔
 

بلال

محفلین
بہت شکریہ شاکر بھائی۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ اس مراسلے کو “تعارف“ والے دھاگے میں ہی منتقل نہ کر دوں؟

ناعمہ لگے ہاتھوں تم بھی فرمائش کر دو۔

شاکر بھائی کے اس مراسلے پر لکھے گئے دیگر مراسلے بھی ادھر ہی منتقل کر دیں۔ اور پھر میرا یہ مراسلہ ختم کر دیں۔
 
ہم نے تعارف والے دھاگے سے کچھ اور تبصرہ قسم کے پیغامات کو یہاں منتقل کر دیا ہے۔ اور دونوں دھاگوں کے عنوانات تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ مستقبل میں تلاش کرنا سہل ہو۔

اس سلسلے کا تازہ ترین مراسلہ ہمارے نام ہے جس کے لئے ہم نہ تو ممنون ہیں اور نہ ہی مشکور (ہاں مقروض ضرور محسوس کر رہے ہیں)۔ بھلا بھائیوں سے ایسا پر تکلف رویہ کیا روا رکھنا؟ شاکر بھائی آپ نے ہمیں اس قابل گردانا کہ اپنی خال خال نظر آنے والی مگر قاری کو جکڑ کر رکھنے والی ایک تحریر ہمارے نام سزا وار کریں، اس قضیے کو ہم نے کچھ یوں لیا کہ چلو ہم شاکر بھائی کی ایک چست درست تحریر پر قربان ہو گئے۔ لیکن اسی بہانے احباب کے حواس پر ان کے قلم کی روانی اور شیرینی کا ذائقہ ایک دفعہ پھر تازہ ہو گیا۔
 

مقدس

لائبریرین
دوست بھیا۔۔ آپ نے بہت اچھا لکھا۔۔ میں نے سارا پڑھ لیا۔۔ کچھ کل اور پڑھا تھا اور کچھ آج۔۔ فینٹاسٹک
 
Top