تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

رانا

محفلین
بہت ہی زبردست شاکر بھائی! اتنی بے ساختگی اور اتنی روانی سے لکھا ہے کہ لطف آگیا۔ میں نے تو آپ کے انداز بیان کو پہلی بار کوئی چار سال پہلے ماہنامہ کمپیوٹنگ میں پڑھا تھا جس میں آپ نے لنکس جیسے مضمون کی انسٹالیشن کو بھی ایسے پرلطف انداز میں پیش کیا تھا کہ جس کا جواب نہیں۔ خاص کر ایک جملہ تو چار سال بعد بھی شائد ویسے کا ویسا ہی ذہن سے چپکا ہوا ہے کہ لنکس کی انسٹالیشن میں ذرا سی لاپرواہی سے جو ایرر رہ جائیں "بعد میں وہی چاء کرنے باہر آجاتے ہیں۔" :)
 
شمشاد

لائبریرین
عزیز امین بھائی انہوں نے 6 سالوں میں صرف 8 اراکین پر لکھا ہے۔ اس سے اندازہ لگا لیں آپ کی باری کب آئے گی۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
بہت عمدہ لکھا ہے شاکر نے اور یاد تازہ کر دی۔

پہلی پوسٹ میں لکھا تھا کہ شروعات تو مجھ سے کرنی تھی پر فی الحال بچت ہو گئی ۔

اللہ کا شکر ہے بچت ہوتے ہوتے چھ سال گزر گئے ہیں ، اللہ سائیں ایسے ہی بچائے رکھے۔;)
 
فاتح بھائی اور مقدس بٹیا رانی! کیا آپ بھی ایسا سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس مراسلے کا بین السطور مقصد سمجھ میں نہیں آیا ہوگا؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اور مقدس بٹیا رانی! کیا آپ بھی ایسا سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس مراسلے کا بین السطور مقصد سمجھ میں نہیں آیا ہوگا؟ :) :) :)
ہاہاہاہا اگر سمجھ میں آ گیا ہوتا تو اب تک آپ شاکر صاحب کو ذاتی پیغام بھیج کر محب پر ایک عدد مضمون لکھنے کو کہہ چکے ہوتے لیکن آپ کا یہ نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ آپ بالکل نہیں سمجھے۔ :D
 
ہاہاہاہا اگر سمجھ میں آ گیا ہوتا تو اب تک آپ شاکر صاحب کو ذاتی پیغام بھیج کر محب پر ایک عدد مضمون لکھنے کو کہہ چکے ہوتے لیکن آپ کا یہ نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ آپ بالکل نہیں سمجھے۔ :D
اب اس بات کو بین السطور دبا کر ہی رکھتے تو کیا برائی تھی؟ اور آپ کو کیا خبر کہ ہم نے ذاتی پیغام میں کسی کو کیا لکھا؟ :) :) :)

ویسے اس دھاگے کے ملحق ایک تبصروں کا دھاگہ بھی موجود ہے۔ بعد میں یہ اضافی پیغام وہاں منتقل کرنے ہوں گے۔ :)
 
جی جی یقیناً آپ کا مقصد اس بات کو بین السطور دبا کر ہی رکھنا تھا۔۔۔ ہاہاہا
 
جناب شکر عزیز صاحب آپ نے بہت عمدہ لکھا ہے۔۔۔۔۔اس کی مثال اس طرح دونگا کہ جیسے سخت گرمیوں میں جہانگیر باورچی کا پلاؤ کھا کر امین پور بازار کی طرف نکل باہر سڑک کی طرف (مین ٹرمینل) جو مشہور فالودے والا ہے اس کا فالودہ کھا کر تھوڑی سی چہل قدمی کرکے جو ڈکار مارا جاتا ہے۔۔۔۔۔تو بے اختیار منہ سے نکلتا ہے واہ جی واہ سواد (محظوظ) آگیا۔
بندہ پانچ سال ہر مہینہ فیصل آباد آتا رہا افسوس کے آپ سے ملاقات نہ ہوسکی کیونکہ اس وقت بندہ کو اردو محفل کا پتہ نہیں تھا۔ورنہ آپ جیسے خالص لائل پوریے کی ٹھیٹھ پنجابی میں خالص فیصل آبادی جگتیں سن کر بہت لطف آتا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
شاکر بھائی!!!
لاجواب لکھا آپ نے تو۔۔۔ بہت ہی خوب۔ :)
مجھے تو خوب جیلسی ہوتی ہے یہ پرانے پرانے اولڈ از گولڈ جیسے دھاگے پڑھ پڑھ کر۔۔۔
 
Top