تبصرے ۔ "قیمہ مرے جگر کا ملا دو کباب میں"

نایاب

لائبریرین
کلاسیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتظر مزید ۔۔
" جبر و قدر " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر منظر نامہ استوار ہوا لگتا ہے ۔۔۔۔
اللہ کی حکمت پوری ہونے کے لیئے
" زمانے کے چلن سے کیسے ہیں ابھرتے اسباب "
ایک ایسی ان سُنی کہانی رقم ہے جِسے کسی ادیب نے نہیں گھڑا بلکہ جسے اللہ تبارک و تعالی نے اس کی بیوی کی زیست کے تختہ سیاہ پر لکھا ہے۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
تحریر کے عنوان نے اپنی طرف مائل کیا اور فٹافٹ اس پرکلک کیا ہے۔ ڈائری کی داستان کو لفظوں کی مالا بہت اچھے طریقے سے پہنا کے معاشرتی موضوعات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس حد تک کامیاب بھی ہیں کہ ابلاغ ہو بھی رہا مگر مرکزی کردار کون ہوگا اس کا فیصلہ لکھاری کرتا ہے جیسے شروع میں لگا جیل کا قیدی ہے مگر پھر جہاں پر تاریخ پیدائش درج ہے وہاں پر لڑکی مرکزی کردار ہوگئی ہے ۔ یا تو یہ ہے کہ پیدائش کے شروع میں واقعات جن کا مشاہدہ ہوتا رہا ہوگا جو بعد میں ڈائری کے اوراق بن گئے ۔ اس پر تاریخ ڈال کر گویا ایک کُلو تو مہیا کیا ہے کہ اصل اسپیکر کوئی لڑکی ہے مگر پہلے کی ڈائری کس نے لکھی ؟ کیونکہ اس سے پہلے '' بسمل سے پاس نہ ہوسکا اضطراب میں '' لکھا ہے ۔ میرا خیال ہے شروع کے تین اوراق ہی لڑکی کو ڈائری لکھنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ تخیلاتی فضا ہے کہانی میں مگر ڈائرئ کی طرح جب بھی ، جو کوئی بھی لکھے ، اس میں ساخت ذرا لوز ہوتی ہے ۔ ماشاء اللہ ۔۔۔اللہ کریں زور ء قلم اور زیادہ ۔۔۔۔۔۔اچھا لکھا کہ لطف بھی آیا ہے یونہی محفل میں لکھنے والے آتے رہیں تاکہ ادھر رونق لگی رہے
 
سعدیہ! میں ہمیشہ ایسی کہانیاں لکھنا چاہتی ہوں جو کسی ایک آنکھ سے نہ دیکھی جائیں۔۔۔۔۔ بلکہ سب کریکٹرز ایک دوسرے کی مجبوری کو سمجھیں۔۔۔۔۔ میں اپنی پہلی کہانی میں اس موقف سے انصاف اگر نہ بھی کر پائی تو آہستہ آہستہ ضرور اس طرف آؤں گی۔۔۔۔ ویسے میں نے کوشش کی ہے۔۔۔۔۔ دراصل میرا مقصد کسی کا قصور بتانا نہیں ہوتا بلکہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی انسان جیسا ہوتا ہے وہ ویسا کیوں ہوتا ہے۔۔۔۔ اور میری کہانی کا مرکزی کردار ہو یا معاون۔۔۔۔۔۔ میں یہ بتانے کی کوشش ساتھ ساتھ کر رہی ہوں کہ وہ ویسا کیوں ہے۔۔۔۔
شاید میں اچھا نہ لکھ پا رہی ہوؤں قاری کی نظر سے۔۔۔۔ لیکن مُجھے اپنی پہلی کہانی یہی لکھنا تھی۔۔۔۔
اس کے بعد سہی ۔۔۔ وہ سب جو لکھنا چاہئیے اور جیسے لکھنا چاہئیے۔۔۔۔
 
ناصر رانا

محفلین

وژن تو بہت بہترین ہے آپکا۔
میں ناممکن تو نہیں کہتا لیکن بہت مشکل ضرور ہے۔
کچھ کچھ یاد آرہا کہ ایسی چند ایک کہانیاں پڑھی ہیں۔
اس میں طوالت اور بوریت کے مضمرات بھی ہیں ان کو ضرور ذہن میں رکھیئے گا۔
ویسے امید ہے کہ آپ ضرور لکھ پائیں گی۔
 
باباجی

محفلین
بہت ہی اچھی کوشش
کہانی کی بے رحمی کا کچھ کچھ اندازہ کرکے
رونگھٹے کھڑے ہورہے ہیں ۔۔ کیونکہ سچ سب سے پہلے بے رحم اور کڑوا ہوتا
پھر مغموم وملول کردیتا ہے
اور آخر میں افسوس اور غصہ رہ جاتا ہے
ماشاءاللہ ۔۔ کوشش کرتی رہیئے
کیونکہ میرے خیال میں اس کہانی کے جو کردار ہیں جو حالات و واقعات آپ بیان کرنے جارہی ہیں
ان سے ہم میں سے ہر کوئی کسی نہ کسی صورت گزرا ہوگا
 
نا سائیں ہم آپ سے متفق نہیں ہیں۔
یہ ایک قسم کی چربہ کہانی ہوگی مگر انفرادیت یہ ہوگی کہ کہانی کا ظالم بھی درست نظر آئے گا اور مظلوم بھی بے قصور۔ وعلی ہذالقیاس
 
چلو اگلیاں قسطاں وہ ان شا اللہ چھیتی آ جان گئیاں۔۔۔۔ ڈائیوو تے بٹھا دتّیاں وا بس رستے چے ای آ۔۔۔۔۔
ملدے آں اگلی قسط دے نال۔۔۔۔
ہن تکر جی آیاں نوں۔۔۔
ٹهیک آ۔ پر ڈائیو جاندی کدهر پئی ؟ ایے تکڑ اپڑی نہی یا کسی نوے اڈے تے ٹر گئی اے
 
کہانی نُوں پہلی واری ڈائیوو چے بہن دا موقع مِلیا اے۔۔۔۔۔ کدھرے لانگ ڈرائیو تے نِکل گئی ہونی آ کملی جئی۔۔۔۔ تُسی اِتھے رُکو میں پَھڑ کے لیانی آں کسے ہور لاری تے بہہ کے۔۔۔
 
ایہہ لو جی۔۔۔ کہانی وی گئی تے رائٹر وی گئی۔
ہن اسی وی کوئی گڈی پھڑ لینی اے۔:p
 
یاز

محفلین
کہانی نُوں پہلی واری ڈائیوو چے بہن دا موقع مِلیا اے۔۔۔۔۔ کدھرے لانگ ڈرائیو تے نِکل گئی ہونی آ کملی جئی۔۔۔۔ تُسی اِتھے رُکو میں پَھڑ کے لیانی آں کسے ہور لاری تے بہہ کے۔۔۔
مینوں لگدا اے کہ کہانی کولوں ڈائیوو کھُنج گئی وے موٹروے سروس ایریا تے بیٹھیاں بیٹھیاں۔
 
باباجی

محفلین
کہنے کو الفاظ نہیں
نظریں چرانے کا یارا نہیں حقیقت سے
ڈوب مرنے کو پانی میسر مگر چھلانگ لگانے کی ہمت نہیں
مشورہ ہے کہ ایک ہی بار پڑھیئے گا
جو کہا تھا اس تحریر کی بے رحمی بارے وہی ہورہا ہے
بہت ہی خوب زبردست :thumbsup:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوش رہیئے
 
Top