دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

محمداحمد

لائبریرین
(اگر برا نہ لگے تو)
آپ اگر کسی وجہ سے مشاعرہ منعقد نہیں کر سکتے تو کوئی بات نہیں۔ محفلین میں سے کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔آپ خود ہی کسی دوست احباب کو منتخب فرما دیجیئے۔

ویسے تفنن برطرف، مشاعرہ ہم نے نہیں کروایا تھا بلکہ مشاعرے کے پیچھے ایک پوری ٹیم تھی اور ہم اُس ٹیم کے آخری رکن تھے۔ مشاعرہ کروانا ایک بہت مشکل کام ہے سو یہ سارا بکھیڑا اس ٹیم نے ہی مل کر انجام دیا تھا اور ہم تو بمشکل بساط بھر سعی ہی کر سکے تھے۔

سو اگر مشاعرہ اس بار بھی سالگرہ کے پروگرامز میں شامل ہوا تو ہماری فرصت یا عدیم الفرصتی سے مشاعرے کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔ مشاعرہ ٹیم اس کام کو بخوبی سنبھال لے گی۔ پچھلی بار ٹیم کے دیگر اراکین کے علاوہ محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے مشاعرے کے سارے انتظامات میں اور محترم سعود بھائی ( ابن سعید ) نے تکنیکی امور میں رہبری کے فرائض انجام دیے تھے اور مشاعرے کی کامیابی کا اصل سہرا ان حضرات کے سر ہی جاتا ہے۔

دراصل جس طرز پر محفل میں مشاعرہ منعقد ہوتا ہے اُس میں شعراء کی دستیابی سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ مشاعرہ کئی کئی دن چلتا ہے اور ہزارہا پیشگی دعوتوں کے باوجود اپنی اپنی باری پر شعراء کی محفل میں موجودگی یقینی نہیں ہوتی جس کے لئے کئی جتن کرنے پڑتے ہیں اور جس کی وجہ سے مشاعرے کی کاروائی بار بار تعطل کا شکار ہوتی ہے۔

ایک بات اور بھی۔

اور وہ یہ کہ محفل میں جب کسی سلسلے میں آرا طلب کی جائیں تو لوگوں کو پکڑ پکڑ کر لانا پڑتا ہے اور سب یہ کہہ کر جان چُھڑا لیتے ہیں کہ جو بھی آگے آ کر کرنا چاہے کر لے۔ لیکن جب باہمی رضامندی سے کوئی پروگرام شروع کر دیا جائے تو پھر عین وقت پر وہ رائے دی جاتی ہے جو پہلے طلب کی گئی تھی۔

پچھلے برس جب مشاعرے کے لئے احباب کی آرا جمع کی گئیں تو کسی نے مشاعرے کی طرز پر اعتراض نہیں کیا۔ تاہم جب مشاعرہ اپنے عروج پر تھا تو ہمارے ایک بھائی نے کہا کہ اصلی مشاعروں کی طرز پر محفل میں مشاعرہ کر نا آرٹیفیشل سا لگتا ہے اس سے بہتر ہے کہ طرحی مشاعرہ رکھ لیا جائے۔ اُن کی بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے تاہم جو مشورہ وقت پر نہ ملے اُس کا فائدہ اُٹھانا ممکن نہیں ہوتا۔

بہرکیف، اب جو بھی فیصلہ مشاعرے کے کرتا دھرتا اس سلسلے میں کرنا چاہیں کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےتاہم وقت کی کمی کے باعث اس سرگرمی کو بھرپور وقت دینا ہمارے لئے بے حد دشوار ہے۔

:)
 
یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن دھیان رہے کہ اختلافی موضوعات والے دھاگے بھی اسی فہرست میں آتے ہیں۔ :)
اختلافی موضوع ہونا کوئی برائی نہیں، البتہ اختلاف رائے کی بنیاد پر دائرہ اخلاق سے باہر نکل جانا بری بات ہے۔ اور ایسے مراسلوں کو عموماً حذف کر دیا جاتا ہے جو دائرے سے باہر ہوں۔ :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی تقریبات تو اپنے وقت پر ہی ہونی چاہیے کہ وقت کی نماز اور بعد کی ٹکریں۔ :)

ہاں اگر نثری نشست کا وقت تھوڑا بہت آگے پیچھے کیا جائے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ لیکن اتنا آگے بھی نہ ہو کہ سالگرہ کے ہنگامے ہی ٹھنڈے ہو جائیں۔ :)

میں رمضان کے آخر کے حق میں تھا۔ فقط نثری نشست کے لیئے۔ جانتا ہوں عجیب ہے مگر نثر پاروں کے لیئے شکار رمضان میں آسانی سے نہیں ملتا نا :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے آج کل ٹماٹر بهی مہنگے ہو گئے ہیں ان کے بغیر مشاعرے کا کیا مزہ :rollingonthefloor:)

صد حیف و صد تحیّر کہ فصیح بھائی نے اس ظالمانہ پوسٹ کو بھی 'دوستانہ' کی ریٹنگ دی ہے۔ :)

اب نہ جانے اس دوستانہ ریٹنگ کے پیچھے کیا چھپا ہے؟ :)

ٹماٹروں کے بغیر مشاعرہ؟ :D
یا مشاعرے کے بغیر ٹماٹر؟ :p
 

ماہی احمد

لائبریرین
نئے لوگ بھی کام کر سکتے ہیں۔ یہ گھوڑا اور یہ میدان :) یعنی یہ آپ اور یہ محفل :)

سب کا سب مواد حاضر ہے۔ رسائی میں ہے۔ اور جن کو دو تین سال ہو گئے ہیں وہ محفل کے مزاج سے بھی واقف ہیں۔

ہاں البتہ وقت بہت لگے گا اور یہی وہ ٹیڑھا مسئلہ ہے جس کے سب شکار ہیں۔ تاہم اپنے طور پر سب ہی زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کریں گے۔ :)
سوچ رہی ہوں کہ ایک زمرے کی ذمہ داری لوں اور کام شروع کر دوں، جیسے انٹرویو سیکشن۔۔۔۔ ابن سعید بھائی بتائیں تو کہ ہم اس پراجکٹ پر کام شروع کر دیں ؟
 
کئی احباب کی جانب سے عمدہ تجاویز سامنے آئی ہیں، لیکن ایک بات بہت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہر کسی میں ذمہ داری لے کر ٹیم بنانے اور قیادت کرنے کو لے کر ہچکچاہٹ کا عنصر پایا جاتا ہے یا قوت فیصلہ کا فقدان نظر آتا ہے۔ :) :) :)

اردو محفل کی انتظامیہ سے ہر معاملے میں منظوری کی سند کا انتظار کرنا عبث ہے، الا یہ کہ کوئی منصوبہ محفل کے مقاصد کو منفی انداز میں متاثر کرنے والا محسوس ہو، اور کم از کم اتنی مقدار میں فہم و ادراک کی توقع تو ہم بیشتر محفلین سے رکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ کسی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے آپ کا اس ٹیم میں سب سے عالم فاضل ہونا شرط ہو۔ کسی اور کے آگے آنے کا انتظار کرتے رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، جب بارش کا پہلا قطرہ زمین کی طرف لپکتا ہے تو باقی اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔ :) :) :)

بعض احباب بعض مشوروں کو آگے لے جانے سے اس لیے ہاتھ کھینچ رہے ہیں کہ ان کے خیال میں وہ کام بہت وقت طلب اور قریب از نا ممکن ہے، لیکن ان کو اجتمائی قوت پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی کام تکمیل تک نہ بھی پہنچے تو بھی اس کو تکمیل کی طرف کھینچ کر لے جانے کی کوشش میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بڑے کاموں کو کرنے کا ایک بنیادی وصول یہ ہے کہ ان کو ایسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیا جائے جن پر تقریباً بیک وقت کام کرنا ممکن ہو، پھر ان حصوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ذمہ دار متعین کر دیے جائیں۔ ہر ذمہ دار اپنے حصے کے کاموں کو ذیلی مراحل میں تقسیم کر کے ان پر مرحلہ وار کام کروائے، خاص کر یہ تب ضروری ہوتا ہے جب ایک مرحلے کا کام تب تک ممکن نہ ہو جب تک باقی کے چند مراحل مکمل نہ ہو جائیں۔ ایک اور ضروری چیز ہے مؤثر مواصلت، مشاورت، اور پیش رفت کی رپورٹنگ تا کہ کسی کوئی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ان کے حصے کا کام کسی اور کو سونپا جا سکے یا بر وقت کوئی حل تجویز کیا جا سکے۔ یوں کاموں اور ذمہ داریوں کی تقسیم، بر وقت مواصلت، اور مؤثر قیادت سے بڑے سے بڑا کام بر وقت کیا جانا ممکن ہے۔ :) :) :)

منتظمین کا انتظار فقط اس وقت کریں جب کوئی کام کنھیں ایسے وسائل کی وجہ سے رکنے والا ہو جس تک عام محفلین کی رسائی نہیں۔ صرف ہاں یا ناں کی منظوری کے لیے منتظمین کا منہ تکنا ان کو سر چڑھانے کے مترادف ہے۔ محفل کی انتظامیہ کو آمریت نہیں بلکہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ورنہ محفلین فیصلے لینے اور اپنی استطاعت بھر اردو کو نفع پہنچانے میں مکمل آزاد ہیں۔ اور یہی محفل کا مزاج ہے۔ :) :) :)
 
جشن کی تیاریاں ضرور کریں اور اس حوالے سے مشاورت اور ٹیموں کی تیاری بھی کریں لیکن ذہن میں رکھیں کہ باقاعدہ جشن کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا اور پورے جولائی ماہ تک جاری رہے گا۔ :) :) :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
کئی احباب کی جانب سے عمدہ تجاویز سامنے آئی ہیں، لیکن ایک بات بہت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہر کسی میں ذمہ داری لے کر ٹیم بنانے اور قیادت کرنے کو لے کر ہچکچاہٹ کا عنصر پایا جاتا ہے یا قوت فیصلہ کا فقدان نظر آتا ہے۔ :) :) :)

اردو محفل کی انتظامیہ سے ہر معاملے میں منظوری کی سند کا انتظار کرنا عبث ہے، الا یہ کہ کوئی منصوبہ محفل کے مقاصد کو منفی انداز میں متاثر کرنے والا محسوس ہو، اور کم از کم اتنی مقدار میں فہم و ادراک کی توقع تو ہم بیشتر محفلین سے رکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ کسی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے آپ کا اس ٹیم میں سب سے عالم فاضل ہونا شرط ہو۔ کسی اور کے آگے آنے کا انتظار کرتے رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، جب بارش کا پہلا قطرہ زمین کی طرف لپکتا ہے تو باقی اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔ :) :) :)

بعض احباب بعض مشوروں کو آگے لے جانے سے اس لیے ہاتھ کھینچ رہے ہیں کہ ان کے خیال میں وہ کام بہت وقت طلب اور قریب از نا ممکن ہے، لیکن ان کو اجتمائی قوت پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی کام تکمیل تک نہ بھی پہنچے تو بھی اس کو تکمیل کی طرف کھینچ کر لے جانے کی کوشش میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بڑے کاموں کو کرنے کا ایک بنیادی وصول یہ ہے کہ ان کو ایسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیا جائے جن پر تقریباً بیک وقت کام کرنا ممکن ہو، پھر ان حصوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ذمہ دار متعین کر دیے جائیں۔ ہر ذمہ دار اپنے حصے کے کاموں کو ذیلی مراحل میں تقسیم کر کے ان پر مرحلہ وار کام کروائے، خاص کر یہ تب ضروری ہوتا ہے جب ایک مرحلے کا کام تب تک ممکن نہ ہو جب تک باقی کے چند مراحل مکمل نہ ہو جائیں۔ ایک اور ضروری چیز ہے مؤثر مواصلت، مشاورت، اور پیش رفت کی رپورٹنگ تا کہ کسی کوئی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ان کے حصے کا کام کسی اور کو سونپا جا سکے یا بر وقت کوئی حل تجویز کیا جا سکے۔ یوں کاموں اور ذمہ داریوں کی تقسیم، بر وقت مواصلت، اور مؤثر قیادت سے بڑے سے بڑا کام بر وقت کیا جانا ممکن ہے۔ :) :) :)

منتظمین کا انتظار فقط اس وقت کریں جب کوئی کام کنھیں ایسے وسائل کی وجہ سے رکنے والا ہو جس تک عام محفلین کی رسائی نہیں۔ صرف ہاں یا ناں کی منظوری کے لیے منتظمین کا منہ تکنا ان کو سر چڑھانے کے مترادف ہے۔ محفل کی انتظامیہ آمریت نہیں بلکہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ورنہ محفلین فیصلے لینے اور اپنی استطاعت بھر اردو کو نفع پہنچانے میں مکمل آزاد ہیں۔ اور یہی محفل کا مزاج ہے۔ :) :) :)
رانا بھائی چلیں اپنے پراجکٹ پر کام شروع کریں اور لگائیں سب کے ذمے ایک ایک زمرہ۔۔۔
 

شزہ مغل

محفلین
محفل محفیلینز کے دم سے ہے، منتظمین تو دو تین ہیں بس۔۔۔۔۔ محفیلین سالگرہ کی تیاری کرتے ہیں، لڑیاں بناتے ہیں، چھوٹے چھوٹے ایونٹس کی ذمے داریاں لیتے ہیں، پھر ایسے ہی سالگرہ ہوتی ہے۔۔۔ صرف سعود بھائی، نبیل بھائی اور وارث بھائی کے ذمے تو نہیں کہ وہ سب کچھ کریں۔ شزہ اگر کوئی تجویز ہے تو یہاں دو، اس پر اگر کام شروع کیا جاسکتا ہے تو بسم اللہ، ای میگ اور سوئینیر دو تھوڑے مختلف اور بڑے پراجکٹ ہیں، اس لئیے زیادہ لوگوں اور انتظامیہ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے اس لئیے انتظار ہو رہا ہے۔ :)
میری تجویز یہ ہے کہ سائٹ کی تھیم بدلی جائے۔ اردو فورم اتنا بھی روکھا پھیکا نہیں ہے بھئی۔
عام تاثر یہ ہے کہ شعراء و ادباء بہت روکھے مزاج کے ہوتے ہیں۔ مگر میں یہ غلط فہمی دور کرنا چاہتی ہوں۔
اب جب سالگرہ کا جشن ہے تو موقع ہے دنیا کو دکھانے کا کہ اردو کے دلدادا کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہم جشن مناتے ہیں پرجوش انداز میں۔ اور ہم خشک مزاج تو بالکل نہیں ہیں۔
فورم کے رنگ تھوڑے بہتر کیے جائیں۔ اور ہاں جب اطلاع نامے میں نئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ہلکی سی آواز بھی آئے تاکہ اگر ہم کہیں اور مصروف ہیں تو بنا دیکھے معلوم ہو جائے۔ یہ تبدیلیاں سالگرہ کے موقع پر بہت بہتر معلوم ہوتی ہیں
 

arifkarim

معطل
میری تجویز یہ ہے کہ سائٹ کی تھیم بدلی جائے۔
اس حوالہ سے ہماری خادم اعلیٰ سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی تعلیمی مصروفیت سے فارغ ہوتی ہے اس اہم مسئلہ پر نظر کرم فرمائیں گے :) :):)

اور ہاں جب اطلاع نامے میں نئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ہلکی سی آواز بھی آئے
اگر کام کے دوران ایسا بار بار ہوتا رہا تو بالآخر آپکے باس کی ’’زوردار‘‘ آواز بھی سنائی دی جاسکتی ہے۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
میں اردو پوائنٹ ڈاٹ کام پر خبر پڑ رہا تھا۔ اس دوران پتہ چلا کہ اردو پوائنٹ کو انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ منصوبے میں شامل کرلیا گیا ہے اور یہ ویب سائٹ بھی ان ممالک میں جہاں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی جانب سے مفت انٹرنیٹ فراہم کیا گیا وہاں بغیر کسی چارجز کے دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی دوران محفل کی سالگرہ کو یادگاری بنانے کے حوالے سے ایک تجویز میرے ذہن میں آئی کہ اگر اردو محفل کو بھی کسی طرح انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے کے منصوبے میں شامل کرادیا جائے تو یقیناََ زیادہ محفلین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ اب یہ تو مجھے معلوم نہیں کہ ایسا ہوسکتا ہے یا نہیں بس ذہن میں ایک تجویز آئی اور بتادی۔ اس بارے میں باقی تفصیلات اور رائے آپ لوگ دیجئے۔ اگر محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایسا ممکن ہوجاتا ہے تو کیا ہی یادگاری سالگرہ ہوگی۔ :)
 
Top