دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

شزہ مغل

محفلین
میرے خیال میں یہ مناسب نہیں۔ کیونکہ ہم سالگرہ کے جشن کی بات کر رہے ہیں۔ امتحانات کا نتیجہ نہیں نکال رہے۔ ویسے بھی جو کسی کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے اللہ بروز قیامت اس کے عیب ظاہر نہیں کرے گا۔ انشاءاللہ
عارف کریم صاحب کس بات پر آپ نے پر مزاح ریٹنگ دی؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ سر منڈوا لیجے۔ اس سے دو باتیں ہوگی کہ ایک تو یہ کہ جناب مزید دوسروں کے زیرِ بار نہیں ہوں گے دوسری بات یہ ہے کہ اولے پڑنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا گرمی کے ستائے ہوئے ہم سے معصوم لوگ جناب کو دعائیں دیں گے۔ :) :) :)
میرا ارادہ تو پٹے رکھنے کا ہے۔ اور ابھی تک قائم و دائم ہے۔ لہذا آج کل میں معصوم لوگوں کی دعائیں لینے کا سوچ بھی نہیں رہا۔۔۔۔ :p
 
شزہ مغل

محفلین
میں دس سال سے ضرور شریک محفل ہوں ، لیکن محفل میں میری شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ کہ مصروف ترین زمروں کے قریب نہیں پھکٹتا!! صرف اردو کمپیوٹنگ، لائبریری اور بزم سخن کے زمروں سے واقف ہوں۔ اور ان زمروں میں بھی میری یادداشت بہت کمزور ہے۔ تاریخ مرتب نہیں کر سکوں گا۔
تو جناب آپ سے کب کہا کہ اپنی یادداشت پر ہی اکتفا کیجیئے۔ آپ کے سامنے تو پورا فورم ہی رکھ دیا ہے۔ جہاں سے چاہے جانچ پڑتال کیجیئے۔
حضرت آپ اگر یوں دامن چھڑا کر بھاگیں گے تو ہم ننھے منھے اطفال کا کیا ہو گا؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شزہ مغل

محفلین
ابھی تک دو ہی محفلین نے حامی بھری ہے۔ ایک مقدس اور دوسرا ماہی احمد۔ ایک مجھے ملالیں تو تین۔ تو اتنی مختصر ٹیم سے کشیدہ کاری کا کام ہی لیا جاسکتا ہے۔:)
دیگر محفلین نے بعض مفید مشورے دئیے ہیں جن میں واقعی کچھ حقیقی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یعنی رمضان کی آمد، پاکستان میں بجلی کے مسائل، فعال محفلین کی کمی اور محمد احمد بھائی نے بالکل درست کہا کہ اس کام کے لئے مستقل وقف رضاکار درکار ہوں گے۔ یہ واقعی حقیقت ہے کہ اس کے لئے بعض لائبریرین حضرات کو آگے آنا پڑے گا۔ اب اس سالگرہ پر یہ تو معاملہ آگے بڑھتا نظر نہیں آتا۔ لیکن منتظمین اگر اس سالگرہ سے کوئی ایسا سلسلہ شروع کریں کہ جس کے تحت مزید لوگ اس وعدے کے ساتھ لائبریرین بنیں کہ ان سے یہ کام لیا جائے گا اور کچھ سابقہ لائبریرین حضرات سے معاونت کی درخواست کی جائے اور پھر آہستہ آہستہ منتظمین ان سے تھوڑا تھوڑا کام لیتے رہیں تو اگلی سالگرہ تک شائد کچھ کام ہوجائے۔ لیکن اس کے لئے منتظمین میں سے کسی ایک کو لیڈ کرنا پڑے گا۔ اور مواد جمع کرنے کے لئے کسی ایک فعال اور سینئر ممبر کو اس پروجیکٹ کا انچارج بنادیا جائے۔ جس کے لئے میرے خیال میں سیدہ شگفتہ صاحبہ سے بہتر اور کوئی نام نہیں ہوگا۔
بس تو پھر اس سالگرہ کی تیاری کریں بغیر مجلے کے۔:)
رانا بھائی میری خواہش ہے کہ انتظامیہ کا ہاتھ بٹاؤں۔ مگر فی الفور نہیں کر سکتی۔۔۔ :(
 
رانا

محفلین
رانا بھائی میری خواہش ہے کہ انتظامیہ کا ہاتھ بٹاؤں۔ مگر فی الفور نہیں کر سکتی۔۔۔ :(
فی الفور تو یہ اب ہوگا بھی نہیں۔ اگر انتظامیہ نے اس کام کو ہاتھ میں لیا تو پھر آئندہ کچھ عرصے تک شائد اس پر کام شروع ہوسکے۔ اور اس وقت تک امید ہے آپ کو بھی فرصت میسر ہوگی۔:)
 
شزہ مغل

محفلین
فی الفور تو یہ اب ہوگا بھی نہیں۔ اگر انتظامیہ نے اس کام کو ہاتھ میں لیا تو پھر آئندہ کچھ عرصے تک شائد اس پر کام شروع ہوسکے۔ اور اس وقت تک امید ہے آپ کو بھی فرصت میسر ہوگی۔:)
ویسے مجھے حیرت ہے کہ سالگرہ کے انتظامات میں انتظامیہ کیوں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے؟؟؟(معذرت کے ساتھ)
 
رانا

محفلین
ویسے مجھے حیرت ہے کہ سالگرہ کے انتظامات میں انتظامیہ کیوں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے؟؟؟(معذرت کے ساتھ)
اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ منتظمین خود بھی رضاکارانہ بنیادوں پر ہی محفل چلارہے ہوتے ہیں تو ذاتی ذمہ داریوں سے آزاد تو وہ بھی نہیں۔ دوسرے یہ دھاگہ بھی تیاریوں کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے جو منتظمین یعنی سعود بھائی نے کھولا ہے۔ سعود بھائی خود بھی آجکل بہت مصروف ہیں کسی کانفرنس میں شرکت اورریسرچ پیپر کے سلسلے میں۔ تو وہ تو شائد مہیا ہی نہ ہوں۔ ادھر محفلین بھی کچھ سست پڑے ہوئے ہیں اور فعال محفلین کی تعداد بھی کم ہے۔ میں نے خود کئی ماہ بعد چکر لگایا ہے سالگرہ کے چکر میں۔:) جبکہ سالگرہ کے ہنگامے محفلین کے دم سے ہی ہوتے ہیں اور اکثر سلسلے تو محفلین ہی آگے بڑھاتے ہیں۔ ویسے منتظمین خاموشی سے بیٹھے ہوئے بھی نہ ہوں گے، کیا بعید پس پردہ بہت کچھ چل رہا ہو۔:)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ؤ
میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہ رہی ہوں مگر مجبور ہوں اس لیے آپ کی یہ تجویز مناسب ہے ۔ اس وقت تک کوئی تیاری کر سکوں گی۔ انشاءاللہ

جی بالکل باقی احباب بھی اس بات کو سہارا دیں گے۔ لیکن فیصلے کا انتظار ہے۔ کیوں کہ اس فیصلے کا حق تو بس انتظامیہ کو ہی ہے۔ :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
انتہائی مفید تجاویز ہیں۔ میں بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہ رہی ہوں مگر مجبوری یہ ہے کہ میرے امتحانات شروع ہو گئے ہیں اور بدقسمتی سے یکم جولائی کو ہی آخری امتحان ہے۔ :(
ارے یہ خوشقسمتی ہے، کیونکہ سالگرہکا سارا کام سالگرہ منتھ میں ہی تو ہوتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ویسے مجھے حیرت ہے کہ سالگرہ کے انتظامات میں انتظامیہ کیوں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے؟؟؟(معذرت کے ساتھ)
کیونکہ ابھی سالگرہ منتھ شروع نہیں ہوا۔ ابھی صرف ڈسکشن چلے گی کہ کرنا کیا ہے، پھر بعد میں کام شروع ہوگا اور جولائی کے آخر تک نتائج :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ویسے مجھے حیرت ہے کہ سالگرہ کے انتظامات میں انتظامیہ کیوں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے؟؟؟(معذرت کے ساتھ)
اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ منتظمین خود بھی رضاکارانہ بنیادوں پر ہی محفل چلارہے ہوتے ہیں تو ذاتی ذمہ داریوں سے آزاد تو وہ بھی نہیں۔ دوسرے یہ دھاگہ بھی تیاریوں کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے جو منتظمین یعنی سعود بھائی نے کھولا ہے۔ سعود بھائی خود بھی آجکل بہت مصروف ہیں کسی کانفرنس میں شرکت اورریسرچ پیپر کے سلسلے میں۔ تو وہ تو شائد مہیا ہی نہ ہوں۔ ادھر محفلین بھی کچھ سست پڑے ہوئے ہیں اور فعال محفلین کی تعداد بھی کم ہے۔ میں نے خود کئی ماہ بعد چکر لگایا ہے سالگرہ کے چکر میں۔:) جبکہ سالگرہ کے ہنگامے محفلین کے دم سے ہی ہوتے ہیں اور اکثر سلسلے تو محفلین ہی آگے بڑھاتے ہیں۔ ویسے منتظمین خاموشی سے بیٹھے ہوئے بھی نہ ہوں گے، کیا بعید پس پردہ بہت کچھ چل رہا ہو۔:)
محفل محفیلینز کے دم سے ہے، منتظمین تو دو تین ہیں بس۔۔۔۔۔ محفیلین سالگرہ کی تیاری کرتے ہیں، لڑیاں بناتے ہیں، چھوٹے چھوٹے ایونٹس کی ذمے داریاں لیتے ہیں، پھر ایسے ہی سالگرہ ہوتی ہے۔۔۔ صرف سعود بھائی، نبیل بھائی اور وارث بھائی کے ذمے تو نہیں کہ وہ سب کچھ کریں۔ شزہ اگر کوئی تجویز ہے تو یہاں دو، اس پر اگر کام شروع کیا جاسکتا ہے تو بسم اللہ، ای میگ اور سوئینیر دو تھوڑے مختلف اور بڑے پراجکٹ ہیں، اس لئیے زیادہ لوگوں اور انتظامیہ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے اس لئیے انتظار ہو رہا ہے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
رانا صاحب کی تجویز انتہائی زبردست ہے۔
لیکن انتہائی معذرت کے ساتھ مجھے اس قسم کے کاموں کا کچھ تجربہ نہیں ورنہ میں ضرور اپنی خدمات پیش کرتا۔
اگر میں نے محسوس کیا کہ میں کسی سلسلہ میں تعاون کرسکتا ہوں تو انشاء اللہ ضرور کروں گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری ایک رائے ہے۔ رمضان کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ دیس اور پردیس رہنے والے سب دوست، گرمیاں بھی ہیں تو دیس والے شاید زیادہ مشکل میں ہوں۔ رائے یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریب عید کے پانچویں روز کے قریب شروع کی جائے۔ سچ یہ ہے کہ میں نثر پارے اور کسی کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتا :(
میں کافی الجھنوں کا شکار ہوں، لیکن یہ موقع سال میں ایک ہی مرتبہ آتا ہے۔ محمداحمد بھائی نے جو نثر پارے کا ربط دیا تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ اس لیئے نثر پارے تو میں ہر صورت مکمل کروں گا۔ میرے رب کی رضا سے!

ویسے میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی تقریبات تو اپنے وقت پر ہی ہونی چاہیے کہ وقت کی نماز اور بعد کی ٹکریں۔ :)

ہاں اگر نثری نشست کا وقت تھوڑا بہت آگے پیچھے کیا جائے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ لیکن اتنا آگے بھی نہ ہو کہ سالگرہ کے ہنگامے ہی ٹھنڈے ہو جائیں۔ :)
 
زبردست کی ریٹنگ "ویلے دی نماز تے بعد دیاں ٹکراں" پر دی :p
 
محمداحمد

لائبریرین
رانا بھائی! ایک اور مسئلہ بھی ہے نا، یہ کام زیادہ اچھے طریقے سے وہ لوگ نبھا سکتے ہیں جو محفل پر 8، یا دس سال سے ہیں، میرے جیسے نئے لوگ کیا کریں گے؟ پرانی محفل کے متعلق تو ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔

نئے لوگ بھی کام کر سکتے ہیں۔ یہ گھوڑا اور یہ میدان :) یعنی یہ آپ اور یہ محفل :)

سب کا سب مواد حاضر ہے۔ رسائی میں ہے۔ اور جن کو دو تین سال ہو گئے ہیں وہ محفل کے مزاج سے بھی واقف ہیں۔

ہاں البتہ وقت بہت لگے گا اور یہی وہ ٹیڑھا مسئلہ ہے جس کے سب شکار ہیں۔ تاہم اپنے طور پر سب ہی زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کریں گے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ کام تو میرے خیال میں ناظمین، محفل کے ہر ذیلی زمرے میں جا کر سب سے زیادہ مثبت ریٹنگ والے دھاگوں کو چیک کر کے باآسانی کر سکتے ہیں۔

اس صلہ رحمی کے باوجودمحفل پر ایک سے زائد آئیڈی رکھنے والے "معزز" اراکین کی دال نہیں گلنے والی! :)

اور جو بار بار معطلیوں کے بعد باوجود واپس آدھمکے ہوں ، انکا ذکر "خیر" کرنا نہ بھولیں! :)

اوہو۔ اب اپنی سختی بھی چنگی نہیں :)

اتنے پرانے ممبران جو 2005 سے ممبر ہوں اور آجکل ایکٹیو بھی ہوں ڈھونڈنا خاصا مشکل کام ہوگا۔
الف عین

کیا سر میں کچھ نکل آیا ہے :)

متفق۔ یہ بہت اچھاقدم ہے۔ اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ پچھلے سال میں ہونے والی کارکردگی کا علم ہو جائے گا اور جن زمروں میں کام کم یا ختم ہو گیا ہے کی بحالی کی طرف توجہ مرکوز ہوگی۔

جی بالکل۔ یوں محفل پر قائم تمام پراجیکٹس کی نگرانی کرنا بھی کافی آسان ہوگا۔ کہ ہم نے فلاں پراجیکٹ سے کیا سیکھا، کیا پایا۔ یا فلاں پراجیکٹ پر مزید کام کیوں نہیں ہوا۔

محفل کے ریٹنگ کے نظام کا بس یہی ایک منفی پہلو ہے کہ اب زیادہ تر محفلینز بس اسی سے کام چلا لیتے ہیں بجائے سیدھا کمنٹ کرنے کے :)

عارف بھائی!

آپ اچھی اچھی باتیں کرتے کرتے ایک دم سے چھیڑ چھاڑ والے کنکر پتھر پھینکنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسی پوسٹ پر بندہ ریٹنگ دیتے دیتے رُک جاتا ہے۔ :)

گفتگو کو اُس کے مزاج کے حساب سے مختلف پوسٹس میں تقسیم کر دیا کریں تاکہ ریٹنگ دینے میں آسانی رہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک کام تو انتظامیہ آسانی سے کر سکتی ہے ، اور وہ ہے ان دھاگوں کا تعارف جو سب سے زیادہ مقبول رہے۔ اور یہ وہی ہو سکتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مراسلے تھے۔:)

یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن دھیان رہے کہ اختلافی موضوعات والے دھاگے بھی اسی فہرست میں آتے ہیں۔ :)
 
Top