ماہی بہنا ایک تو آپ نے دسویں سالگرہ پر انٹرویو سیکشن شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس پر تو کام شروع کریں۔ پہلے ہی اتنے کم فعال اراکین ہیں ان میں سے بھی ایک ماہی احمد بہنا نے بھی اپنے ارادے چھوڑ دئیے تو سالگرہ کیسے منائی جائے گی۔
دوسرا ای میگ والی تجویز پر بھی کام ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔ سوونئیر والے دھاگے میں جو ٹیم ممبرز لئے گئے ہیں ان کے بعد بھی محفل میں کافی اراکین ایسے ہیں جو فعال ہیں تو آپ حوصلہ نہ ہاریں۔ کیونکہ ای میگ تو صرف ایک سال کا احاطہ ہی کرے گا تو شائد یہ پروجیکٹ کم اراکین کے ساتھ بھی شروع کیا جاسکے۔ اگر آپ اس پروجیکٹ کی ذمہ داری لیتی ہیں تو آپ کو سوونئیر والی ذمہ داری سے ریلیف بھی دیا جاسکتا ہے تاکہ توجہ سے آپ اس پر کام شروع کرسکیں۔ نیز آپ نے اسے یکم اگست کو جاری کرنے کی تجویز دی تھی تو اس کے لئے وقت بھی کافی ہے تب تک کئی محفلین اور بھی ساتھ شامل ہوجائیں گے جیسے شنزہ مغل وغیرہ۔
پھر ایک کام اور بھی ہوسکتا ہے کہ ہم عام محفلین کیونکہ اصل میں اس طرح کے پروجیکٹس کی ترجیحات کا اندازہ نہیں کرپاتے۔ جبکہ ہوسکتا ہے کہ ای میگ کی تجویز زیادہ مناسب ہو کہ کم وقت میں کم از کم کچھ نتیجہ خیز ہونے کی توقع تو ہے۔ اس سلسلے میں اگر منتظمین راہنمائی فرمائیں تو سوونئیر والے دھاگے کو ای میگ تیار کرنے میں بدلا جاسکتا ہے۔ کیونکہ ٹیم تو تجویز ہوچکی ہے گو کہ ابھی تک چند ایک کے سوا اکثر ٹیم ممبرز نے اپنی رضامندی کی اطلاع نہیں دی۔ لیکن اسی پروجیکٹ کو ای میگ میں آسانی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے کہ کام تو وہی ہوگا لیکن ٹیم ممبرز کو دس سال کی بجائے صرف گذشتہ سال تک فوکس کرنا ہوگا۔ منتظمین اور دیگر محفلین سے مشورہ کی درخواست ہے۔ سوونئیر کے لئے تجویز کنندہ ٹیم ممبرز بھی اپنے مشورے سے نوازیں تو نوازش ہوگی۔