تجرباتی کھچڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک شخصیت ذہن میں ہے۔ بوجھیے

1۔ مرد؟
جواب: نہیں۔ خاتون ہیں
2۔ مسلمان؟
جواب: نہیں
3۔ زندہ؟
جواب: نہیں
4۔ایشیائی؟
جواب: نہیں
سوال 5: تعلق یورپ سے؟
جواب :جی ہاں
سوال 6:وجہ شہرت سائنس اور ٹیکنالوجی ہے؟
جواب: جی نہیں
سوال7: ادب سے تعلق ہے؟
جواب: ادب سے مراد اگر افسانوی ادب ہے، تو نہیں
سوال8:موت طبعی تھی؟
جواب: جی
سوال 9:خاتون کا تعلق کانٹینٹل یورپ سے ہے یا جزائز سے؟
جواب: جزائر سے تعلق نہیں، کانٹینٹل یورپ سے ہے
سوال 10: موت ۱۹۹۰ کے بعد واقع ہوئی؟
جواب: جی ہاں۔
سوال 11: وجہ شہرت سیاست و حکومت ہے؟
جواب:جی نہیں۔
سوال 12: فلم انڈسٹری سے تعلق رہا ہے؟
جواب:جی نہیں۔
سوال 13:نیادی وجہ شہرت فنونِ لطیفہ کی صنف سے تعلق ہے؟
جواب: جی نہیں۔
سوال 14: صحافت سے کوئی تعلق؟
جواب:جی نہیں
سوال 15: تعلیم تدریس سے کوئی تعلق؟
جواب: جی ہاں۔ اُن کا تعلق تعلیم و تدریس سے رہا ہے۔
سوال 16: انتقال سن ۲۰۰۰ یا اس سے قبل ہوا؟
جواب: ما بعد سن ۲۰۰۰
سوال 17:انتقال یورپ میں ہی ہوا؟
جواب: جی ہاں۔
سوال 18: کسی ایشیائی زبان/علوم سے کی تعلیم و تدریس سے لگی ہوئی تھیں؟
جواب:جی ہاں۔
سوال 19: تعلق جرمنی سے ہے؟
جواب:جی ہاں۔
 

علی وقار

محفلین
این مری شمل سو سے زیادہ کتابوں کی مصنف تھیں اور ہاروڈ اور بون یونیورسٹیوں میں تدریس کرتی رہیں۔ 1953ء سے وہ انقرہ یونیورسٹی میں بھی پانچ سال تک وابستہ رہیں ۔ اس دوران اُنہوں نے ترکی زبان میں کتابیں لکھیں اور علامہ اقبال کے کلام جاوید نامہ کا ترکی میں ترجمہ کیا۔ ان کی بیشتر کتابیں اور مضامین تصوف کے موضوع پر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسلمان مفکروں اور شاعروں کی سینکڑوں کتابوں کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا، ۔ ان کا گھر اسلام کے نایاب مخطوطات سے بھرا ہوا تھا جن میں سے بہت سے نسخے انہوں نے بون یونیورسٹی کو دے دیے ۔ انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پر بھی ایک گراں قدر کتاب لکھی۔

این میری شمل (پیدائش 7 اپریل 1922ء) (انگریزی: Annemarie Schimmel) ایرانیات، اقبالیات، سندھیات اور علوم مشرق کی ماہر اسلامی تہذیب کی معروف محقق اور معروف مستشرق۔ جرمنی کے شہر ایرفورٹ (ساکسنی) میں پیدا ہوئیں۔ انیس برس کی عمر میں بون یونیورسٹی سے مملوک مصر میں خلیفہ اور قاضی کا رتبہ کے عنوان پر پی ایچ ڈی کیا۔ اُن مستشرقین کے برعکس جو اسلام میں خامیاں اور اس کا مغربی تہذیب سے تصادم تلاش کرتے رہتے ہیں، ایسی محقق تھیں جنھوں نے اسلام کا مطالعہ اور تحقیق اُس کے تخلیقی جوہر اور دانش کو ڈھونڈنے کے لیے کیا۔

انہوں نے علامہ اقبال کی شاعری کے مجموعوں بانگ درا، پیام مشرق اور جاوید نامہ کا جو جرمن زبان میں ترجمہ کیا انہیں جرمن ادب میں ایک بڑا مقام حاصل ہے۔ جاوید نامہ کا ترکی میں ترجمہ کیا۔ این مری شمل نے علامہ اقبال کے مذہبی خیالات کے مطالعہ پر مبنی ایک کتاب ’جبرائیل کے پر‘ کے عنوان سے لکھی جسے اقبالیات میں ایک اہم کتاب شمار کیا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں اقبالیات پر ان کے کام کے اعتراف میں 1988ء میں عالمی صدارتی اقبال ایوارڈ دیا۔ ۔


اُن کی خدمات کے اعتراف میں دنیا کے بہت سے اسلامی اور مغربی ملکوں نے انہیں لا تعداد انعامات سے نوازا۔ حکومت پاکستان نے 1983ء میں انہیں ہلال امتیاز اور بعد میں ستارہ امتیاز دیا۔ لاہور میں نہر کے ساتھ ساتھ چلنے والی سڑک کو عظیم جرمن شاعر گوئٹے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ نہر سے پار جو سڑک ہے اس کو آن ماری شمل کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جس کے بارے میں وہ ازراہ مذاق کہا کرتی تھیں کہ ’پاکستانیوں نے میرے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا۔ حکومت پاکستان نے ان کے نام سے ایک تعلیمی وظیفہ بھی جاری کیا۔

 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 1
اب جلدی سے ایک محاورے کا جملہ بنائیے

ناکوں چنے چبوانا

جملہ میں محاورہ یوں استعمال کرناہے کہ مطلب بھی واضح ہو جائے اور آدھا ادھورا جملہ بھی نہ لگے

ہر 15 منٹ بعد نیا سوال دیا جائے گا۔

بات چیت یا تبصرہ جو بھی ہے تبصرے والی لڑی میں ہو گا۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کسوٹی ختم ہوئی۔
اب جلدی سے ایک محاورے کا جملہ بنائیے

ناکوں چنے چبوانا

جملہ میں محاورہ یوں استعمال کرناہے کہ مطلب بھی واضح ہو جائے اور آدھا ادھورا جملہ بھی نہ لگے
مخالف فوج کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد فوجی دستہ سرخرو ہو کر وطن آن پہنچا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 3

نیلام، نیم حکیم اور ہتھ چُھٹ تینوں الفاظ کو استعمال کر کے ایک جملہ بنائیے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 4
نیلی پیلی آنکھیں کرنا

ایک پیراگراف کم سے کم پانچ جملے تو ہوں۔ لکھنا ہے جس میں نیلی پیلی آنکھیں چاہے استعمال نہ ہو مگر نقشہ کھینچنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منظر کشی جہاں یہ محاورہ فِٹ بیٹھے۔
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
اگلا سوال
نیلی پیلی آنکھیں کرنا

ایک پیراگراف کم سے کم پانچ جملے تو ہوں۔ لکھنا ہے جس میں نیلی پیلی آنکھیں چاہے استعمال نہ ہو مگر نقشہ کھینچنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں منظر کشی جہاں یہ محاورہ فِٹ بیٹھے۔

عدنان کو یرقان ہوا لیکن اس کے باوجود وہ اپنی الٹی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ راہ چلتے ایک بندے سے لڑائی مول لی۔ جس نے جواباً ایک گھونسہ رسید کیا جو سیدھا اس کی دائیں آنکھ پر لگا۔ نتیجہ کے طور پر اس کی ایک آنکھ سوج کر نیلی ہو گئی۔ جب کہ دوسری آنکھ یرقان کی وجہ سے پیلی ہوئی پڑی تھی۔ اب وہ اپنی آنکھیں نیلی پیلی کئے چارپائی پر لیٹا ہائے ہائے کر رہا ہے ۔ :hypnotized1:
:p
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 5

جواب کیسے حاصل ہوا ۔۔۔ یہ بھی بتایا جائے ورنہ جواب غلط سمجھا جائے گا۔
 
آخری تدوین:
Top