تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری بٹیا کو نظر لگ گئی اللہ آپکو اپنی امان میں رکھے ڈھیروں دعائیں اللّہ جلدی سے آپکے گھاؤ بھر جائیں اور آپ روبصحت ہوجائیں اور ہم سب آپ کے ساتھ افطار کریں لیکن آپ کو آرام کرنا بھی اشد ضروری ہے ۔۔
پلیز اپنا بہت خیال رکھنا ہے:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
آپ کی دعائیں ہیں نا ہمارے ساتھ۔
افطار۔۔۔۔ جی ضرور کیجئے۔ اب کے ہم اپنا سر بچا کے رکھیں گے اور یہ بھی سوچ ذہن پہ سوار نہیں کریں گے کہ ہم نے کچھ غلط تو نہیں کہا نا کسی کو۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کی دعائیں ہیں نا ہمارے ساتھ۔
افطار۔۔۔۔ جی ضرور کیجئے۔ اب کے ہم اپنا سر بچا کے رکھیں گے اور یہ بھی سوچ ذہن پہ سوار نہیں کریں گے کہ ہم نے کچھ غلط تو نہیں کہا نا کسی کو۔
اتنی مزیدار افطاری و کھانا ہے اللّہ کیا ہم غلط کہتے کہ بٹیا بڑی ہنر مند ہیں !!!!!؟بڑے سلیقے سے سجایا ہے
بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنی مزیدار افطاری و کھانا ہے اللّہ کیا ہم غلط کہتے کہ بٹیا بڑی ہنر مند ہیں !!!!!؟بڑے سلیقے سے سجایا ہے
بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں!!!!
ہمیں فخر ہے اپنے ہنرمند ہونے پر اور آپ کی حوصلہ افزائی پر :in-love:
فروٹ کے سوا سب گھر میں بنایا ہے۔ سویٹس بھی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو افطار پارٹی پر کووڈ سے بچنے کا کہا تھا آپ نے سر تڑوا لیا۔ اب عید تک آرام کریں
ٹوٹتا تو دل ہے۔۔۔ سر سلامت رہتا ہے پھر سے اس پہ کفن جو باندھنا ہوتا ہے۔
اب دیکھئے نا، ہم نے کہا تھا کہ باہر ٹیرس پہ انتظام کر لیں گے لیکن پھر اسی ٹیرس پہ یہ انہونی ہو گئی تو کیسے بار بار وہی سب آنکھوں کے سامنے پھرنے سے محفوظ رہتے۔
عید میں تو ابھی بہت دن پڑے۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے ہاں کے بینز، آلو، چنے پر دیسی املی ڈال کر اسے پاکستانی بنا لیا؟
پہلے تو یہ بتائیں نا کہ ہمارے تمہارے کیا ہوتا ہے؟
کیا معلوم کہ آپ نے ہمارے ہاں کی املی والی چاٹ سے املی غائب کر کے اسے اپنی ڈش کا نام دے دیا ہو۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے تو آپ کی تیمارداری کر لی جائے
اب سنائیں کیسی طبیعت ہے، اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے اور جلد اچھی اور بھرپور صحت کی طرف آپ کو لوٹا دے، آمین
پیشگی معذرت آپ کی تحریر پڑھ کر بے اختیار ہنسی آتی رہی آپ نے بھی تو اچھی خاصی چوٹوں کے واقعہ کو کامیڈی فلم بنا دیا :)
 
زیک

مسافر
پہلے تو یہ بتائیں نا کہ ہمارے تمہارے کیا ہوتا ہے؟
کیا معلوم کہ آپ نے ہمارے ہاں کی املی والی چاٹ سے املی غائب کر کے اسے اپنی ڈش کا نام دے دیا ہو۔۔۔
کھانا تو کھانا ہوتا ہے اور سب میرا اگر مزیدار ہو۔

آلو ہی کو لے لیں۔ یا ٹماٹر۔ یا مکئی۔ کولمبس سے پہلے افریقہ، یورپ، ایشیا میں کسی نے یہ کبھی نہ دیکھے تھے اور آج ہر کھانے میں اتنے عام ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے تو آپ کی تیمارداری کر لی جائے
اب سنائیں کیسی طبیعت ہے، اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے اور جلد اچھی اور بھرپور صحت کی طرف آپ کو لوٹا دے، آمین
پیشگی معذرت آپ کی تحریر پڑھ کر بے اختیار ہنسی آتی رہی آپ نے بھی تو اچھی خاصی چوٹوں کے واقعہ کو کامیڈی فلم بنا دیا :)
بندہ تیمارداری کرنے آئے تو ہمراہ پھل پھول لے کر آتا ہے۔ پھل کل والے ابھی کافی پڑے ہیں۔ پھول باغیچے میں بے شمار ہیں ماشا اللہ۔
البتہ یوں بستر پہ کل سے پڑے ہوئے دودھ جلیبی کھانے کی خواہش ہو رہی ہے۔ ٹھیک ہوتے تو خود ہی ٹیڑھی میڑھی بنا لیتے۔ خیر جلیبیاں بنانے میں کون سی محنت کرنی پڑتی ہے، ادھر ادھر گھماکر آمیزہ کڑکتے تیل میں ڈال کر ہر شکل کی جلیبیاں بنا لو۔۔۔ شیرے میں ڈالو تو جلیبیاں تیار۔ جلیبیاں لانا تو بنتا تھا نا؟؟؟
یہ پہلا سین تھا، فلم مکمل اس لڑی کو شیطان کی آنت جیسا کھینچنے کے بعد ہو گی!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھانا تو کھانا ہوتا ہے اور سب میرا اگر مزیدار ہو۔

آلو ہی کو لے لیں۔ یا ٹماٹر۔ یا مکئی۔ کولمبس سے پہلے افریقہ، یورپ، ایشیا میں کسی نے یہ کبھی نہ دیکھے تھے اور آج ہر کھانے میں اتنے عام ہیں
ہاں تو تصاویر اسی لئے شئیر کی ہیں کہ جی بھر کے کھائیے۔
پہلے نہ دیکھنے کا مطلب یہ تو نہیں نا کہ کبھی بندہ دیکھے گا ہی نہیں۔ کورونا بھی تو دنیا کے ایک کونے سے دوسرے میں پھیل گیا جو کہ ہے ہی اَن وانٹڈ۔
آلو، ٹماٹر مکئی تو ہیں ہی کھانے کی چیزیں، انھیں پھیلنے سے بھلا کوئی روک سکتا تھا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جلیبیاں لانا تو بنتا تھا نا؟؟؟
اس آنلائن کے زمانے یہ کون سی ایسی بڑی بات ہے یہ لیں تناول فرمائیں اور ہمیں اس بر وقت کام آنے پر دعائیں مرحمت فرمائیں
CX7odtx.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس آنلائن کے زمانے یہ کون سی ایسی بڑی بات ہے یہ لیں تناول فرمائیں اور ہمیں اس بر وقت کام آنے پر دعائیں مرحمت فرمائیں
CX7odtx.jpg
آپ نے تو وہ کیا جو ہم تصور بھی نہ کر سکتے تھے۔ (اسے تعریف مت سمجھ لیجئیے گا، آپ نے جلے پہ نمک چھڑکا ہے)
تصویر سے اگر گزارہ ہو جاتا تو ہم خود ہی تصویر تلاش کر کے اب تک جلیبیاں دودھ کھا چکے ہوتے۔
اصلی والی کھانی ہیں :desire:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پیشگی معذرت آپ کی تحریر پڑھ کر بے اختیار ہنسی آتی رہی
معذرت کی کوئی بات نہیں۔۔۔ کس کس کی معذرت قبول کریں گے، لوگ پوچھیں گے سب جاننے کے باوجود کہ کیسے ہوا، دھیان کدھر تھا، چلو اسی بہانے کچھ دن ریسٹ کرو۔
ہم نے جو اس تحریر میں لکھا ، وٹس ایپ میں کاپی کر لیا ہے۔ جب بھی فیملی سے کسی کا میسج آیا، کاپی پیسٹ سے کام چلائیں گے تا کہ کسی کی ہنسی محسوس ہی نہ ہو اور نہ درد تازہ ہوں۔
 
Top