تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی اتنی چوٹ اور حادثے پر تو افطاری منسوخ یا موخر کردی جانی چاہیے تھی۔
آپ نے ہمت و جرات کا عالی شان مظاہرہ کیا اس سے آپ کے مہمجویانہ مزاج کا پتہ چلتا ہے۔ اللہ تعالی صحت و سلامتی عطا کرے ۔ تصاویر ہی سہی لیکن ہم بھی افطاری میں شریک ہو گئے ۔ جسکے لیے شکریہ و نیک خواہشات آپ کے لیے ۔ شاد آباد رہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

:female-fighter::female-fighter:
ایک تو ہم زخمی، جوڑ جوڑ ہائے ہائے پکار رہا۔۔۔ اوپر سے آپ نے اتنا پیچیدہ لفظ استعمال کیا، جس پر غور کر کے مطلب سمجھ میں آیا۔
جیسا کہ بتایا تقریباً کھانا بن چکا تھا سوا روٹی بنانے اور سموسے تلنے کے، مناسب نہیں سمجھا کہ اتنے لوگوں کا پروگرام خراب کرتے۔
مزاج کو تو آپ نے سو فیصد صحیح پہچانا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

اس کی بات کر رہے۔
کریم ، مش روم، جھینگا اور پیاز کے ساتھ اوون یا فرائینگ پین میں بہت لذیذ بنتا ہے۔
لہسن پیاز کے مسالے کے ساتھ بھی اچھا لگتا ہے۔ لیکن بیگل کے ساتھ نہیں کھایا۔
جب کھایا ، خود گھر میں بنا کر کھایا۔تو اپنی مرضی سے بھی ریسیپی میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
 
اے خان

محفلین
اوہ کچھ مراسلات میں درد اور چوٹ کا تذکرہ دیکھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے اب سمجھ آیا آپ کو چوٹ لگی ہے بہت دکھ ہوا اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کی تکلیف دور فرمائے آمین
 
1.jpg
نسوار نسوار سا نظر آرہا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ کچھ مراسلات میں درد اور چوٹ کا تذکرہ دیکھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے اب سمجھ آیا آپ کو چوٹ لگی ہے بہت دکھ ہوا اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کی تکلیف دور فرمائے آمین
لگتا ہے زیادہ ہوا دکھ تبھی تو دو بار تعزیت ۔۔۔۔۔ بلکہ مزاج پرسی کی۔
 
Top