تجھ سے ناراض نہیں زندگی

زونی

محفلین
شاباش لگو رہو ۔۔۔۔ آواز اچھی ہے ۔۔۔ مگر ہائی نوڈز نہیں لگا پا رہے ہو اس کے لیئے بھائی پریکٹس کرو ۔ اور جب سُر چھوڑتے ہو تو پورے نہیں چھوڑتے ۔ بس اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں ۔ سوچ رہا ہوں اپنی آواز میں بھی وہ غزل لگا دوں جو پچھلے سال یہاں شگاگو کے ایک دیسی کلاسیکل میوزک گروپ کے مرہونِ منت گائی تھی ۔ ;)






اب یہ والی غزل بھی لگا ہی دیں تاکہ ہمیں بھی موسیقی سے کچھ نفرت ہو جائے ;)
 

تیشہ

محفلین
تم شکر ہی کرتے رہا کرو ۔۔۔۔ مجھے معلوم ہے کہ تم کو خبردار کیا گیا تھا ۔۔۔;)
مگر میری ایک گواہ تو یہاں موجود ہے جو کہہ رہی ہے کہ میں نے کہیں یہ نہیں لکھا کہ یہ میری آواز ہے ۔ :)
میں نے تو کہا تھا کہ سوچتا ہوں کہ لگا دوں مگر نہیں لگا سکا ۔۔ ویسے ہم کراچی آرہے ہیں ۔ اپنی آواز میں وہ گیت و غزل سنائیں گے کہ تم بھی سوچو گے کہ لوگوں کا خبردار کرنا بھی کتنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ :grin:




ظفری ، میرے ساتھ ہی چلئیے گا کراچی ۔۔ تاکے میں بھی سن سکوں ،۔ ۔:hatoff:
 

ابوشامل

محفلین
ظفری بھائی! آپ کی آواز بہت خوب ہے۔ میں نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا، البتہ سننے کا موقع دیر سے ملا۔ واقعی آپ میں تو گلوکاری کے جراثیم بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔ ان کی بھرپور پرورش کیجئے گا کہ یہ بہت نازک ہوتے ہیں ذرا سی ہوا لگی اور مر گئے۔ :)
 

عندلیب

محفلین
تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں​
او۔۔۔ حیران ہوں میں​
ترے معصوم سوالوں سے پریشان ہوں میں​
ہو۔۔ پریشان ہوں میں​
تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں​
او حیران ہوں میں​
ترے معصوم سوالوں سے پریشان ہوں میں​
ہو۔۔۔ پریشان ہوں میں​
جینے کے لیے سوچا ہی نہیں درد سنبھالنے ہوں گے​
جینے کے لیے سوچا ہی نہیں درد سنبھالنے ہوں گے​
مسکرائیں تو مسکرانے کے قرض اتارنے ہوں گے​
او۔۔مسکراؤں کبھی تو لگتا ہے جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھاہے​
ہو۔ ۔۔ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں​
زندگی ترے غم نے​
ہمیں رشتے نئے سمجھائے​
ملے جو ہمیں دھوپ میں ملے​
چھاؤں کے ٹھنڈے سائے​
ہو ۔۔تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں​
آج اگر بھر آئی ہے​
بوندیں برس جائیں گی​
کل کیا پتا ان کے لیے​
آنکھیں ترس جائیں گی​
ہو ۔۔جانے کب گم ہوا کہاں کھویا​
اک آنسو چھپا کے رکھا تھا​

 
Top