اب اتنی انگلش کہاں سے سمجھ سکتے ہیں ہم
میرا خیال ہے کہ پنسل نستعلیق جو کہ پی ڈی ایم ایس کا پراڈکٹ ہے کو یہاں عام نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسکے فانٹس کو انکے سافٹوئیر سے ہیک کیا گیا ہے جبکہ ابتک جتنے بھی انپیج کے یونیکوڈ فانٹس یہاں ریلیز کئے گئے ہیں وہ ہیک شدہ نہیں بلکہ انپیج ۳ کی اپنی انسٹالیشن فولڈر سے اٹھائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انپیج والوں نے اپنی نئی ورژنز میں ان فانٹس کو پی ڈی ایم ایس کی طرح لاک کر دیا ہے۔ چونکہ محفل کا قانون سافٹوئیر پائریسی کی اجازت نہیں دیتا، یوں ہمیں پی ڈی ایم ایس کے ہیک شدہ فانٹس یہاں نہیں شیئر کرنے چاہیے۔ یاد رہے کہ یہ فانٹس ابتک جن جن احباب کیساتھ ذاتی طور پر شیئر کئے گئے ہیں انکو یہ پتا ہونا چاہئے کہ اسکی بنیاد شرط انکو عام نہ کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمیل خط نما فانٹس ڈیٹا بیس میں یہ فانٹ ظاہر تو ہوتے ہیں لیکن ڈاؤنلوڈ نہیں کئے جا سکتے۔ محفیلینز پی ڈی ایم ایس کیساتھ بلاوجہ کی قانونی جنگ مول لینا نہیں چاہتے۔اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو میں یہاں پی ڈی ایم ایس والوں کا پنسل نستعلیق شیئر کردوں
نبیل بھائی مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ آپ فجر نوری نستعلیق کا سورس خود بنا رہے ہیں۔ ہمارے پاس تو اسکا سورس 2008 سے موجود ہے جو کہ وولٹ میں کمپائل بھی ہو رہا ہے:منسلک کردہ زپ فائل میں فجرنوری نستعلیق کا نظر ثانی شدہ لیکن ہنوز ایرر والا سورس موجود ہے۔ کوئی اور دوست اس کی ایرر دور کرکے اسے یہاں پیش کر دیں تو اس سے بھی اس پراجیکٹ میں کافی مدد ملے گی۔