ذیشان حیدر
محفلین
باسم صاحب ! میں نے آپ کو ایک میسج بھیجا ہے اپنے ان باکس میں چیک کیجئے۔
نبیل بھائی مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ آپ فجر نوری نستعلیق کا سورس خود بنا رہے ہیں۔ ہمارے پاس تو اسکا سورس 2008 سے موجود ہے جو کہ وولٹ میں کمپائل بھی ہو رہا ہے:
http://arifkarim.no/Public/Fajer Noori Nastalique 15-12-2006_Final_Volt.rar
یہی سورس تو محفل کے فانٹ سرور جمیل خط نما میں کب سے موجود ہے۔ پھر یہ نئے سرے سے ایرر شدہ سورس میں کام کرنے کی کیا وجہ ہے؟ دوسرا میں نے اس سورس کو وولٹ میں کھول کر دیکھا ہےاور وہ وہاں درست کام نہیں کر رہا۔
نبیل بھائی یہ سورس اگر آپنے محفل کے فانٹ سرور سے اتارا ہے تو پھر اسمیں ایرر نہیں آنا چاہئے اور اسکو وولٹ میں لوڈ بھی ہونا چاہئے۔ میں نے آپکی ارسال کردہ سورس فائل کو جب وولٹ میں لوڈ کیا تو یہ ایرر آیا:تم نے شاید پور ے سیاق و سباق پر نظر نہیں ڈالی۔میں فجر نستعلیق کا سورس نئے سرے سے تیار نہیں کر رہا ہوں بلکہ پہلے سے دستیاب سورس میں سمبل تبدیل کر رہا ہوں تاکہ یہ مزید پراجیکٹس کے لیے بیس کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ موجودہ شکل میں یہ درست کمپائل تو ہو رہا ہے لیکن اس میں گلفس کے نام خودکار طور پر جنریٹ ہوئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسے دوسرے پراجیکٹس میں بیس کے طور پر استعمال کرنا ممکن نہیں رہتا۔
وولٹ سورس میں محض کیریکٹرز کے نام فائنڈ ریپلیس کرنے سے ایرر نہیں آتا۔ خاکسار خود متعدد فانٹس پر یہ تجربات کر چکا ہے۔ ایرر تب آتا ہے جب کسی عام سے ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ میں وولٹ کا سورس کھول کر دوبارہ سیو کیا جائے۔ میں اسکام کیلئے الٹرا ایڈیٹ استعمال کرتا ہوں۔ اور کبھی کوئی ایرر نہیں آیا!مسئلہ اوریجنل سورس میں نہیں ہے بڑے پیمانے پر فائنڈ رپلیس کرنے کی وجہ سے اب سورس valid نہیں رہا ہے۔ اس کی ایررز دور کرنے کی ضرورت ہے، لیکن اس طرح ایک کارآمد سورس دستیاب ہو جائے گا۔
ذیشان حیدر بھائی سے معلوم ہوا کہ انہوں نے کافی اشکال تبدیل کی ہیں اب جن فائلوں پر کام کرنے کا کہا ہے وہ تین کے جوڑ پر مشتمل ہیںان پی ڈی ایف فائلوں میں نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ میرے خیال میں اس طریقے سے پنسل نستعلیق کے ترسیمہ جات تیار کرنا مشکل ہو ثابت ہوگا۔ بہتر طریقہ یہی ہوگا کہ پہلے دو کے جوڑ والی اشکال پر کام کیا جائے۔ تاج نستعلیق کی تیاری میں یہ طریقہ اپنا گیا تھا کہ پہلے دو حرفی کیریکٹر بیسڈ فونٹ ڈیویلپ کرکے اسی کے ذریعے ترسیمہ جات تیار کرکے ان کو اسی فونٹ میں شامل کر لیا گیا۔ یہی طریقہ پنسل نستعلیق کے لیے بھی اپنا لیا جائے تو بہتر رہے گا۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مزید کتنی اشکال بنانی پڑتی ہیں۔جی بالکل اکثر اردو فونٹ یوں ہی تیار کیے گئے ہیں۔
پنسل نستعلیق فونٹ کی تیاری کا پہلا مرحلہ دو کے جوڑ والی اشکال پر مبنی فونٹ کی تیاری ہونا چاہیے۔ میں نے اس سلسلے میں جو طریقہ کار وضع کیا تھا وہ کچھ یوں تھا کہ پہلے فجر نوری نستعلیق کا استعمال کرتے ہوئے مائیکروسوفٹ ورڈ میں ایسے تمام الفاظ لکھ لیے جائیں جو دو حرفی ترسیمہ جات پر مشتمل ہوں۔ ان ڈاکومنٹس کو پرنٹ کرکے انہیں پنسل سے ٹریس کیا جانا چاہیے اور اس میں سے جوڑ کاٹنے چاہییں۔ میں یہ ڈاکومنٹس اور ان کے سکرین شاٹ پیش کروں گا تو اس کام کی وضاحت ہو پائے گی۔ باقی تفصیل انشاءاللہ بعد میں عرض کروں گا۔ اس ربط پر فجر نوری نستعلیق کے contectual analysis کے بارے میں تفصیل موجود ہے۔ اس کا مطالعہ اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
میں یہاں ایک زپ فائل منسلک کر رہا ہوں جس میں مذکورہ ورڈ ڈاکومنٹ موجود ہے۔ اس میں دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کی اشکال اکٹھی کی گئی ہیں جو کہ فجر نوری نستعلیق فونٹ کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ ذیل میں ان ترسیمہ جات میں سے چند کے سکرین شاٹ موجود ہیں۔
جیسا کہ بالا کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے، ترسیمہ جات کے حصوں کو مختلف رنگوں میں ظاہر کیا گیا ہے تاکہ ان کو ٹریس کرنا آسان ہو جائے۔
بالآخر اشتیاق علی صاحب نے ہمت دکھادی اور ہمیں پکڑ کر موٹی زنجیروں سے باندھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور لگتا ہے اب ہمیں یہ کام مکمل کرتے ہیں بنے گی
الحمد للہ ان کی مشاورت اور معاونت سے اردو تحریری نستعلیق فونٹ کی اشکال پر کام شروع کردیا گیا ہے
اس سلسلے کی پہلی کوشش ملاحظہ ہو