یاز
محفلین
الیکشن کے بعد اب پی ٹی آئی کی حکومت کا بننا اب یقینی دکھائی دے رہا ہے۔ قوی امکان ہے کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی ہی کی حکومت بنے گی۔
پی ٹی آئی کا منشور اور بہت سے وعدے بہت شاندار اور ملک و قوم کے لئے بہترین ہیں۔ میری بہت خواہش اور دعا ہے کہ ہم ان میں سے زیادہ تر کو انشاءاللہ پورا ہوتا دیکھیں۔
زمینی حقائق اور مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ بھی مدِ نظر رکھنا ہو گا کہ ہر وعدہ یا ہر خواہش پوری نہیں کی جا سکتی، لیکن اگر تیس چالیس فیصد بھی گڈ گورننس اور منشور پہ عملدرآمد دکھا دیا تو پاکستان، عام عوام اور ان کی اپنی حکومت کے لئے بہترین ہو گا۔
اس کے لئے تازہ مثال کے پی کے سے سامنے آئی ہے۔ کے پی کے نے وہاں بہت زیادہ کارنامے یا تصاویر میں نظر آنے والی ترقی شاید نہ دکھائی ہو، تاہم گورننس کے ضمن میں ان کی سمت درست سمت میں رہی۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسی وجہ سے وہاں کے ووٹرز نے ان پہ ایسا بھرپور اعتماد کیا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ دو تہائی سے زیادہ سیٹیں ان کو جتوا دی ہیں۔
اس لڑی میں ہم کوشش کریں گے کہ ان کے منشور اور وعدوں کی بابت گفتگو اور تجزیہ کر سکیں۔ کچھ عرصے بعد ان کی تکمیل ہوتی یا نہ ہوتی دکھائی دی تو بھی یہاں گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے۔