زرقا مفتی
محفلین
انیس صاحب میں جن کے ہاں ٹھہری تھی وہ بھی ہجرت کے بعد سے کراچی میں ہی مقیم ہیں۔زرقا صاحبہ آپ تو دو تین سو کی بات کر رہی ہیں جن میں سے یقیناََ آپ نے زیادہ سے زیادہ تیس چالیس افراد کی رائے لی ہوگی ظاہر ہے آپ وہاں سروے کرنے تو نہیں گئی ہوں گی جو سب چھوڑ کر لوگوں سے رائے لیتی رہیں ۔ ہم تو رہتے ہی کراچی میں ہیں اور روزانہ ہی سینکڑوں لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے اپنے کام کی وجہ سے ایم کیو ایم کی حمایت مین کمی ضرور آئی ہے جس کی بڑی وجہ شیعہ برادری کا ناراض ہونا( وہ بھی سو فیصد نہیں زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد تک) ٹارگیٹ کلنگ بھتہ مافیہ کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کرنا ہے لیکن اب بھی ایک بڑا طبقہ اردو بولنے والوں کا ایسا ہے جو ووٹ ایم کیو ایم کو ہی دے گا بالکل اسی طرح کہ باوجود اسکے کہ ہمارے کئی سندھی بھائی پی پی پی سے ناراض ہیں بلوچ لیاری آپریشن کی وجہ سے ناراض ہیں لیکن ووٹ پیپلز پارٹی کو ہی ڈالیں گے۔