تحریکِ انصاف کا منشور

شمشاد

لائبریرین
نہیں شمشاد ایسا بالکل بھی نہیں ہے میں نے ہمیشہ سے ایم کیو ایم کو ووٹ ڈالا ہے اور مجھ پر کسی کا بھی دباؤ نہیں تھا۔ مجھ کو وہ وقت بھی یاد ہے کہ جب ایم کیو ایم نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا اسوقت تو ایم کیو ایم کو نہ کہیں سے کوئی کھال ملی تھی نہ ہی ان پر بھتہ کا الزام لگا تھا بلکہ جماعتیوں سے ایم کیو ایم والے پٹا ہی کرتے تھے اس کے باوجود ایم کیو ایم کے محمد اسلم نے قومی اسمبلی میں ایک لاکھ اکتیس ہزار ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا تھا اور الطاف حسین کاظمی نے ہمارے حلقے سے صوبائی اسمبلی میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے تھے اور پورے کراچی میں محاورتا نہیں حقیقتا گھی کے چراغ جلائے گئے تھے یہ اٹھاسی کی بات ہے۔ یہ ضرور ہوا ہوگا کہ جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہوں اور یہ ہر جگہ ہوتا ہے میرے خود ایک کندھ کوٹ کے دوست نے قبول کیا تھا کہ اندرون سندھ ہم نے پیپلز پارٹی کے لئے بہت سے ووٹ جعلی ڈالے ہیں پنجاب میں گاؤں کے چوہدری اور سندھ میں وڈیرے پیسے کے ذریعے اور کہیں طاقت کے ذریعے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں اسلئے یہاں ایسا ضرور ہوا ہے کہ اگر کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آیا تو اسکی جگہ ووٹ ڈلوادیالیکن کسی کو زبردستی گن پوائنٹ پر ووٹ ڈلوانا ممکن نہیں ہے نا ہی کھالوں کا ایسا معاملہ ہے ۔ اب اسلام پر بھی تو یہ الزام لگتا ہے کہ اسلام تلوارکے ذریعے پھیلا جب کہ ہم اور آپ جانتے ہیں کہ تلوار کردار سے پھیلا ہے تلوار سے نہیں ۔
مانتا ہوں، اس وقت حالات اور تھے۔

اب تو میں نے خود ٹی وی پر کئی ایک کی زبانی سُنا ہے کہ "آپ گھر جائیں، آپ کا ووٹ کاسٹ ہو جائے گا"، یا پھر "آپ کو معلوم ہے ناں یہاں سے کون جیتتا ہے، تو اب بھی وہی جیتے گا"

اور کھالوں کی بات تو اب آپ کو بھی ماننا پڑے گی کہ اس پر تو اب گولیاں بھی چلتی ہیں۔ پرچی تو آتی ہی ہے۔ اور اس کی گواہی کراچی والے خود دیتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
ساجد صاحب فیض صاحب کی نظم یاد کر لیجیے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا ۔۔۔ ۔۔۔
موجودہ حالات میں تبدیلی کی خواہش ہر ذہن پر سوار ہے
ہاہاہااہا ،،،،،گویا فیض نے یہ نظم دلہن کے ساتھ شادی کے اسٹیج پر بیٹھ کر لکھی تھی :)
 

حسان خان

لائبریرین
اور کھالوں کی بات تو اب آپ کو بھی ماننا پڑے گی کہ اس پر تو اب گولیاں بھی چلتی ہیں۔ پرچی تو آتی ہی ہے۔ اور اس کی گواہی کراچی والے خود دیتے ہیں۔

گولیاں چلنے والی بات کو چھوڑ کر میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ گولیاں بھی چلتی ہوں گی، لیکن میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں کہ کھال نہ دینے پر کہیں گولیاں چل گئیں ہوں۔ البتہ فطرے اور کھالوں کی پرچیاں ابھی تک بٹتی ہیں، اور اکثر و بیشتر لوگوں کو اِنہیں اپنے جانوروں کی کھالیں دینی پڑتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے اراکین کے درمیان کھالوں کی چھینا جھپٹی میں گولیاں بھی چل چکی ہیں۔

اور یہ تو آپ نے تسلیم کر ہی لیا ہے کہ فطرانے اور کھالوں کی پرچیاں ابھی تک بنتی ہیں اور
اکثر و بیشتر لوگوں کو اِنہیں اپنے جانوروں کھالیں دینی پڑتی ہیں، تو پھر انکار کیوں۔​
 

حسان خان

لائبریرین
انکار نہیں کیا، صرف تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ میرے علم میں تا حال ایسی کوئی بات نہیں۔ کھال کے چکر میں متحدہ کے کارکنوں کی ایک خاندان سے منہ ماری اور بدتمیزی ضرور دیکھ چکا ہوں۔
 

ساجد

محفلین
گولیاں چلنے والی بات کو چھوڑ کر میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ گولیاں بھی چلتی ہوں گی، لیکن میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں کہ کھال نہ دینے پر کہیں گولیاں چل گئیں ہوں۔ البتہ فطرے اور کھالوں کی پرچیاں ابھی تک بٹتی ہیں، اور اکثر و بیشتر لوگوں کو اِنہیں اپنے جانوروں کھالیں دینی پڑتی ہیں۔
بھائی جی ، کھالیں جمع کرنے پر تو درکنار ایمبولینسوں میں لاشیں اٹھانے پر بھی جھگڑے ہو چکے ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ کراچی کن لوگوں نے برباد کیا۔
ہاں شمشاد دنیا جانتی ہے کس نے برباد کیا تھا اور پھر ایک بار پھر کراچی کو رونق کس نے بخشی مصطفٰی کمال کو آج تک لوگ بھولے نہیں ہیں کیوں کہ واقعی اس شخص نے اتنا کام کیا کہ خود چیف جسٹس نے ایک دن اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے یہ مصطفٰی کمال سے سیکھیں ۔ میں مانتا ہوں کہ ایم کیا ایم سے ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ان کو بڑھا چڑھا کر زیادہ پیش کیا جاتا ہے پر میں یہ بھی مانتا ہوں کہ جب جب ایم کیو ایم کو کام کرنے کا موقع ملا اسنے کام کرکے بھی دکھایا۔ کچھ باتیں اسی مثبت ضرور ہیں جو صرف ایم کیو ایم میں ہی آپ کو ملیں گی چاہے آپ اسکی کوئی بھی تاویل پیش کریں ۔جیسے الطاف حسین کو آپ چاہے جتنا بھی بڑا ڈرامے باز کہیں پر کیا آپ اس بات سے انکار کریں گے کہ اسکی تقریر سننے والوں میں ڈسیپلین اپنی انتہا کو ہوتا ہے لوگ بڑے سکون سے تقریر سن رہے ہوتے ہیں جبکہ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف یا عمران خان کسی کی تقریر میں اتنا ڈسیپلین نہیں دیکھا لوگ شور کر رہے ہوتے ہیں اور یہ صاحبان چیخ چیخ کر ان پر غصہ کر رہے ہوتے ہیں کے خاموش ہوجاؤ یو ٹیوب پر وڈیوز مل جائیں گی جس میں آپ یہ سب دیکھ سکتے ہیں اسکے علاوہ نون لیگ کے جلسے کے بعد کھانے میں ہڑ بونگ اور عمران کی تقریر کے بعد کرسیاں چوری کرنے سین بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔ ساری بڑی پارٹیوں میں جعلی ڈگری والے درجنوں کی تعداد میں نکلے ایم کیو ایم سے اگر نکلا ہوگا تو صرف ایک یا دو بلکہ مجھ کو تو اسکا بھی علم نہیں کہ کوئی نکلا بھی ہے یا نہیں۔ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے پہلی بار غریبوں کی ایک بڑی تعداد کو اسمبلیوں میں پہنچایا۔ بھتہ پر بھی ایم کیو ایم کو بیکار میں ہی بدنام کیا جاتا ہے اگر آپ نیوٹر ہوکر سوچیں تو آج کل جس بھتہ گیری اور پرچیوں کی وجہ سے کراچی کے تاجر پریشان ہیں اگر اس میں ایم کیو ایم ملوث ہوتی تو یہ لوگ مل کر ایم کیو ایم کے پاس نہ جاتے اور ان سے اپنی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی سفارش نا کرتےوہ سب جانتے ہیں کہ اس میں کون ملوث ہے۔ سی سی ٹی وی کے کلپس موجود ہیں جن میں صاف دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس کی موبائل جو لیاری آپریشن کے دوران چھینی گئی تھی اسکو کئی بار اغوا برائے تاوان کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ آپ اپنے طور پر کیوں الزام لگاتے ہیں ان لوگوں سے پوچھیں نا جن کے پاس بھتہ کی پرچیاں بھیجی جاتی ہیں وہ آپ کو بتائیں گے کہ اس میں ایم کیو ایم نہیں بلکہ لیاری کے گینگ وار کے لوگ ملوث ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
میرے باتوں سے یہ مطلب ہر گز نہیں لیا جائے کہ میں ایم کیو ایم کو دودھ کا دھلا ثابت کر رہا ہوں اور وہ کوئی ولیوں اور معصوموں کی جماعت ہے ۔ لیکن یہاں بد اچھا بدنام برا ضرور ہے دوسری پارٹیوں میں کروڑوں اور اربوں کی کرپشن والے سینکڑوں لوگ موجود ہیں جنہوں نے صرف جیبیں بھری ہیں لیکن اگر ایم کیو ایم نے کھایا ہے تو اس سے زیادہ لگایا بھی ہے جو نظر بھی آتا ہے۔
کھالوں والی بات میں شمشاد تمہاری مانتا ہوں پر اسمیں بھی ساری پارٹیاں ملوث ہیں خاص کر جماعت اسلامی ۔ کیوں کہ پہلے اسکو ہی کراچی میں سب سے زیادہ کھالیں ملتی تھیں پر اب جب لوگ جماعت سے نکل نکل کر ایم کیو ایم میں آئے تو ان کو دکھ تو ہونا ہی تھا
 
میرے باتوں سے یہ مطلب ہر گز نہیں لیا جائے کہ میں ایم کیو ایم کو دودھ کا دھلا ثابت کر رہا ہوں اور وہ کوئی ولیوں اور معصوموں کی جماعت ہے ۔ لیکن یہاں بد اچھا بدنام برا ضرور ہے دوسری پارٹیوں میں کروڑوں اور اربوں کی کرپشن والے سینکڑوں لوگ موجود ہیں جنہوں نے صرف جیبیں بھری ہیں لیکن اگر ایم کیو ایم نے کھایا ہے تو اس سے زیادہ لگایا بھی ہے جو نظر بھی آتا ہے۔
تو کیا ہوا۔۔
کچھ قابل حضرات ٹی وی پر کہتے نظر آئے کہ مصطفی کمال نے کچھ نہیں کیا بس اپنا بینک بیلنس بڑھایا ہے۔
بھٹے پر کام کرنے والے ارب پتی بن گئے تو ان کی دن رات کی محنت تھی۔۔۔:laugh:
قرض اتارو ملک سنوارو
اتر گیا قرض سنور گیا ملک:bighug:
 
شعیب میں آپ سے متفق نہیں
یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالبعلموں نے ووٹ بنانے میں سرگرمی دکھائی ہے ۔ تو ووٹ دینے بھی جائیں گے انشاللہ
میں نے پہلی بار خاموش اکثریت کو متحرک دیکھا ہے
میری والدہ ایک حادثے کے بعد چھڑی یا واکر کے سہارے چلتی ہیں اُنہیں بہت تاسف ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لئے کوئی کام نہ کر سکیں گی
اللہ کریم آپ کی والدہ کو صحت کاملہ نصیب کرے۔ آمین۔

اللہ کرے لوگ عمران خان کو ووٹ ڈالنے نکلیں۔ میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پی پی پی کو شکست دے۔ مگر ایسا مشکل ہی نظر آتا ہے! :unsure:
 

زرقا مفتی

محفلین
ایم کیو ایم متوسط طبقے کی جماعت تھی مگر ہمارے سیاسی کلچر میں پیسے کے بغیر کسی سیاسی جماعت کی بقا ناممکن ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ انہوں نے مطلوبہ پیسہ اکٹھا کرنے کے لئے بھتہ کلچر اپنایا۔ جماعت والے کہتے ہیں کہ مصطفی کمال نے نعمت اللہ خان شروع کردہ منصوبوں کا کریڈٹ لیا۔ تاہم ہم معترف ہیں کہ مصطفی کمال نے نے کراچی کے بہت سے مسائل حل کئے مگر پھر اُنہیں ایک طرف کر دیا گیا۔
جماعت اور ایم کیو ایم کے اجتماعات میں نظم وضبط مثالی ہوتا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔
مگر ایم کیوایم کوٹارگٹ کلنگ اور بھتہ کے الزامات سے بری الزمہ نہیں قرار دیا جا سکتا
 

زرقا مفتی

محفلین
اللہ کریم آپ کی والدہ کو صحت کاملہ نصیب کرے۔ آمین۔

اللہ کرے لوگ عمران خان کو ووٹ ڈالنے نکلیں۔ میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پی پی پی کو شکست دے۔ مگر ایسا مشکل ہی نظر آتا ہے! :unsure:
شعیب دُعا کے لئے شکریہ
میرا خیال ہے جو لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں اُنہیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ انشااللہ پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل کرے گی
 
Top