تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

پوری دنیا میں کسی بھی معاشرے کی حقیقی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ سے نوجوان نسل پر اعتماد کیا جاتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اثاثہ سمجھا جاتا ہے ۔والسلام

یہ بات درست ہے کہ معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کا اک کردار ہے ۔ اس سے کس کو انکار ہے
مگر قومی سطح پر فیصلہ سازی اور درست پالیسی سازی میں پختہ سوچ اہم ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر معاشرے میں نوجوانوں کو پالیسی سازی میں کلیدی مقام عطا کرنا ایک ناقابل فہم فیصلہ ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ ناپختہ کار ذہن اسانی سے استعمال ہونگے
 
بھان متی کا کنبہ تو نواز شریف نے جوڑا ہے کہیں لشکرِ جھنگوی جیسی شدت پسند جماعتوں کو ملایا ہے طالبان پیدا کرنے والے فضل الرحمان کو ملایا ہے اور دوسری جانب سندھ میں قوم پرستوں کو۔ کرسی کے لیے ہر نظریہ قربان یہ ہے اُن کا روشن پاکستان

اسے کہتے ہیں قومی دھارے کی سیاست اور اعتدال پسندی
 
حسان خان

لائبریرین
ن لیگ کا کوئی اتحاد ان سے ہے؟

ن لیگ کی کالعدم جماعت سپاہِ صحابہ العمروف بہ اہلِ سنت والجماعت سے سیاسی ہمدردیاں اور نشستوں کی جوڑ توڑ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ یہ جماعت اگر لشکرِ جھنگوی کا سیاسی بازو نہیں تو اور کیا ہے؟
یہ جنگ کی ایک چھوٹی سی خبر بطور مثال پڑھیے:

551.gif

ربط
 
اگر مولانا لدھیانوی کو پاکستان کا الیکشن کمیشن الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیتا ہے ۔ پاکستان کی عدالت اس کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیتا ہے تو اپ کا اس کو دھشتگرد قرار دینا صرف تعصب کی نشاندہی ہے
 
اسی لیے تو کہا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن نہایت بھونڈے مذاق کرتا ہے۔ لدھیانوی جیسے فتنہ پرور مولوی تو الیکشن کے لیے اہل ہو جاتے ہیں، لیکن ایاز امیر کے کاغذات روک لیے جاتے ہیں۔ کیا ایک کالعدم جماعت کے سربراہ پر باسٹھ تریسٹھ کی شقیں لاگو نہیں ہوتیں؟
 
کوئی مذاق نہیں ہے
اپ پاکستان کی عدالتوں کی توہین کے مرتکب نہ ہوجائیں کہیں صرف تعصب میں
 
حسان خان

لائبریرین
اپ پاکستان کی عدالتوں کی توہین کے مرتکب نہ ہوجائیں کہیں صرف تعصب میں

احمد لدھیانوی کے اپنے مطابق اُس کی جماعت 'سپاہِ صحابہ' ہی ہے، جسے پاکستان میں قانونی طور پر کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ اگر ایک کالعدم جماعت کا سربراہ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا جاتا ہے، تو کیا یہ عدالتوں اور آئین کی توہین نہیں؟
 
بھائی پاکستان کی عدالتیں کھلی پڑیں ہیں
صرف پروپیگندہ کرنے سے تو کام نہیں چلتا۔ جاکر رٹ دائر کریں
 
زرقا مفتی

محفلین
پراپیگنڈے کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے ۔ آپکی عدالتیں اس بات پر از خود سماعت کیوں نہیں کرتیں کہ اصغر خان کیس کے ملزم 62 اور 63 پر کیسے پورے اُترتے ہیں۔
اگر پی پی پی کا معاملہ ہوتا تو از خود سماعت بھی شروع ہو جاتی اور نا اہلی بھی
 
Top