آپ کی دوستی مہاجروں سے ہے یا ایم کیو ایم والوں سے؟ آپ دونوں کو مکس کر گئے
۔۔۔ ایم کیو ایم کا ہر فرد مہاجر بھی نہیں ہے، نہ ہی ہر مہاجر ایم کیو ایم میں ہے۔۔۔ مہاجروں اور دوسری قومیتوں کے بارے میں بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مہاجر اور دوسری قومیتیں الگ الگ رہتے ہیں۔ حالانکہ کراچی میں پٹھان، پنجابی، سندھی، مہاجر، بلوچ، کشمیری، سواتی، بلتی، بنگالی، سرائیکی سب رہتے ہیں اور ساتھ رہتےہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے، ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے۔ ایک دوکان کا مالک اگر مہاجر ہے تو اسے کما کر دینے والے فقط مہاجر ہی نہیں ہیں۔ اسی طرح کوئی پنجابی تاجر ہے تو اس کے ملازمین مہاجر بھی ہیں۔۔۔ اور سب ایک دوسرے سے خوش ہیں۔۔۔ سیاست سے جڑی نفرتیں اور بات ہے۔ جیسے تاثر یہ ہے کہ ایم کیو ایم = مہاجر ویسے ہی کراچی میں بھی تاثر ہے نون لیگ = پنجابی۔۔۔ ۔ یہ صرف سیاست کی حد تک ہے۔۔۔