تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی، الطاف حسین

آپ کی باتیں پڑھنے کے بعد وڑائچ بھی یاد آتا ہے۔۔اور ساتھ ساتھ پی ٹی وی میں ایک اشتہار نشر مکرر بار بار ہوتا رہتا تھا۔۔امریکن سنڈی والا۔۔۔ وہ بھی یاد آتا ہے۔۔۔

ویسے واقعی اپ کو American Bullfrog کے بارے میں پتہ نہیں؟
یہ سانپ بھی کھاجاتا ہے

یہ دیکھیں
Rana-Catesbeiana-300x210.jpg
 
محمد امین

لائبریرین
بھائی جتنے بھی مہاجر بھائیوں سے دوستی رہی وہ سب کے سب ایم کیوایم کے ہمدرد اور ووٹر ضرور تھے۔ آپکی ساری باتوں سے میں اتفاق کرتا ہوں لیکن مہاجروں کی اکثریت توایم کیو ایم کی حمایتی ہے نا؟ ویسے کبھی کبھی لگتا ہے عمران خان صحیح کہتا تھا (اب پتا نہیں کیوں نہیں کہتا) کہ ایم کیوایم مافیا کی طرح کام کرتی ہےاور خوف اور دہشت کے ذریعے ووٹ لیتی ہے۔

مہاجروں کی اکثریت ایم کیو ایم کی حامی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے 80 کی دہائی کے اواخر اور 90 کے اوائل میں یہ بات درست ہو۔ مگر مہاجروں کا بڑا طبقہ ایسا ہے کہ جو سیاسی اور تنظیمی کاموں سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں زیادہ فکر مند رہتا ہے۔ ایم کیو ایم (یا کسی بھی سیاسی جماعت )کے جتنے بھی کارکنان سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں (یا جامعات و کالجوں میں پڑھتے ہیں) ان میں سے اعشاریہ 1 فیصد بھی سنجیدگی سے دفتر کا کام کرتے ہوں (یا پڑھائی کرتے ہوں) تو میں پھانسی کی سزا ہنسی خوشی قبول کر لوں گا۔ سنجیدہ لوگ ایسے چکروں میں پڑنے کے بجائے اپنا کرئیر بنانے کی فکر میں رہتے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین

یو آر رائیٹ۔ کرئیر بنانا سب سے پہلے ہے۔۔
 
کاشفی

محفلین
عامر بھائی کس لیے رو رہے ہیں؟؟ 18، 19 سال تک مہاجروں کو مہاجروں سے لڑوانے پر؟ ہزاروں مہاجروں کو قتل کروانے پر؟
بھائی مجھے معلوم نہیں کس لیئے رو رہے ہیں۔۔شاید آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔۔ شائد اسی لیئے رو رہے ہوں۔۔
 
مہاجروں کی اکثریت ایم کیو ایم کی حامی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے 80 کی دہائی کے اواخر اور 90 کے اوائل میں یہ بات درست ہو۔ مگر مہاجروں کا بڑا طبقہ ایسا ہے کہ جو سیاسی اور تنظیمی کاموں سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں زیادہ فکر مند رہتا ہے۔ ایم کیو ایم (یا کسی بھی سیاسی جماعت )کے جتنے بھی کارکنان سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں (یا جامعات و کالجوں میں پڑھتے ہیں) ان میں سے اعشاریہ 1 فیصد بھی سنجیدگی سے دفتر کا کام کرتے ہوں (یا پڑھائی کرتے ہوں) تو میں پھانسی کی سزا ہنسی خوشی قبول کر لوں گا۔ سنجیدہ لوگ ایسے چکروں میں پڑنے کے بجائے اپنا کرئیر بنانے کی فکر میں رہتے ہیں۔
متفق۔ دوسری سیاسی اور طلبہ تنظیموں کی طرح ایم کیو ایم کے کارکنان کا یہ رویہ بھی انھیں غیر مفید اور نقصان دہ تنظیموں کی صف میں کھڑا کردیتا ہے۔ ساری فکری نشستیں اور دعوے دھرے رہ جاتے ہیں جب آپ تحریک کے کارکنان کو اپنے حقیقی فرائض کی ادائیگی میں غیر مخلص دیکھتے ہیں۔
یوں تو خیر جس بنیاد پر مہاجر قومیت کی بات کی جاتی ہے، میں اس کا مخالف ہوں اور ایسی کسی قومیت سے خود کو منسوب کرنے کی بجائے پاکستانی کہلانا پسند کرتا ہوں، لیکن مروجہ تعریفوں کے تحت مہاجروں میں شامل ہونے کے باوجود میں کبھی ایم کیو ایم کا حمایتی نہیں رہا۔ وجہ؟ تحریک کے بے تحاشا منفی پہلو۔
 
Top