مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

ہادیہ

محفلین
بہت بہت شکریہ ہادیہ! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے! کیا آن بان ہے ماشاء اللہ !
لگتا ہے کہ آپ نے تو ایک نیا شعبہ ایجاد کردیا ہے یعنی جیسے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہوتے ہیں اسی طرز پر آپ مراسلہ ڈیکوریٹر بن گئی
بہت بہت شکریہ۔۔ جزاک اللہ خیرا۔۔
ہاہاہا۔۔ شکریہ ۔۔آپ کو اچھااا لگا:):):)
اور دوسری بات یہ کہ آپ نے اس حقیر پرتقصیر کی شان میں جو اس قدر غلو سے کام لیا ہے اس کے لئے ہم آپ کو ملکۂ مبالغہ کا خطاب عطا کرتے ہیں
ارے ارے۔۔ ملکہ مبالغہ کا خطاب۔۔۔:D
بھیا میں نے شاعری اور مصوری کا ہی ذکر کیا ہے جسٹ۔۔۔مبالغہ کا مطلب کیا ہوتا ہے ویسے؟:p
مجھے سیدھی تعریف کرنا آتی ۔ وہ کیا کہتے ہیں بلامبالغہ۔۔:sneaky:
اور تیسری بات یہ کہ اوپر بسم اللہ لکھ کر نیچے گانا ! توبہ توبہ ! کیا زمانہ آگیا ہے ۔ آپ فوراً سے ناک رگڑیں ۔ :D:D
ہاہاہاہا۔۔ یہ تیسری بات سب سے پہلے لکھتے۔۔ :noxxx:
سوری سوری۔۔ اصل میں شتونگڑے لگانے کی وجہ نہیں مل رہی تھی۔۔ پھر مجھے یاد آیا۔۔۔توبہ توبہ اب نام نہیں لینا۔۔:p
ناک رگڑنا۔۔ میری ناک کی بستی ہوجائے گی۔۔:rollingonthefloor:
رگڑنے سے چھوٹی اور گھس جائے گی ناااا۔۔:noxxx:
زمانہ تو اچھا ہی ہے۔۔۔۔ اسی لیے تو گانے کی "ٹانگیں" توڑی ہیں میں۔۔:laugh:
دیکھا نہیں تیسری لائن ایڈ کرکے۔۔:cautious::p
تفنن برطرف، آپ کی محبت اور خلوص کا بیحد شکریہ بیٹا ۔ اللہ کریم آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ۔ آمین ۔
آپ کی محبت ، شفقت اور دعاؤں کا بھی بے حد شکریہ بھیا۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا:)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
اور بہت شاندار لڑی۔
بہت شکریہ:)

لیجیے ایک مبارک بادی کا پھول ہماری طرف سے بھی۔:)
کیا کہا؟
نظر نہیں آرہا؟
وہی تو!
اتنے "وڈے وڈے" پھولوں کے ڈھیر میں آپ کو یہ "پدّو سا" پھول کیسے دکھائی دے گا۔:)
چلیں کوئی بات نہیں!
خلوص کے پھول کو دیکھنے کے لیے مائیکرو سکوپ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔۔ نا ہی موٹے شیشوں والی عینک کی۔۔:p
شکریہ:)
 

ہادیہ

محفلین
بلاشبہ ہادیہ تو دھاگے سجانے میں ماہر ہے تب ہی تو میرے لئے جو دھاگہ کھولا گیا تھا تو میں نے خاص طور پر ہادیہ کو بلایا تھا سجانے کے لئے۔
ظہیر بھائی نے درست کہا کہ ہادیہ واقعی دھاگہ ڈیکوریٹر ہے۔اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔آمین!
آپ کی محبت کا بہت شکریہ آپی:):):)
:bighug::bighug::bighug:
آمین ثم آمین۔۔ جزاک اللہ خیرا
 

ہادیہ

محفلین
تمام احباب کا بیحد مشکور ہوں ۔ بیشک اردو محفل ایک بڑے خاندان کی طرح ہے ۔ مبارکباد دینے والے تمام دوستوں کا بیحد شکریہ ! اللہ آپ کی محبتیں قائم و دائم رکھے ۔ اللہ تمام دوستوں کواپنی امان میں رکھے اور بے حساب رحمتوں سے نوازے ۔ آمین ۔
آمین:)
 

ہادیہ

محفلین
ظہیر بھائی!
کافی دن ہوئے مجھے یہ سوچتے ہوئے۔جی چاہتا تھا کہ کسی خاص دھاگہ میں بات کروں۔
جی تو میں سوچتی رہی ہوں کہ آپ سے درخواست کروں۔۔۔۔
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی میں بہت سے قیمتی مشاہدات اور تجربات ہوں گے۔آپ کی پریکٹس کے دوران بھی آپ بہت کچھ دیکھتے ہوں گے۔پھر ان سب تجربات و مشاہدات پہ آپ کے ڈھیروں محسوسات،خیالات اور نچوڑ۔۔۔
آپ سے درخواست یہ کرنی تھی کہ مہربانی فرما کے اس پہ لکھیں۔
واہ۔۔ یہ تو بہت اچھی بات کہی۔۔ اچھی فرمائش ہے۔۔ :)
دیکھتے ہیں کب فرمائش پوری کی جاتی ہے:)
 

ہادیہ

محفلین
مدیر ہیں ڈکشنری تو نہیں
تو ظہیر بھائی کونسا "ڈکشنری" ہیں۔۔
میرا کہنے کا یہ مطلب تھا کہ مدیر تو پرابلم حل کرتے ہیں سب کی۔۔ مجھے اس کا مطلب نہیں معلوم تو بتائیں چاہے کہیں سے بھی۔۔ پھر ہی بتاؤں گی کیسا خطاب ہے یہ۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
تو ظہیر بھائی کونسا "ڈکشنری" ہیں۔۔
میرا کہنے کا یہ مطلب تھا کہ مدیر تو پرابلم حل کرتے ہیں سب کی۔۔ مجھے اس کا مطلب نہیں معلوم تو بتائیں چاہے کہیں سے بھی۔۔ پھر ہی بتاؤں گی کیسا خطاب ہے یہ۔۔
بلامبالغہ، ظہیر بھیا کا دیا ہوا خطاب ٹھیک تھا۔ اب لغت کی حاجت نہ ہے۔
 
Top