ظہیر بھائی آپ کو بہت مبارک ہو ۔
اور بہت خوبصورت اور عمدہ لڑی ۔
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
بلاشبہ ہادیہ تو دھاگے سجانے میں ماہر ہے تب ہی تو میرے لئے جو دھاگہ کھولا گیا تھا تو میں نے خاص طور پر ہادیہ کو بلایا تھا سجانے کے لئے۔
ظہیر بھائی نے درست کہا کہ ہادیہ واقعی دھاگہ ڈیکوریٹر ہے۔اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔آمین!
بہت بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔۔۔
ظہیراحمدظہیر صاحب آپ کی استادانہ شاعری ، قیمتی مشوروں اور شفقتوں کا بہت بہت شکریہ امید ہے آپ کا بزرگانہ فیض یوں ہی جاری رہے گا۔
آپ کو مبارک ہو ڈاکٹر صاحب!
مبارکاں ہوون جی۔
مبارک ہو ظہیر
مبارک ہو!
بہت شکریہ خواہرم جاسمن کہ آپ نے مجھے اس حسنِ ظن کے قابل سمجھا ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ میری زندگی ایک عام آدمی کی زندگی کی طرح ہی گزری ہے اور گزر رہی ہے ۔ کوئی ایسے خاص واقعات اور تجربات نہیں کہ جو قابلِ تشہیر ہوں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ جیسے ایک شاعر اپنی دنیا اور زندگی کو غیر شاعر کی نسبت مختلف انداز سے دیکھتا اور محسوس کرتا ہے اسی طرح کسی نہ کسی سطح پر میں بھی ان کیفیات و مشاہدات سے گزرا ہوں ۔ کسی حد تک ان کا اظہار شعر میں کر ہی دیتا ہوں ۔ یوں تو ہر آدمی کے پاس سنانے کے لئے ایک کہانی ہوتی ہے سو میرے پاس بھی کچھ باتیں یقیناً ہوں گی ۔ آپ کی فرمائش کے احترام میں کسی دن کوئی ایسا دھاگا شروع کرتا ہوں کہ جس میں آپ ، میں اور محفل پر موجود دوسرے دوست اپنے تجربات و مشاہدات کا نچوڑ پیش کرسکیں ۔ شاید کوئی کام کی بات ہوجائے اور کچھ احباب مستفید ہوجائیں ۔ظہیر بھائی!
کافی دن ہوئے مجھے یہ سوچتے ہوئے۔جی چاہتا تھا کہ کسی خاص دھاگہ میں بات کروں۔
جی تو میں سوچتی رہی ہوں کہ آپ سے درخواست کروں۔۔۔۔
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی میں بہت سے قیمتی مشاہدات اور تجربات ہوں گے۔آپ کی پریکٹس کے دوران بھی آپ بہت کچھ دیکھتے ہوں گے۔پھر ان سب تجربات و مشاہدات پہ آپ کے ڈھیروں محسوسات،خیالات اور نچوڑ۔۔۔
آپ سے درخواست یہ کرنی تھی کہ مہربانی فرما کے اس پہ لکھیں۔
بہت شکریہ اعوان صاحب ! مولا آپ کو خوش رکھے!
بہت بہت شکریہ عبداللہ !بہت مبارک ہو ظہیر بھائی
انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔اسی وجہ سے غائب ہیں۔الحمداللہ سب خیریت ہے۔ امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔خرگوش کے بچے دو بار بلیوں کا شکار ہوئے۔اب خرگوش نہیں پالتا صرف مرغیاں اور مرغابیاں پالی ہیں۔بہت بہت شکریہ عبداللہ !
بھئی اتنے دنوں سے کہاں ہو ؟! سب خیریت ہےنا ۔ آپ کے خرگوش اور بکریاں کیسی ہیں ؟
میرے چھوٹے بیٹے کو خرگوش بہت پسند تھے لیکن بچارے کو ہائی کمان کی جانب سے گھر میں رکھنے کا این او سی نہیں ملا ۔انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔اسی وجہ سے غائب ہیں۔الحمداللہ سب خیریت ہے۔ امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔خرگوش کے بچے دو بار بلیوں کا شکار ہوئے۔اب خرگوش نہیں پالتا صرف مرغیاں اور مرغابیاں پالی ہیں۔
لیکن بچارے کو ہائی کمان کی جانب
آپ کو حیرت کیوں ہے؟ یہ تو گھر گھر کی کہانی ہے! پچانوے فیصد گھروں میں ہائی کمان اہلیہ کے ہاتھوں میں ہے ، باقی پانچ فیصد مرد حضرات مصلحتاً جھوٹ بولتے ہیں۔
مجھے پہلے "مبالغہ" کا مطلب بتائیں۔۔ پھر جواب دوں گی۔
اس کا مطلب ظہیر بھیا ہی بتلائیں گے۔ تشریف لائیے، قبلہ!
خیر مبارکوں ! مهرباني منهنجو ڀاءُ ! مولا سائیں اوھاں کے ہمیش خوش رکجی!مبارکوں ھجن مِٹھڑا سائیں منھنجا ، ۔
بہت نیک خوہشات پیارےظہیر بھائی کے لیے۔
معلوماتی!آپ کو حیرت کیوں ہے؟ یہ تو گھر گھر کی کہانی ہے! پچانوے فیصد گھروں میں ہائی کمان اہلیہ کے ہاتھوں میں ہے ، باقی پانچ فیصد مرد حضرات مصلحتاً جھوٹ بولتے ہیں۔
مرشدی! یہ تبصرہ غلو کے زمرے میں نہیں آئے گا؟معلوماتی!
آپ کے ہاں لوگ مرغیاں پالتے ہیں؟میرے چھوٹے بیٹے کو خرگوش بہت پسند تھے لیکن بچارے کو ہائی کمان کی جانب سے گھر میں رکھنے کا این او سی نہیں ملا ۔
ویسے ذاتی طور پر مجھے مرغیاں پسند ہیں بشرطیکہ مرچ مسالا ذرا کم ہو ۔
اکثر شہروں میں مویشی یا مرغیاں پالنا قانوناً منع ہے ۔ لیکن بعض چھوٹے شہروں میں لوگ اپنے گھر کے پیچھے دڑبہ وغیرہ بنا کر پالتے ہیں ۔ گاؤں وغیرہ میں عام بات ہے ۔آپ کے ہاں لوگ مرغیاں پالتے ہیں؟[/QUOTE
"مرشد" سے ایسے سوالات آداب طرہقت کے خلاف ہیں۔مرشدی! یہ تبصرہ غلو کے زمرے میں نہیں آئے گا؟