ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
غلو کے نہیں دروغ کے زمرے میں ۔مرشدی! یہ تبصرہ غلو کے زمرے میں نہیں آئے گا؟
غلو کے نہیں دروغ کے زمرے میں ۔مرشدی! یہ تبصرہ غلو کے زمرے میں نہیں آئے گا؟
سلسلۂ ظہیریہ میں بھی؟"مرشد" سے ایسے سوالات آداب طرہقت کے خلاف ہیں۔
یعنی میں نے اس تھریڈ میں شوروغل مچایا ہے اسی لیے مجھے یہ خطاب دیا گیا؟ہادیہ ، مبالغہ کا مطلب ہوتا ہے غلو کرنا (یعنی غل مچانا یعنی شور وغوغا غل غپاڑہ غلغلہ وغیرہ وغیرہ ) ۔
معلوماتی تو ایسے کہا جیسےآپ تو "شدہ شدہ" حضرات میں شامل ہی نہیں ہیں۔۔۔معلوماتی!
نیک نے نیک سمجھا۔۔بد نے بد جانا مجھےظہیراحمدظہیر بھیا! ہادیہ کی جانب سے ممکنہ بیک فائر کے لیے تیار رہیے۔ ہادیہ کے مزاج کا کوئی بھروسا نہیں۔ بصورتِ دیگر، مبالغہ کی 'مبالغہ آمیز' تعریف واپس لیجیے۔
آج تو ہماری گڑیا نے ایک ہی فائر سے سب کو ڈھیر کر دیا۔نیک نے نیک سمجھا۔۔بد نے بد جانا مجھے
جس کا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
فائر۔۔۔
اگر یہاں "فائر" کی جگہ "ٹھاہ" لکھا جاتا تو یہ مراسلہ زیادہ چست ہوجاتانیک نے نیک سمجھا۔۔بد نے بد جانا مجھے
جس کا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
فائر۔۔۔
انہیں "فائر" کی امید تھی۔اگر یہاں "فائر" کی جگہ "ٹھاہ" لکھا جاتا تو یہ مراسلہ زیادہ چست ہوجاتا
اردو محفل کا اثر ہوگیا ہے۔۔آج تو ہماری گڑیا نے ایک ہی فائر سے سب کو ڈھیر کر دیا۔
فائر تو ہمیں ہی آن کر لگا ہے۔ اب درد سے کراہنے کا موقع عنایت کیا جائے۔اردو محفل کا اثر ہوگیا ہے۔۔
اسی لیے آپ کے "حملے" کا "جوابی حملہ" میں نے شعر کی صورت میں کیا ہے۔۔
کراہ لیجیے۔۔ اب تو کسی فائر کا رخ آپ کی طرف نہیں ہے۔۔فائر تو ہمیں ہی آن کر لگا ہے۔ اب درد سے کراہنے کا موقع عنایت کیا جائے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!!
کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے بضلِ باری تعالیٰ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔
پیارے پیارے ساتھیو!!!! پھر سے تنگ کرنے کے لیے حاضر خدمت ہوں۔۔امید ہے بور نہیں ہوں گے
یہ پھولوں کی بہار آج اردو محفل میں ایک بہت ہی پیاری ہستی کے لیے سجائی گئی ہے۔۔
اُن کے بارے میں کیا الفاظ استعمال کروں۔۔ اُن کے اپنے الفاظ ان کی اعلیٰ سوچ کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔ (معاف کیجیے گا مجھے اُن کی طرح خوبصورت اور مشکل الفاظ استعمال کرنا نہیں آتے)۔۔
یہ تھریڈ بنانے سے پہلے کچھ کچھ کنفیوز بھی تھی۔۔۔ مگر شدید خواہش کی وجہ سے دل نے کہا۔۔ ہادیہ ! یہ " نیک کام" تم نے ہی کرنا ہے۔۔
بوجھو تو جانیں!!!!
؟
؟
؟
؟
؟
نہیں۔۔۔ اچھا نہیں پتہ چل رہاااا۔۔۔۔۔
ہممم۔۔۔۔ چلیں !بغیر کسی لمبی چوڑی تمہید کے مجھے ایک گانا یاد آیا۔۔
شاعر بھی ہے۔۔۔
وہ مصور بھی ہے۔۔۔
وہ ڈاکٹر بھی ہے۔۔
ہاہاہاہا۔۔پورا نہیں لکھوں گی۔۔ورنہ میری گائیگی سن کر سب نے پوری بات سنے بغیر بھاگ جانا ہے۔۔سوری۔۔یہ آخری لائن میری اپنی ہے۔۔
امید ہے پہچان گئے ہوں گے
جی ہاں!!! میں یہاں ذکر کررہی ہوں۔۔ ایک بہت ہی پیارے سے بھیا کا۔۔ ظہیراحمدظہیر صاحب کا
اور اس تھریڈ کو بنانے کا مقصد ہے۔۔ انہیں مبارک باد پیش کرنا۔۔۔ اللہ پاک کا بہت شکر اور کرم ہے کہ اللہ پاک نے مجھے یہ موقع دیا۔اب اتنے اچھے بھیا ۔۔پلس شاعر۔۔ پلس ڈاکٹر ۔۔ پلس مصور۔۔وغیرہ وغیرہ کو ہم ایسے پھیکی سی مبارکباد تھوڑی نا پیش کریں گے۔۔۔
جی ہاں۔۔اس خاص تھریڈ میں ہم انہیں دو ہزار قیمتی مراسلوں کی تکمیل پہ مبارکباد پھولوں کے ساتھ پیش کریں گے۔۔بسم اللہ کریں جی میرے ساتھ۔۔
بھیا کے بارے میں کیا لکھوں۔۔ شاعر حضرات مجھ سے بہتر ان کے بارے میں لکھ اور بتا سکتے ہیں۔۔بہت ہی اچھی نیچر کے پیارے سے محفلین ہیں۔۔بھیا کے الفاظ ایک جادو ہیں۔۔ پڑھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔۔ شاعری میں استعمال کیے گئے بہترین الفاظ یقیناََ میری طرح آپ سب کو بھی بہت متاثر کرتے ہوں گے۔۔ ان کی شاعری۔۔مصوری۔۔ سب انتہائی خوبصورت باکمال اور ان کے اعلیٰ ذوق کی بہترین مثال ہے۔۔ اور یہ سب اس قابل ہیں کہ ان کے لکھے کی ہم داد دیں۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔۔آمین
یہ مانو آپ کے لیے پھول لائی مبارک باد کے۔۔قبول کیجیے
مجھے سمجھ نہیں آرہی اور کیا لکھوں۔۔ اچھے لوگوں کی تعریف کے لیے بس دعائیں ہی دعائیں۔۔
ابھرتا سورج دعا دے آپ کو
کھلتا پھُول خوشبو دے آپ کو
میں تو کچھ دینے کے قابل نہیں
دینے والا ہزار خوشیاں دے آپ کو
جو خیال دل میں اسیر ہو
ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک
تیرے آگے اس کی تعبیر ہو
تجھے وہ جہاں ملے جدھر
کسی غم کا کوئی گزر نہ ہو
جہاں روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کی خبر نہ ہو
اللہ پاک سے بہت دعا ہے بھیا۔۔ اللہ پاک دین و دنیا کی سب راحتیں، کامیابیاں آپ کا مقدر کرے۔ دنیا و آخرت کا نافع علم پھیلانے کا سبب بنیں۔صحت و تندرستی اور ایمان والی اچھی پرسکون زندگی آپ اور آپ سے وابستہ سب رشتوں ( آپ کی اولاد ،آپ کے سب گھر والوں) کا مقدر ٹھہرے۔ اللہ کبھی کسی کا محتاج نا بنائے۔۔ روزِ قیامت اللہ پاک کے محبوب بندوں میں آپ کا ذکر شامل ہو۔۔ اور اسی طرح ہماری محفل کا حصہ بنیں رہیں سدا۔۔رونقیں اور خوشیاں بکھیرنے کا باعث آپ بنیں ۔۔آمین ثم آمین
تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا
کہ خدا رہے تم سے راضی سدا!!!
میری طرف سے پھول اور بھالو۔۔مبارک باد کے ساتھ
جزاک اللہ خیرا کثیرا
اب کوئی یہ مت کہیے گا کہ ابھی دو ہزار مراسلے مکمل نہیں ہوئے ۔۔
مکمل میں خود کروا لوں گی۔۔۔۔آپ مبارکباد دینے والے بنیں۔۔
نہیں بھئی ہادیہ ، آپ نے تو بالکل بھی شور نہیں مچایا ۔ آپ تو بہت انہماک سے اور بڑے خلوص کے ساتھ پھولوں اور گُل بوٹوں کی آرائش زیبائش میں مصروف تھیں ۔ شور وغیرہ تو مانو بلی یا بھالو نے مچایا ہوگا ۔ آپ ان معصوموں سے کام بھی تو اتنا زیادہ لیتی ہیں نا ۔یعنی میں نے اس تھریڈ میں شوروغل مچایا ہے اسی لیے مجھے یہ خطاب دیا گیا؟
نہیں بھئی ہادیہ ، آپ نے تو بالکل بھی شور نہیں مچایا ۔ آپ تو بہت انہماک سے اور بڑے خلوص کے ساتھ پھولوں اور گُل بوٹوں کی آرائش زیبائش میں مصروف تھیں ۔ شور وغیرہ تو مانو بلی یا بھالو نے مچایا ہوگا ۔ آپ ان معصوموں سے کام بھی تو اتنا زیادہ لیتی ہیں نا ۔
نہیں بھئی ہادیہ ، آپ نے تو بالکل بھی شور نہیں مچایا ۔ آپ تو بہت انہماک سے اور بڑے خلوص کے ساتھ پھولوں اور گُل بوٹوں کی آرائش زیبائش میں مصروف تھیں ۔ شور وغیرہ تو مانو بلی یا بھالو نے مچایا ہوگا ۔ آپ ان معصوموں سے کام بھی تو اتنا زیادہ لیتی ہیں نا ۔
فرقان احمد بھائی ، شکر ہے ان بے زبانوں کی وجہ سے بچت ہوگئی ۔ ورنہ مجھے تو فائرنگ سے بہت ڈر لگتا ہے ۔