الشفاء
لائبریرین
میرے بھائی۔ اگر آپ اپنی بات پر غور کریں اور جو اصول آپ نے اپنے طور پر وضع کر لیا ہے اس کو اوور آل اپلائی کریں تو اس دنیا کا سارا نظام چوپٹ ہو جائے گا۔ کیونکہ پھر تو کسی بھی معاملے میں کسی بھی چیز کو درمیان میں لانا ضروری نہیں کیونکہ خدا تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اور وہ سارے کام براہ راست کر سکتا ہے۔ تو اگر اس نے کسی کو شفا دینی ہے تو ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر بھی شفا دے دے گا ۔ اور اگر نہیں دینی تو آپ چاہے ساری دنیا کے ڈاکٹروں سے دوائیاں لیتے رہیں شفا نہیں ملے گی۔ اسی طرح دیگر تمام معاملات کو قیاس کر لیں۔۔۔جی، آپ کی بات بجا ہے لیکن میں ابھی تک اسی بات پر قائم ہوں کہ اگر خدا نے کسی کو لعین کرنا ہے تو اس کے لئے فرشتوں کو درمیان میں لانا ضروری نہیں ہے۔ دوسرا یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کتنے افعال ایسے ہیں کہ اگر بیوی کرے تو اس پر لعنت کرنے کو فرشتے لائے جاتے ہیں، جبکہ اس سے بڑھ کر کہیں زیادہ بُرے کام مرد کرتا ہے تو فرشتوں کا ذکر گول ہو جاتا ہے۔ یعنی ایسے بائیسڈ فرشتے مجھے کبھی نہیں پسند آئے
اللہ کی بنائی ہوئی مخلوقات میں سے فرشتے ایسے ہیں جن کے پاس سوچ سمجھ کی طاقت نہیں ہے اور وہ دیئے ہوئے افعال کو سرانجام دینے کا کام کرتے ہیں۔ یہ وہ معلومات ہیں جو میں نے اپنے محدود مطالعے سے حاصل کی ہیں۔ اس کے برعکس انسان اور جنات کو سوچ سمجھ دی گئی ہے اور "فری وِل" کی مدد سے وہ اچھے اور برے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاروت اور ماروت کے علاوہ آپ کو تاریخ میں کہیں بھی فرشتوں کی "بغاوت" کا ذکر نہیں ملے گا، جن و انس کے بارے یہ بات عام ہے
بھائی جان۔ اس دنیا میں نتائج کو افعال کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے ایسا ہو گا۔اور یہی قانون قدرت ہے۔اور سائنس بھی اسی اصول پر کام کرتی ہے۔۔۔ بہر حال آپ نے فرشتوں کی لعنت کا ثبوت پوچھا تھا، وہ عرض کر دیا گیا۔۔۔اور دھاگہ بے چارہ کہاں سے کہاں چلا گیا۔۔۔