ترجمہ مطلوب ہے

نعمان

محفلین
نیویگیشن کا ترجمہ صحیح کریں۔ یہ ونڈو نیوی گیشن کی صورت استعمال آتا ہے۔ نیویگیشن بحری اور خلائی جہاز رانی سے بھی متعلق ہے۔ اس کا کچھ اچھا ترجمہ سوچیں۔

ونڈو چھوٹی کردی گئی ہے۔ یہ تو منیمائز کے ساتھ اچھا نہیں لگ رہا۔ لیکن میں اسے آزما کر ابنٹو میں دیکھوں گا پھر بتاؤں گا۔

لانچر کے لئیے توپ استعمال کرلیں؟ جیسے فائرفوکس داغنے کی توپ؟؟ یہ اچھا لگے گا میرے خیال میں اور اس میں ایک طرح کی ندرت بھی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی بتا$یں کہ لانچپیڈ کا کیا ترجمہ ہوگا۔

نبیل بھائی کہاں ہیں اتے دنوں سے نظر نہیں آرہے۔ اور آصف بھائی بھی۔ مہوش علی سے بھی رابطہ کیا ہے وہ اچھی کوآرڈینیٹر ہیں۔ سیدہ شگفتہ کو بھی تنگ کیا جانا چاہیے۔ یہ لائبریری ٹیم والے ہم لوکلائزیشن والوں کو توجہ ہی نہیں دے رہے۔ کم از کم ترجمے تو درست کردیا کریں۔
 

دوست

محفلین
یار داغنا اگر لانچ ہوسکتا ہے تو داغیہ لانچر کیوں نہیں ہوسکتا۔ کر لو گل۔ یہ خیال مجھے فلم دیکھتے ہوئے آیا اور اسی وقت یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں۔
لانچ پیڈ تو پروگرام ہے اسکا ترجمہ بھلا کیا ہوگا۔ لانچ پیڈ ہی ہوگا۔
 

دوست

محفلین
ہاں یہ بات ٹھیک ہے ابھی مقامیانے اور ترجمہ کی ٹیم ایسے ہی لاوارث سی ہے۔ جیسے لائبریری کی ٹیم تھی۔ امیدہے جلد ہی اس کام میں بھی جوبن آئے گا۔
 

دوست

محفلین
بات چلی ہے تو سافٹویر اور ہارڈ ویر کا اردو بھی نہ چلنے دیں؟؟
اردو وکی پیڈیا والوں نے ترجمہ کیا ہے مصنع لطیف اور مصنع کثیف۔۔۔
کیا خیال ہے؟؟؟
بھئی قیصرانی، محب بھائی، شگفتہ بہن، مہوش علی بھئی آپ ذرا ادھر نظر ڈال لیا کریں۔ ماشاءاللہ بالغ نظر احباب ہیں آپ، آپ کے مشوروں کی ضرورت رہتی ہے ہمیں۔ اب دو عالم فاضل لگے ہوئے ہیں تراجم کرنے بعد میں سب نے رونا ہے کیا سے کیا کردیا سب غیر معیاری۔
 

الف عین

لائبریرین
نیویگیشن۔ رہنمائ کیسا رہے گا
مصنع لطیف اور کثیف بھی اچھے ترجمے ہیں۔
لانچر کا داغیہ بھی پسند آیا
 

دوست

محفلین
شکریہ پسندیدگی کا۔
ان کو ورڈ بینک میں شامل کررہا ہوں۔
بس اب علیحدہ کرنے والا رہ گیا۔ اس کا اردو نہیں سوجھ رہا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فٹ کو اگر برابر کرنا کر دیں؟ جیسے تصویر کو خانے کے برابر کریں، یعنی ونڈو کو خانہ کر دیں

Separator کو لکیر کر دیں؟ یا پھر تفریق؟

نیویگیشن ونڈو جیسے استادٍ محترم نے فرمایا، رہنما خانہ کر دیں؟

ونڈو کو ونڈو رہنے دینا ہے کیا؟ لینکس میں تو ونڈو کو ونڈو نہ رہنے دیں؟ کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
سیپریٹر کا فریق یعنی فرق کرنے والا
مینیمائز کا تصغیر
اور میکسیمائز کا تکبیر
ری سٹور کا بحالی
ونڈو کا دریچہ ٹھیک ہے قیصرانی بھائی۔
 

دوست

محفلین
فریق کا ترجمہ ابھی لغت سے دیکھا تو گروہ جماعت اور فرقہ کی صورت میں نکلا۔
فرق اسے اسم نہیں بن رہا۔
ٹول ٹپ کا ایک ترجمہ اوزاری جھالر سوجھا ہے۔کیسا رہے گا؟؟؟
ٹپ سے مراد یہاں وہ چیز ہے جو ڈھلک آئے جھالر بھی کچھ ایسی ہی چیز ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر کا پیغام پہلے آ گیا اور میں یہ پوسٹ نہیں کر سکا، لیکن وہی بات ہے
فریق ذرا کنفیوزنگ ہے، تقسیم سے منقسم کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ایک اور آسان ترکیب بنائ جا سکتی ہے
جُداکار
میکسیمائز، منمائز کو آسان سا
بڑا کریں اور چھوٹا کریں
ہی چلے گا نا، معرب مفرس نہ ہو تو بہتر ہی ہے۔
بحالی اور دریچہ۔۔ قبول
ٹِپ یہاں گُر کے معنی میں ہی ہوتا ہے۔ اپنے جیسبادی کا ٹول ٹوٹکا ہی اچھا ہے میرے خیال میں۔ یا اوزاری توٹکا کر دو۔
 

دوست

محفلین
تکبیر کا کرلپ کی لغت سے ترجمہ
بڑائی، طاقت، اضافہ، بڑھوتری۔
"مندرجہ بالا دہانوں اور چشموں کے مجموعوں سے عام طور پر ایسی تکبیر حاصل ہو جائے گی جسکی قوت 40 سے 400 قطر تک ہوگی۔" ( 1931ء، نسیجیات، 26:1 )
4. [ قواعد ] وہ کلمہ جس میں بڑائی کے معنی نکلتے ہوں۔
"تصغیر و تکبیر کا امتیاز انہیں علامتوں سے کیا جاتا ہے۔" ( 1914ء، اردو قواعد، 60 )
5. بڑا ہونے یا ظاہر کرنے کی حالت و کیفیت، چوڑا چکلاپن۔
"استوائی (دور بین) کے ذریعہ اس کی بہت زیادہ تکبیر کی بدولت ہم چاند سیاروں اور دیگر اجرام فلکی کی سطح کا بہترین مشاہدہ کر سکتے ہیں۔" ( 1894ء، علم ہیئت، 49 )
6. بڑائی کا عمل، بڑا پن، بڑھت (کسی چیز کا ظاہری جسامت کو آلات کے ذریعے بڑھانا)۔
"ایسے بصری بیرم سے جو تکبیر (Magnification) حاصل ہوتی ہے وہ تقریباً غیرمحدود ہوتی ہے۔"
تصغیر کا کرلپ لغت سے ترجمہ
چھوٹا کرنا، تخفیف، تقلیل، اختصار۔
"نام رکھنا ساتھ غیر ان کے ہمارے زمانہ میں اولٰی ہے اس لئے کہ عوام تصغیر کرتے ہیں ان کو وقت پکارنے کے۔" ( 1842ء، کتاب معدنی الجواہر، 70 )
2. [ قواعد ] وہ اسم جس میں چھوٹے کے معنی پائے جائیں یا حقارت یا محبت کا پہلو نکلتا ہو، جیسے: ٹٹوا (چھوٹا ٹٹو)، بنو (پیاری دلہن) وغیرہ۔
"علی گنج کی زمین چونکہ ریتلی ہے اس لیے وہاں کی گاجریں اور جگہ کی نسبت میٹھی اور خوش رنگ ہوتی ہیں جس کے سبب، لعل کی تصغیر کرکے لالڑیاں کہہ دیا۔"
بڑا کرنا اور چھوٹا کرنا پر نعمان نے کچھ اعتراض کیا تھا تو یہ تراجم پیش کیے۔ باقی احباب کی آراء کیا ہے بیچ اس مسئلے کے؟؟
ٹول ٹپ کا ترجمہ پھر اوزاری ٹوٹکا ہی کردیتے ہیں۔
اور سیپریٹر کا جداکار زیادہ اچھا لگے گا علیحدہ کار کی نسبت۔
 

دوست

محفلین
اب swtcher کا ترجمہ رہ گیا ہے۔ کیا مبدل چلے؟؟؟
یہ چینجر اور کنورٹر کے لیے پہلے ہی شامل کرچکا ہوں ورڈ بینک میں۔
ایکٹیویٹ اور ڈی ایکٹیویٹ کے لیے فعال اور غیر فعال۔
اینایبل اور ڈس ایبل کے لیے غیر معطل اور معطل کرنا کر لیں۔
ورنہ ان چاروں الفاظ کے لیے دو معانی ہی استعمال کرنا ہونگے۔ جبکہ کئی جگہ پر این ایبل اور ڈس ایبل جبکہ کئی پروگراموں میں ایکٹیویٹ اور ڈی ایکٹیویٹ مستعمل ہیں۔
 

نعمان

محفلین
charge
recharge
appearance = صورت یا کچھ اور
Multimedia
character = کے لئیے حرف ہی استعمال کروں؟
CPU = سی پی یو اچھا ہے یا مرکزی عملدارآمدی خانہ ٹائپ کا کچھ ترجمہ کریں؟
foreground = اگر ہم بیکگراؤنڈ کا ترجمہ پس منظر کررہے ہیں تو فور گراؤنڈ کا کیا کریں گے؟
symbols = علامتیں
modify = میرے خیال میں بہتر کرنا اچھا ترجمہ ہے۔
mode
Extension = پھیلاؤ، اضافیت یا کچھ اور؟
 

دوست

محفلین
موڈیفائی تبدیلی یا تراش خراش۔ بہتر کرنا کچھ اور معنوں میں آجائے گا۔
ایکسٹینشن اضافت
موڈ طرز یا پھر موڈ ہی رہنے دیں
فور گراؤنڈ پیش منظر چلے اس کا بھی۔
 

دوست

محفلین
چارج کیا بار کے معنوں میں ہے۔
یا حوالگی کے؟؟؟ کچھ سمجھ نہیں سکا اسے
سی پی یو کو مرکزی عامل خانہ کردیں۔ یا پھر سی پی یو ہی چلے۔ اعجاز اختر صاحب کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟؟
سمبل کا استعارہ بھی تو ہوسکتا ہے علامت کی بجائے چونکہ علامت کیریکٹر کے لیے بھی استعمال ہوگی۔ رمز بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ کوڈ کے لیے استعمال کرنا ہے ہم نے۔
appearence کا صورت ہی ٹھیک رہے گا۔ یا کوئی بہتر ترجمہ۔
یاد رہے خدوخال بمعنی سکیما پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
ملٹی میڈیا کا جب نام لیں تو ذہن میں فلمیں گانے دوڑنے بھاگنے لگتے ہیں اس کی اردو اب کیا ہو۔ میرا تو خیال ہے ایسے ہی چلے۔
کوئی بہتر تجویز؟؟
 

دوست

محفلین
switcher کے لیے پھیرُو کا لفظ کیسا رہے گا۔
لگتا تو یہ بھائی پھیرو ہے پر۔۔۔ اردو تو ہے۔
کیا خیال ہے معیاری لگے گا یا سوئچر ہی چلے؟؟
 

دوست

محفلین
وکشنری میں شاید۔
دیکھتے ہیں دوسرے احباب کیا رائے دیتے ہیں۔ اپنی رائے تو انگریزی کے حق میں‌ ہے۔
 
Top