ترجمہ مطلوب ہے

آصف

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شاید کہیں‌ ملٹی میڈیا کا کثیر البُعدی پڑھا تھا

ابعاد (بُعد کی جمع) dimensions کا اردو ترجمہ ہے۔ اور کثیرالابعادی کا مطلب multidimensional ہے۔ بطور اسم صفت کے کثیرالابعاد استعمال ہو گا۔

medium کا اردو ترجمہ (حوالہ: نہم دہم کی فزکس) واسطہ ہے۔ اس لحاظ سے multimedia کا ترجمہ کثیرالواسطی ہو گا۔ لیکن یہ صفت ہے۔ اس کا اسم صفت (شاید) کثیرالواسطہ ہو گا۔
 

آصف

محفلین
proofread کیلئے تصحیحِ املاء تجویز کرتا ہوں۔ اس لحاظ سے proofread (فعل ماضی) تصحیحِ املاء شدہ ہو جائے گا۔
 

نعمان

محفلین
آصف بھائی آپ کا بہت شکریہ۔ امید ہے آپ ذرا ورڈ بینک اور ہمارے پچھلے تراجم کی بھی تصحیح فرمائیں گے۔اور زیادہ وقت ہمیں دے سکیں گے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ لوکلائزیشن کی نظرثانی کمیٹی کے لئیے خود کو نامزد کردیں۔

سوئچر کے لیے مبدل استعمال کررہا ہوں۔ یہ بہت آسان اور اچھا اور عمدہ ترجمہ ہے۔ ملٹی میڈیا کے لئیے کثیرالواسطہ عمدہ ہے تاہم یہ بھی دیکھیں کی میڈیا کا اردو ترجمہ ذرائع ابلاغ بھی کردیا جاتا ہے۔ کیا اس لحاظ سے کثیر الذرائع استعمال کیا جاسکتا ہے؟؟

قیصرانی بھائی آپ کی طرف سے تجاویز کم ہوتی جارہی ہیں۔
 

دوست

محفلین
بہترین۔
آصف بھائی کو بھی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بس اسی طرح چکر لگاتے رہا کریں کیونکہ آپ کے مشوروں کے بغیر تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
اور نعمان کی درخواست پر میری طرف سے بھی دستخط سمجھیے نظر ثانی کی کمیٹی کے لیے آپ کی نامزدگی کے سلسلے میں۔
قیصرانی نعمان نے ویسے غلط نہیں‌کہا۔
اور تلمیذ صاحب پتا نہیں اتنے اتنے دنوں بعد کیوں چکر لگاتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ کی طرف سے تجاویز کم ہوتی جارہی ہیں۔
دوست بھائی اتنے عمدہ مشورے دے چکے ہوتے ہیں کہ باقی کسر بہت تھوڑی سی ہی بچتی ہے :(

ویسے ابھی اگلے ہفتے سے میری تین ہفتے کی پارٹ ٹائم غیر حاضری کی درخواست قبول کی جائے
 

الف عین

لائبریرین
ملٹی میڈیا ہی رکھا جائے۔
سوئچ اور سوئچر کے لئے مبدّل بہتر ہے۔
سمبل علامت ہی بہتر ہے۔
کیریکٹر کے لئے کچھ اور سوچتا ہوں میں بھی۔ حرف تو غلط ہوگا اور علامت بھی۔
باقی شاکر کے ترجمے عمدہ ہیں، ماشاءاللہ پروفیشنل ہوتے جا رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
سوچیے سوچیے
اور بانس پر چڑھانے کا شکریہ۔ آپ کی تعریف میرے جیسوں کے لیے چابک کا کام کرتی اور وہ دلکی چال کی بجائے مستی میں آکر دولتیاں‌ جھاڑتے بگٹٹ بھاگنے لگتے ہیں۔
تعریف کا شکریہ۔
 

دوست

محفلین
فرنٹ اینڈ کا ترجمہ اگلا سرا
بیک اینڈ کا ترجمہ پچھلا سرا ورڈ بینک میں شامل کردیاہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
اینڈ کا مطلب یہاں سِرا نہیں ہے شاکر۔ یہ بھی منظر جیسا ہی ہے۔ اس سلسلے میں میرا مشورہ:
پیش دید اور لپس دید کیسا رہے گا؟
ایک اور امکان:
پس نما، پیش نما
 

دوست

محفلین
پس دید اور پیش دید مجھےتو بھایا ہے۔
نما والا تو قطب نما جیسی کوئی چیز لگتا ہے۔
دوسرے احباب کا ووٹ؟؟؟
 

دوست

محفلین
ٹریک بیک اور پنگ بیک ایک بار پھر گڑے مردے اکھاڑ رہا ہوں۔ پھر مجھے ڈھیر ساری اردو میں یہ رقیب کی طرح لگے ہیں ورڈ پریس کے ترجمے کی تصحیح و نظر ثانی کے دوران۔
کوئی تجاویز؟؟
 

نعمان

محفلین
میں آج جو لغت بعوض دو سو اسی روپے خرید لایا ہوں اس کے مطابق کمپائلیشن کا ترجمہ تدوین تالیف ترتیب بنتا ہے۔

امیج کے لئے اس میں خیال، خیالی تصویر، مورت استعمال ہوئے ہیں۔
 

دوست

محفلین
جمع کرنا، تالیف دینا، ترتیب دینا۔
جو مناسب لگے۔مجتمع کرنا، جمع کرنا، اجتماع پھر معانی بن جائیں گے اس کے۔ لیکن اس کے مزاج کے مطابق ہونا چاہیے ترجمہ۔
تالیف سے مراد ہے کتاب وغیرہ کی تالیف۔ ترتیب تو سیٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔
کیا خیال ہے؟
 
Top