pointer کا سادہ سا ترجمہ اشاریہ ہوسکتا ہے۔
schema کا ترجمہ کلین ٹچ اردو لغت میں نقشہ خاکہ اور شکل کیا گیا ہے۔
میرے خیال میں خاکہ ٹھیک رہے گا، یا پھر خدوخال۔۔جو پسند ہو احباب کو یا پھر مناسب تجویز دیں۔
custom کا اردو یا تو صوابدیدی ہو یا پھر تخصیص۔ صوابدید کا مطلب ہے آپ کی مرضی پر منحصر کچھ یہی مراد کسٹم سے بھی ہے۔ کوئی بہتر تجویز؟؟؟
fotmat کا ترجمہ ورڈ بینک میں بناوٹ کے نام سے شامل کرچکا ہوں۔ اگر پسند نہیں تو کوئی مناسب تجویز، یاد رہے کنفگریشن کا ترجمہ وضع قطع کیا ہے اور کنفگر کرنا کا وضع کرنا، اعتراض ہوتو مطلع کریں۔
اینیمیشن کا اردو ترجمہ میری استطاعت سے باہر ہے۔ اور ٹول ٹپ کا ترجمہ اوزاری نوک ہی کیا جاسکتا ہے میرے خیال میں۔ یا ایسے ہی رہنے دیں۔ اعجاز اختر صاحب سے مدد کی درخواست۔۔۔
applet = اگر اس کو بھی پروگرام کی طرح اطلاقیہ یا پھر اطلاقچہ ہی کر دیا جائے؟
custom (as in custom shape) = تبدیلی (customize کو تبدیل)
format= دوست بھائی والا
pointer= دوست بھائی والا
tooltip= اگر اورزار کو لکھنا ہے تو پھر اوزاری معلومات
schema= دوست بھائی والا
animation= متحرکیہ (اگر ہنسی آئے تو بلا تکلف ہنس لیں)
فارمیٹ کے لیے ایک الگ تھلگ لفظ استعمال کیا ہے جو کسی اور کے لیے استعمال نہیں ہوتا یعنی بناوٹ، شکل تو اور کسی کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ضرورت ترجمے میں تنوّع کی ہے تاکہ جب کل کو چیز کا اردو نام لیں تو ٹھک سے اس کا تصوّر واضح ہو یہ نہ ہو کہ کئی چیزوں کو ملتے جلتے نام دینے سے گڑبڑ پیدا ہوجائے۔
enable
disable
backend
status
characters as in unicode characters
palletes
panel
startup
shutdown
strings
frequency
scaling
value
Display
Video
Audio
Settings
accessories کے لئے لفظ اسباب استعمال کررہا ہوں۔ کیا یہ درست معلوم ہوتا ہے؟ اپلیٹ کے لئیے اطلاقچہ استعمال کررہا ہوں۔ فیکٹری کے لئیے کارخانہ۔ mouse کے لئے ماؤس لکھوں یا چوہا؟
سکن کے لئیے شاکر نے کینچلی یا کھال کا استعمال تجویز کیا ہے۔ مجھے یہ الفاظ دیکھ دیکھ کر یہ خیال آرہا ہے کہ کہیں اردو ترجمہ بالکل ہی عجیب و غریب نہ ہوجائے اور عام صارف کے استعمال کے لئیے مشکل۔
basque غالبا کسی جگہ یا زبان کا نام ہے اور شاید اس کے لئیے اردو میں کوئی لفظ ہو۔ لے آؤٹ کی اردو خاکہ مناسب ہے؟
Bulgarian Cyrillic کے لئے اردو میں کیا استعمال کریں۔ منگولین کے لئیے کیا استعمال کریں۔
میرے خیال میں ٹول ٹپ کا ترجمہ اوزاری نوک درست نہیں کیونکہ اکثر ترجموں میں ٹول ٹپ اس کمنٹ باکس کے لئے استعمال کیا گیا ہے جو کسی بٹن یا ٹیب پر اشاریہ لے جانے پر نمودار ہوتا ہے۔ ٹپ سے یہاں مراد تجویز یا مشورہ یا ہدایت یا کوئی اطلاع بنتا ہے۔ اس کا ترجمہ بھی صحیح کریں۔