ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
نمبر ایک مجھے اس منتخِب سے آکر پتا چلا کہ جسے میں منتخب پڑھتا چلا آیا ہوں پچھلے دس سال سے اس کا مطلب منتخب شدہ نہیں منتخب کرنے والا ہوتا ہے۔
چناچہ اس سے غلطی دور ہوگی۔ یاد رہے زیر زبر اردو میں حروف تہجی کی طرح ہی مستعمل ہیں۔ یہ تکلف نہیں اردو کی بقاء کا معاملہ ہے۔ جس طرح زیر زبر کے استعمال میں کمی سے تلفظ کا بیڑہ غرق ہورہا ہے اس کی مثال نہیں‌ملتی اس لیے اسے فروغ دینا ہوگا۔
ترجمہ ایک آدھ لائن کا ہوتا ہے جس میں زیر زبر باآسانی نظر آسکتی ہے۔ جہاں تک بات مانوسیت کی ہے وہ آہی جائے گی کتنی بار اٹکے گا صارف ایک بار دو بار بس۔۔۔۔
اگر پھر بھی آپ کے خیال میں کلاسیکی اردو کی یہ اصطلاحات یا ریڈی میڈ اصطلاحات قبول نہیں تو بسم اللہ ترجمہ بنانے میں کونسا وقت لگتا ہے۔ صرف صارف کی آسانی کے لیے ہم ڈائرکٹری کو پوشہ نہیں‌ لکھ رہے اور یہ ہم ہی جانتے ہیں کہ کس طرح اتنا الٹا سا لفظ لکھا جاتا ہے صارف تو پڑھ لے گا اور بس۔
تو منتخب بھی تو صارف پڑھ لے گا نا لکھنا تو ہم نے ہے۔ بہرحال بات لمبی ہوجائے گی۔ اعجاز صاحب، شاکر القادری اور تلیمذ صاحبان اپنی آراء سے نوازیں۔
الرٹ کا ترجمہ اگر آپ کے خیال میں مناسب نہیں تو ایسے ہی رہنے دیں۔
ماؤنٹ کا ترجمہ میرے ذہن میں اس کے علاوہ کوئی اور نہیں آرہا۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی زیر زبر کی بات تو درست ہے کہ اسے فروغ دینا چاہئیے مگر کمپیوٹر سوفٹویر کا تصویری مواجہ اس قسم کی ترغیبات کے لئیے موضوع پلیٹ فارم نہیں۔ ہم اس کی ترغیب اپنی لکھائی سے دے سکتے ہیں۔ جس چیز کا رواج ہی نہیں اس کو معیار بندی کے لئیے استعمال کرنا عجیب ہے۔ یہ توقع کرنا مشکل ہے کہ ایک ایسا مترجم یا صارف جس نے یہ تھریڈ نہیں پڑھی وہ ان دو لفظوں میں فرق کرسکے گا۔ صارف کی چھوڑیں، اسے تو بقول آپ کے پکی پکائی کھیر ملے گی، مگر مترجمین اس تفریق کو آئندہ برقرار رکھ سکیں گے؟ کم از کم میرے لئے تو یہ مشکل ہے کیونکہ میں کی بورڈ لے آؤٹ‌ سامنے رکھ کر ترجمے نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے معلوم ہے کہ میرے کرلپ کے صوتی کلیدی تختے میں زیر کی کلید کہاں ہے اور تشدید کی کہاں۔

ماؤنٹ اور الرٹ کے ترجمے کے لئیے بحث کو کچھ طول دیتے ہیں۔ ڈرائیو اور ڈرائیور ایسے ہی چھوڑ رہا ہوں ۔باقی درخواستیں ورڈ بینک میں ہیں انہیں بھی دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
بس یہی بات ہے میرے عزیز۔
بات فروغ دینے کی ہے۔ اور کمپیوٹر پر ہم اسی لیے اردو کو لارہے ہیں کہ اسے فروغ ملے کاغذ کی کتابوں میں ردی کے ساتھ یہ بھی ردی ہوجائے گی۔
بات جہاں تک معیار کی ہے تو ہم کس لیے بیٹھے ہیں یار۔ ابھی کل تک تو نظر ثانی کمیٹی کی بات چل رہی تھی۔ ایسے ہی ہم غلطیوں کو جانے دیں گے۔ کر لو گل۔
آپ خود ہی تو فرماتے ہیں کہ آزاد تراجم کسی بھی وقت بدلے جاسکتے ہیں۔ تو نظر رکھیں گے ناں۔ یار اب اردو کو بے یارو مددگار تو نہیں چھوڑ دینا۔بہرحال سنئیر احباب کچھ مدد فرمائیں بیچ اس مسئلے کے تاکہ یہ بھی کلئیر ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعمان نے کہا:
animation کے لئیے تو آپ نے متحرکیت کا ترجمہ تجویز کیا تھا۔ جو میرے خیال میں کافی صحیح ہے۔ انیمیشن، موشن، موومنٹ یہ سب ایک ہی سے انگریزی لفظ ہیں جن کی غالبا ایک ہی سی یونانی بنیاد ہوگی۔

السلام علیکم

کیا animation کا ترجمہ متحرکیت کر لیا گیا ہے یا ابھی صرف تجویز کیا گیا ہے ؟ ہر دو صورت یہاں مزید اجتہاد کی ضرورت ہے کیونکہ متحرکیت عربی اوزان میں سے کسی پر بھی پُورا نہیں اُتر رہا بلکہ حروف اصلی کے لحاظ سے دیکھیں تو شاید بلکہ یقیناً یہ کلمہ ہی نہیں کہلایا جائے گا
 

دوست

محفلین
دیکھیں جی اگر کوئی اچھا ترجمہ مل گیا تو ٹھیک۔
ورنہ اسے کلمہ بنا لیں گے۔ آخر ہم کیوں بیٹھے ہیں۔ ترجمہ ہوگیا تو کلمہ ہوگیا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوست نے کہا:
مرج کا اردو کیا ہو۔
ادغام یا انجذاب۔ موخرالذکر استعمال کیا ہے میں نے۔

مرج اگر یہاں ضم ہونے کے مفہوم میں ہے تو پھر انضمام بہتر ہے (کرکٹ میں بھی) اور یہاں بھی

ایسی صورت میں پھر انجذاب درست نہیں اسی طرح ادغام ۔ یہ دونوں الگ (اور/یا مختلف) مفہوم رکھتے ہیں ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
متحرکیت ۔۔۔۔۔ غلط ہے
متحرک ۔۔۔۔ یعنی حرکت کرنے والا، جاری ، رواں دواں
چوں کہ لفظ اینیمیش میرے خیال میں بطور مونث استعمال ہوتا ہے اس لیے
متحرک کی تانیثی صورت
مت۔۔۔۔۔۔حرکہ ہو گی یعنی حرکت کرنے والی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

شاکر، متنوع تدوین کے بارے میں ایک بار پھر سوچیں ۔

کیونکہ یہ (متنوع ) وسیع معانی رکھتا ہے جبکہ متمول مقابلتاً ایک محدود اور مخصوص معنی میں استعمال ہونے والا کلمہ ہے اور یہاں مفہوم کی ادائیگی کما حقہ ادا کرتا دکھائی نہیں دیتا۔ اسی طرح دیگر کلمات بھی لفظی ترجمہ زیادہ محسوس ہوں گے نسبت اس کے کہ اصل مفہوم کو پہنچائیں (بیان کریں)

آسف بھائی نے دونوں پیغامات میں وضاحت سے اور درست لکھا ہے۔ شاکر آپ کے پیغام کو دیکھ کر ایک سوال لغت کے بارے میں ذہن میں آرہا ہے لیکن سوال یہاں لکھنے سے پہلے مجھے خود کچھ ورک آؤٹ کر لینا چاہئے ۔

رچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا ترجمہ امیر متمول وغیرہ کے علاوہ بھرپور بھی تو کیا جا سکتا ہے
اور
بھر پور تدوین
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ان پٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ما دخل ﴿عربی ترکیب ہے یعنی چو کچھ ڈالا گیا﴾
آٶٹ پٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ما خرج﴿عربی ترکیب ہے یعنی جو کچھ نکلا ۔۔۔ اس کے لیے ما حصل بھی موزوں ہے یعنی جو کچھ حاصل ہوا﴾
اس کے لیے درآم۔۔۔۔۔۔د اور ب۔۔۔۔ر آمد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
اس کے لیے م۔۔۔۔۔داخل اور مخ۔۔۔۔۔ارج کے الفاظ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن اردو میں مداخل و مخارج کی ترکیب آمدن اور اخراجات کے لیے استعمال ہوتی ہے
 

دوست

محفلین
اصل میں‌ پہلے تدوین کے ساتھ ساتھ ایک اور لفظ بھی مستعمل ہے اور وہ ہے
مدوَن تدین شدہ۔ اور مدوِن تدوین کرنے والا۔
اسی طرح میرا خیال تھا منتخِب انتخاب کرنیوالا اور منتخَب انتخاب شدہ
 

الف عین

لائبریرین
ماؤنٹ کے لئے چڑھانا درست ہے۔ ڈرائیو چڑھائیں۔ ڈرائیو اتاریں (ان ماؤنٹ)
لیکن الرٹ کا یہ روپ ہوشیار سے نہیں جمتا۔ الرٹ ٹائپ وغیرہ ستعمال میں کیوں نہ اسے قسم ہوشیارہ کر دی جائے؟ ارد فارسی میں ہوشیار در اصل امر ہے اگر محض یہی لفظ استعمال کیا جائے تو۔ یعنی ہوشیار رہو۔ورنہ یہ مفعولی حالت ہے۔ مجھے ہوشیار کر دیا یعنی مجھے جگا دیا۔ الرٹ جیسا اسم کا ترجمہ ہوشیاری سے بھی نہیں بنتا۔ اس لئے میں یہ نیا لفظ کائن کرنے کا مشورہ دے رہا ہوں
 

نعمان

محفلین
Credits کا ترجمہ درکار ہے۔ جیسے: اس بات کا کریڈٹ فلاں کو جاتا ہے۔

ماؤنٹ کا ترجمہ اعجاز کا درست معلوم ہوتا ہے۔ لیکن الرٹ پر کسی نے کوئی رائے نہیں دی آیا یہ نیا لفظ استعمال کریں یا کسی کے پاس بہتر تجویز ہے؟
 

نعمان

محفلین
chat
instant messenger کے لئے فوری پیغامبر مناسب ہے؟
conference
inbound
outbound
address book پتوں کی کتاب؟
position کا ترجمہ بھی مطلوب ہے کیونکہ یہ مقام، اور جگہ میں خلط ملط ہورہا ہے۔
range جیسے آپی رینج یا پورٹ رینج
تراجم میں کہیں کہیں ایسے ڈورے بھی ہیں جو دراصل صرف اعداد ہیں جیسے
1
2
3
4
اگر ہم انہیں انٹرانس پر لکھتے ہیں تو اردو انگریزی دونوں کی بورڈ میں یہ انگریزی ہی میں نمایاں ہوتے ہیں۔ لیکن چونکہ انٹرانس پر ہم اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے یہی اعداد نفیس ویب نسخ میں مختلف نظر آئیں۔

اس کے علاوہ کہیں کہیں انگریزی حروف تہجی ڈوروں میں شامل ہیں جیسے:
A
B
C
تو ان کا ترجمہ کیسے کیا جائے۔

1st
2nd
3rd
...
کا ترجمہ کیسے کیا جائے۔
 

دوست

محفلین
گپ شپ چیٹ کے لیے چلے گا۔
بالکل اس میں کیا خرابی ہے فوری پیغامبر چلے گا۔
کانفرنس مشورہ، صلاح، مشاورت۔۔ لیکن ان میں سے کوئی چیٹ والی کانفرنس کا متبادل نہیں دکھتا۔
ان باؤنڈ آؤٹ باؤنڈ کا ترجمہ باحد اور بےحد آیا ہے ذہن میں۔
رینج کا رسائی۔مار بھی ترجمہ ہے میزائل کی صورت میں۔
پوزیشن اگر ایسے ہی چلے تو کئی حرج نہیں۔
اے بی سی کو الف بے پے سے بدل دیں۔
 

نعمان

محفلین
رسائی کو اگر پہنچ کردیں تو؟
مشاورت قریب ترین لگتا ہے۔
شاکر ان باؤنڈ آؤٹ باؤنڈ کیلئے انٹرانس پر ekiga کی فائل دیکھیں شاید کوئی اور ترجمہ نکل آئے۔
1st, 2nd, 3rd ...وغیرہ کا ترجمہ کیا ہو۔ اول دوئم سوئم صحیح نہیں لگتے کیونکہ آگے یہ رینج چالیس پچاس تک جارہی ہے اور اگر ماخذ ڈورے کو دیکھیں تو یہ عددوں سے بنا ہے جب کہ اول دوئم سوئم میں اعداد نظر نہیں آتے۔
 

دوست

محفلین
پہلا دوسرا تیسرا چوتھا، 5واں، 6ٹا، 7واں، 8واں، 9واں 10واں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top