ترکی کے ڈراموں کی بھرمار

شہزاد وحید

محفلین
جن صاحب نے بھی یہاں مراسلات پر قینچی چلائی ہے، ان سے عرض ہے کہ ایسا قدم اٹھانے کے بعد اطلاع کر دیا کریں اور ہو سکے تو بمع وجہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے آپ وسعت کہنا چاہ رہے ہیں۔

بات اصل میں یہ ہے کہ وسعت پھیل کر پھر بہت وسیع ہو جاتی ہے جسے سمیٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
گفتگو کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے لئے یہ مناسب ہے کہ ایک دھاگے میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جائے اور اگر کسی نئے موضوع پر بات کرنا ہو تو نیا دھاگہ مناسب سیکشن میں کھولنے پر کوئی پابندی نہیں۔ یہ اقدامات اراکین کی سہولت اور اردو محفل کے معیار میں بہتری کی خاطر تجویز کئے جاتے ہیں ۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اردو محفل کی انتظامیہ خود کو ارکین سے ہٹ کر دیکھتی ہے۔ اردو محفل کی رونق آپ سب کے دم قدم سے ہے اور یہ محفل آپ ہی کی ہے اور ہم سب کو اس کے معیار کے تسلسل کے لئے تعاون کرنا چاہئیے۔
”متفرقات“ اور” گپ شپ “کے سیکشن غیر سنجیدہ موضوعات پر ہلکی پھلکی گپ شپ کے لئے ہیں اس کے علاوہ تعارف اور انٹرویو کے زمرہ جات میں بھی اراکین نئے رکن یا انٹرویو کے مہمان کے ساتھ کافی گپ شپ کر لیتے ہیں جس پر عام طور پر اعتراض نہیں کیا جاتا تا وقتیکہ کوئی ”دھماکہ خیز“ صورت حال پیدا نہ ہو جائے :) نیز مراسلاتی سنگِ میل عبور کرنے پر بھی اراکین کی گپ شپ جاری رہتی ہے۔
ان زمرہ جات کے علاوہ باقی تمام زمروں میں سنجیدہ بات کرنے اور گپ شپ کو طول دینے سے بچنے کی صلاح دی جاتی ہے تا کہ دھاگے بے مقصد طوالت کا شکار نہ ہوں۔
 

ghazala liaquat

محفلین
السلام علیکم

اردو ون چینل پر ترکی کےایک سیریل" عشق ممنوع" جویقینآ پروڈکشن کے لحاظ سے بہترین ہوگا لیکن موضوع کے اعتبار سے بہت بولڈ تھا۔۔
اس کی کامیابی کے بعد روائتی بھیڑ چال کا شکار ہماری چینل انتظامیہ نے دھڑا دھڑ ترکی ڈرامہ سیریلز ٹیلی کاسٹ کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
جن میں سرفہرست اردو ون پر" فاطمہ گل۔آخر میرا قصور کیا"
جیو ٹی وی پر "نور" اور
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر "آسی" اور "مناھل اور خلیل" شامل ہیں۔

ان تمام ڈراموں کی ابتدائی اقساط دیکھنے کے بعد ایک بات جو شدت سے محسوس ہو رہی ہے کہ یہ ہمارے تہذیبی اور تمدنی روایات کے بالکل برعکس ہیں۔
بولڈ مناظراور ملبوسات۔ بولڈ موضوعات اور جدت پسند اسلام۔
حیرت ہوتی ہے کہ اس کلچر کو اسلامی کہنا بھی درست ہے یا نہیں۔؟؟؟
اور یہ سب وہاں کے نیشنل ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔
کیا یہ سب ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت ہو رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بھی ایسے جدت پسند اسلام کو روشناس کروایا جائے یا صرف ٹی وی چینلز کے لئے کمائی کا ایک ذریعہ ہے۔۔؟؟
آپ کی کیا رائے ہے؟؟؟
 
Top