تریا چتر

عادل بھائی لطیفہ صرف مزاح کے لیے ہے اس پر حدیث مبارکہ پیش کرنے کی ضرورت تھی :unsure:
میرا اندازہ ہے، حمیرا نے عادل کو اس لئے ٹوک دیا کہ ہنسی مذاق میں کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی حدیثِ مبارکہ پر بھی ایسا ویسا تبصرہ کر گزرے۔
آپ کی آزادی کو کچھ نہیں ہوا، بس وہ ناک اور چھڑی کی حدود کی بات ہے تھوڑی سی۔
 

عادل اسحاق

محفلین
میرا اندازہ ہے، حمیرا نے عادل کو اس لئے ٹوک دیا کہ ہنسی مذاق میں کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی حدیثِ مبارکہ پر بھی ایسا ویسا تبصرہ کر گزرے۔
آپ کی آزادی کو کچھ نہیں ہوا، بس وہ ناک اور چھڑی کی حدود کی بات ہے تھوڑی سی۔

شاید
 
استادِ محترم محمد یعقوب آسی آپ کے اس تریا چتر لفظ پر مجھے ایک لطیفہ یاد گیا وہ آپ کو بتاتی ہوں

ایک عورت کو جنگل میں ایک پری مل جاتی ہے وہ کہتی ہے میں آپ کی تین خواہشات کو پورا کروں گی مگر آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔
خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا کوئی بات نہیں۔
میری پہلے خواہش ہے کہ میں‌دنیا کہ سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔ پری نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟ کوئی بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی، تو وہ مجھے ہی دیکھے گا خاتون نے کہا۔ پری نے کوئی منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گئی۔
دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔ پری نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟خاتون نے کہا کوئی مسئلہ نہیں اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔
جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟
مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے......
باقی آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں :sneaky::sneaky:



کیفیت نامہ میں یہ بات پوری نہیں آ رہی تھی
زبردست بہنا:)
 
Top