کم از کم آپ کے پاس سے کسی سرور پر تو سٹور ہو ہی گئیں۔اگر ہم اپنی تصاویر محفوظ کرنے کی نیت سے اپنی ہی کسی اور آئی ڈی پہ بھیجیں۔ کسی اور کو نہ بھیجیں ۔۔۔تب بھی ان کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ہے؟
تو کیا ایسا کرنے سے غیر محفوظ ہوجاتی ہیں؟کم از کم آپ کے پاس سے کسی سرور پر تو سٹور ہو ہی گئیں۔
اتنا سیدھا معاملہ تو نہیں ہے۔ مگر بنیادی بات یہ سمجھ لیں کہ آپ کے پاس کے علاوہ بھی کہیں محفوظ ہو گئی ہیں۔تو کیا ایسا کرنے سے غیر محفوظ ہوجاتی ہیں؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ سرور کتنا محفوظ ہے، آپ کو اس پر کتنا اعتبار ہے اور آپ کے خیال میں اکاؤنٹ ہیک ہونے کا کتنا خدشہ ہےاگر ہم اپنی تصاویر محفوظ کرنے کی نیت سے اپنی ہی کسی اور آئی ڈی پہ بھیجیں۔ کسی اور کو نہ بھیجیں ۔۔۔تب بھی ان کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ہے؟
تصویر اور فورم کی نوعیت پر منحصر ہے۔ اور آپ کی نیت پر بھی۔ اگر آپ کی نظر میں مناسب ہو تو بھی بہتر ہے کہ سرگوشی وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ جو لوگ نہ دیکھنا چاہیں وہ نہ دیکھیں
بہترین آئیڈیا ۔بہتر ہے کہ سرگوشی وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ جو لوگ نہ دیکھنا چاہیں وہ نہ دیکھیں
زیک بے حد معلوماتی اور ہمارے جیسے نٹیٹ سے نابلد لوگوں کے لئے تو بہتر اور کار آمد بہت شکریہ آپکا۔۔۔۔ایک اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ کوئی بھی تصویر اگر آپ کو نیٹ پر ملتی ہے کہ تو فرض نہ کریں کہ اس کا کاپی رائٹ نہیں ہے بلکہ اگر رائٹس کے بارے میں تصویر کے ساتھ کوئی ذکر نہ ہو تو یہی سمجھیں کہ تصویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
بہت اعلیٰ آپ بالکل میرے بیٹے کے جیسی باتیں کرتے ہیں ۔۔فرض کریں کہ میں نے اپنی بیٹی کی تصویر اپنے بلاگ یا فلکر پر ڈالی ہے اور ظاہر ہے باپ ہونے کے ناطے اسے خوبصورت بھی قرار دیا ہے۔ تصویر میرے سائٹ پر سب دیکھ سکتے ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے اسے کاپی کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ہاں پبلک سائٹ پر تصویر کے ساتھ جو چاہے سب کر سکتا ہے۔ اسی طرح جیسے میرا گیراج کھلا ہو تو کوئی بھی میری سائیکل لے سکتا ہے۔ مگر گیراج کھلا ہو یا بند وہ چور ہی کہلائے گا۔