تصویری روداد: چار محفلین کی پہلی ملاقات کی، فیصل مسجد اسلام آباد سے

عسکری

معطل
بہت شکریہ سرکار آپ نے ہمیں یاد کیا۔۔۔ ۔مجھے پتہ ہے آپ کی یاد خالی خولی سگریٹ پلانے کی نہیں ہے۔
بھرا جی سگریٹ چھوڑے دو سال ہونے کو ہیں۔۔۔ دو سالوں میں ہم نے دھواں تک نہیں سونگھا ۔۔۔
ویسے ہم نے سگریٹ نویں کلاس سے ہی شروع کر دئیے تھے۔مجھے یاد ہے اُس وقت ہائی لائٹ سگریٹ ہوا کرتا تھا،تھوڑا بڑا ہوتا تھا اور ذرا دیر سے ختم ہوتا تھا ۔۔۔ اسی لئے ہم وہی پیا کرتے تھے۔اس کے بعد ہم نے کالج کے دور میں گولڈ لیف شروع کیا،اسے چار پانچ سال پیا،مگر اس کے بعد سگریٹ چھوڑنے تک ہم صرف بینسن اینڈ ہیجز ہی پیا کرتے تھے۔کیونکہ ہمارا سوچنا یہ تھا کہ اگر زہر ہی پینا ہے تو پھر اچھا کیوں نہ پیا جائے۔

ویسے اس وقت کے مشہور برانڈ میں تھری کیسل ،(اور دوسرے ولائتی یاد نہیں) تھری کیسل بھی اس لئے یاد رہا کہ عید کے عید ہم اسے ہی پیا کرتے تھے۔پاکستانی برانڈ میں گولڈ لیف ، کیپٹن،ریڈ اینڈ وائٹ،ہائی لائٹ،کے ٹو،ہتھوڑا اور کچھ دوسرے شامل تھے۔
چرس کے لئے سب سے پسندیدہ سگریٹ ریڈ اینڈ وائٹ ہوا کرتا تھا ، مگر جب گولڈ فلیگ آیا تو اس نے اس معاملے میں ریڈ اینڈ وائٹ کو مات دے دی۔آج کے دن تک چرسی چرس کے لئے گولڈ فلیگ کو ہی پسند کرتے ہیں ۔

اب میرا کہنا یہ ہے کہ سگریٹ پینا کوئی اچھی عادت نہیں ہے، اس سے منہ سے اور کپڑوں سے خاصی ناگوار بو آتی ہے ۔جس سے آپ اپنی محبوبہ کے نزدیک نہیں جا سکتے ۔۔
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے :twisted:
آپ پہلے لیتے تو سہی پھر خالی یا لوڈڈ کی بات ہوتی ویسے مارک-20 کو بھول کر آپ نے اچھا نہیں کیا ۔ میں ڈن ہل بلیو پیتا رہا تھا پھر پاکستان گیا تھا تو کچھ بھی پیا پھر ختم کر دی
 
ویسے گم کہاں ہو آج کل؟ کوئی دیدار ویدار کچھ نہیں!!
16،17 دن پہلے میری ایوو EVO Nitro گم ہو گئی تھی۔اب پورا لاہور ڈھونڈ مارا لیکن پھر بھی نہیں مل رہی۔
کبھی کبھار دوست سے Evo ادھار لیکر انٹرنیٹ استعمال کرلیتا ہوں۔اس لیے انٹرنیٹ پہ بہت کم نظر آتا ہوں
 
16،17 دن پہلے میری ایوو EVO Nitro گم ہو گئی تھی۔اب پورا لاہور ڈھونڈ مارا لیکن پھر بھی نہیں مل رہی۔
کبھی کبھار دوست سے Evo ادھار لیکر انٹرنیٹ استعمال کرلیتا ہوں۔اس لیے انٹرنیٹ پہ بہت کم نظر آتا ہوں
اوہ،
کیوں لاہور میں نہیں مل رہی اِیو نائٹرو؟
 
اقرار بھی مشکل ہے انکار بھی مشکل ہے
مجبور ہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
دیکھیں ہم نے تمباکو نوشی فرمائی تھی کسی زمانے میں :twisted:

169029_131746190222419_7738444_n.jpg
[/quote]
اظہار بھی مشکل ہے چپ رہ بھی نہیں سکتے
مجبور ہیں اف اللہ کچھ کہ بھی نہیں سکتے :mad3:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
صبح سے سوچ رہا ہوں روداد ملاقات کہاں سے شروع کروں۔ محترم سید شہزاد ناصر صاحب کی آمد کی اطلاع تو ایک دھاگے کے ذریعے شریک محفل کردی تھی ۔ اس دھاگے میں مجھ سے حسب معمول ایک حماقت بھی سرزد ہوئی جسکا محفلین نے پردہ رکھ لیا ۔ بہر حال ملاقات کا وقت شام ساڑھے چار بجے کا طے ہوا تھا اور مقام فیصل مسجد تاکہ کھلی فضا میں آرام سے کافی دیر بیٹھ سکیں خاکسار کچھ دیر پہلے ہی پہنچ گیا تھا ۔ پہلے جناب امجد علی راجہ صاحب تشریف لائے ماشا اللہ بہت ہی خوبصوررت شخصیت ، پہلی ملاقات تھی ، مگر بالکل اجنبی نہیں محسوس ہورہا تھا ، ان سے چند لمحوں کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی محترم سید شہزاد ناصر صاحب تشریف لے آئے نہایت ہی سعادت مند بھتیجے زین علی اور بھانجے کے ساتھ ، جو ان کو ہماری محفل میں چھوڑ کر بتقاضائےسعادت مندی رخصت ہوئے اس کے فوراً ہی بعد عزیزم امجد میانداد تشریف لے آئے ۔ اب ہم چاروں کی محفل پوری ہو گئی اردو محفل کی جانب سے محترم سید شہزاد ناصر ساحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اسلام آباد کی محفل کے روح رواں نیرنگ خیال کی صاحبزادی عشبہ رانی اچانک بیمار ہوگئیں ان کو آدھے راستے سے واپس ہونا پڑا ، ؀عزیزم الف نظامی اور خرم شہزاد سے کوشش بسیار کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا ، اور محفل کی ایک اور دلکش شخسیت محترم محسن وقار علی بھی اپنی ناگزیر مصروفیات کی بنا پر شریک محفل نہ ہوسکے ۔ جس کا سب کو قلق رہا​
تقریب کے شرکا اگر چہ بہت کم تھے مگر مہمان عزیز کی آمد سے بہت پر رونق رہی ۔ جناب سید شہزاد ناصر کی شخصیت جتنی پرکشش اتنا ہی دلنشین اور سحر انگیز انداز گفتگو ہے ۔ گاہے بگاہے امجد علی راجہ صاحب اپنی پر لطف اور مخصوص انداز گفتگو سے محفل میں رنگینیاں بکھیرتے رہے ۔ امجد میانداد ایک خاموش طبع انسان ہیں ۔ نہایت نفیس انداز ، انتہائی پر مغز گفتگو کرتے ہیں ۔ خوردونوش کے بعد فیصل مسجد کا ایک چکر لگایا ۔ امجد میانداد ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں وہ تصاویر بناتے رہے ۔ امجد علی راجہ صاحب نے اپنا طبع شدہ کلام "اضطراب" بکمال مہربانی ہم تینوں کو عنایت کیں اس طرح یہ محفل تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اپنے اختتام کو پہنچی اگرچہ گدائی کو دل نہیں چاہ رہا تھا مگر مہمان گرامی کی مصروفیات کی وجہ سے رخصت ہونا پڑا​
یہ محفل کم از کم میرے لیے بہت حسین یادگار محفل تھی ۔ سید شہزاد ناصر کے ساتھ یہ گزارے ہوئے لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے ۔​
اللہ کرے محفل کی یہ محفلیں اسی طرح آباد رہیں​
باقی سب کے بارے میں تو یہ پتہ چل رہا ہے کہ وہ کسی نا کسی وجہ سے ملاقات میں نہیں آ سکے اور میرے بارے میں یہ لکھا گیا ہے کہ کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہو سکا۔ محفل پر کوئی پیغام میرے نام یا کسی رکن سے میرے بارے میں کچھ دریافت کیا گیا یا نہیں
 
Top