گُلِ یاسمیں
لائبریرین
سیدھے سیدھے سلطان راہی بولئیے نا نین بھیایہ عجب ظلم ہے۔۔۔ زیک خود گواہ ہیں کہ میں ازحد سنجیدہ مزاج آدمی ہوں۔۔۔۔ اور اب محفل پر تو مولاجٹ بھی مشہور ہونے کو ہوں۔
مولے نوں مولا نہ مارے تےمولا نہیں مردا اوئے
سیدھے سیدھے سلطان راہی بولئیے نا نین بھیایہ عجب ظلم ہے۔۔۔ زیک خود گواہ ہیں کہ میں ازحد سنجیدہ مزاج آدمی ہوں۔۔۔۔ اور اب محفل پر تو مولاجٹ بھی مشہور ہونے کو ہوں۔
بہت عمدہ، بہت اعلیٰ!مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو پھر ہوجائے تعارف۔۔۔
آئیے اور اپنے علاوہ دیگر اراکین محفل کا تعارف کروائیے۔۔۔ جیسا آپ کا دل کرے۔۔۔ مگر ان کے دل پر گراں نہ گزرے۔۔۔۔ ان سے مراد میری وہ محفلین ہیں نہ کہ وہ۔۔۔۔ بھئی بہت مسائل ہیں یہ اسم ضمیر کے بھی ۔۔۔۔ بلکہ پاکستان میں تو اب رہ ہی اسم ضمیر کے مسائل ہیں۔۔۔ ضمیر کے مسائل تو رہے نہیں۔۔۔ خیر یہ بات بہت قابل گرفت ہوگئی ہے۔۔۔ آپ سب احباب اس کو نظر انداز کریں۔۔۔۔ اور چلیں آگے آگے۔۔۔ گیت گاتے گنگناتے۔۔۔۔
چوپال سجی ہے۔۔۔ سبھی بیٹھنے والے بیٹھے ہیں۔۔۔ او رکھڑے ہونے والے کھڑے ہیں۔۔۔۔ کچھ ٹولیا ں بنا کر بیٹھے ہیں۔۔۔ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔۔۔ ایسا ان کے چہرے سے لگتا ہے۔۔۔ بخدا وگرنہ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہیں۔۔۔ کچھ عروضی ایک دوسرے پر بالٹی بھر بھر کر علم انڈیل رہے ہیں۔۔۔ سب توجہ کریں۔۔۔۔ ادھر دیکھیں۔۔۔ اور تعارف کے مطابق خوش آمدید کہتے جائیں۔۔۔۔ نہ بھی کہیں تو خیر ہے۔۔۔۔
پہلا تعارف پیش ہے۔۔۔۔ نبیل کا۔۔۔۔
نیرنگ خیال چوپال میں داخل ہوتے ہیں۔۔۔ ساتھ ایک چشمک نوجوان ہیں۔ دبلے پتلے لانبے سے۔۔۔ ۔نیرنگ کی آمد پر دو چار احباب وہیں سے پہلو بدل کر سلام کرتے ہیں۔۔۔ ایک آدھا اٹھ کر ملتا ہے۔۔۔ اورپوچھتا ہے کہ نیرنگ آپ کے ساتھ کون ہیں۔۔۔ نیرنگ کو اسی لمحے کا انتظار تھا۔۔۔۔ فورا سے پیشتر تعارف شروع کرتے ہیں۔
ارے بھئی! آپ ان کو نہیں جانتے۔ یہ بانی محفل جان محفل۔۔۔۔ جناب نبیل ۔۔۔ جن کی معروف ہے زنبیل۔۔۔۔ محفل مرمت سے لیکر محفلین مرمت کرنے تک کے تمام اوزار ہمہ وقت ان کی زنبیل میں موجود رہتے ہیں۔ بھئی کیا ہی مصروف طبع پائی ہے۔ ایک سے ایک شغل رکھتے ہیں۔ شام کو ہم عمروں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتے ہیں۔
نبیل آہستہ سے نیرنگ کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے۔ شام میں اکیلا گزارتا ہوں اپنے ساتھ۔
نیرنگ جوابی سرگوشی کرتے ہوئے۔ کیا آپ کے ہم عمر اب رہے نہیں؟
نبیل نے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا۔ نیرنگ دوسرے دوست کی طرف پلٹ کر تعارف آگے بڑھاتے ہوئے۔
ایک دو احباب کھسک کر نبیل کے لیے جگہ بناتے ہیں۔ نیرنگ کو جگہ نہیں مل رہی۔
ایک محفلین۔۔۔ نبیل! آپ کی کیا مصروفیات ہیں۔
نبیل: صبح سویرے منہ اندھیرے سے رات کی سیاہی تک ۔۔۔۔ زندگی کیا ہے سفر ہے۔۔ راستے سے راہی تک۔۔۔
نیرنگ: دوستو بے فکر رہیے۔۔۔ نبیل ذرا کم گو ہیں۔۔۔ تو ان کی مصروفیات بھی میں ہی بتاتا ہوں۔۔۔
نبیل (ذرا سخت لہجے میں):ایسا بھی کم گو نہیں ہو ں کہ آپ کو زحمت پر زحمت دیتا چلا جاؤں۔۔۔
نیرنگ چوپال سے غائب۔۔۔۔
نوٹ: آتے جائیں تعارف کراتے جائیں۔۔۔۔ تعارف سیل۔۔۔۔
شکریہ خرم بھائی۔۔۔بہت عمدہ، بہت اعلیٰ!