تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

اور "رانا" یہ کیا تخلص ہے؟؟؟

اس سے تو وہی گانا یاد آتا ہے

رانا جی معاف کرنا غلطی مارے سے ہو گئی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کہیں اس گانے سے متاثر ہو کر تو نہیں ہوئے اسد علی رانا۔
یہ کیا لفظ ہے یہ تو مجھے نہیں آتا تخلص پر یہ میرے ابو کے نام میں بھی لگا تھا اور میرے دادا کے بھی نام میں اور شاید ان کے بھی ابو کے نام میں اور ان کے بھی دادا کے نام میں ایک بار ابو نے بولا تھا کہ انڈیا سے یہ لفظ ہماری فیملی کے نام میں لگا چلا آرہا ہے اور میں نے یہ کوئی گانا نہیں سنا ابو نے سن لیا کہ میں گانا سنتا ہوں تو بہت ڈانٹیں گے کہ نالائق نماز بھی پڑھتا ہے اور گانے بھی سنتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
میری امی منع کرتی ہیں کہ غیروں کو کوئی بات نہیں بتانی چاہئے پھر وہ پیچھے پڑجاتے ہیں اور اگر وہ چور ڈاکو ہوئے تو گھر میں آجائیں گے تو تم کیا کروگے پھر؟
پہلے تو آپکو خوش آمدید اُردو محفل میں اور ہم سب کوئی غیر تھوڑی ہیں امی کو بھی لے آئیں اُردو محفل میں خوش ہوں گی اور اس طر ح تھوڑی کہتے ہیں کہ لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں ہم لوگ تو آؤ بھگت کرتے ہیں نئے آنے والوں کی ۔۔۔یہ بتائیے آپکو کیسے معلوم ہوا اُردو محفل کے بارے میں اور نئیے لوگ سارے بُرے نہیں اب بھلا اتنے پیار سے کوئی چور ڈاکو آپکو خوش آمدید کہیں گے بھلا!!!!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلیبی بھی آپ کے سامنے سیدھی ہوتی ہو گی۔ آپ تعارف پر فوکس کریں
جس کا تعارف کرنا ہو، اس پر "فوکس" کرنا زیادہ ضروری ہے بھائی۔۔ ضروری کام ہم سنبھالتے ہیں۔۔۔ آپ تعارف پر فوکس کر لیجئیے۔ آج ہم ملٹی ٹاسک کے موڈ میں نہیں ہیں ہر گز۔ :ROFLMAO:
 
آپ نہ صرف مشہور بلکہ بہت ہی مشہور ہو گئے ہیں ۔۔۔ اس لئے انٹرویو تو دینا ہی پڑے گا۔ شنٹرویو بے شک مت دیجئیے گا۔
اور ہاں آ پ کی امی کو ہم سمجھا لیں گے کہ کوئی چور ڈاکو ان کے بیٹے کے پیچھے نہیں پڑا۔۔۔ بس کچھ سیدھے سادے لوگ ہیں جو تعارف چاہتے ہیں۔
چلیں اب شروع ہو جائیں۔ شاباش۔
کہاں سے مشہور ہوگئے کونسے ٹی وی چینل میں آنے لگے اور میری امی تک آپ کیسے جائیں گی آپ کو میرا گھر کیا پتا کہ کہاں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا لفظ ہے یہ تو مجھے نہیں آتا تخلص پر یہ میرے ابو کے نام میں بھی لگا تھا اور میرے دادا کے بھی نام میں اور شاید ان کے بھی ابو کے نام میں اور ان کے بھی دادا کے نام میں ایک بار ابو نے بولا تھا کہ انڈیا سے یہ لفظ ہماری فیملی کے نام میں لگا چلا آرہا ہے اور میں نے یہ کوئی گانا نہیں سنا ابو نے سن لیا کہ میں گانا سنتا ہوں تو بہت ڈانٹیں گے کہ نالائق نماز بھی پڑھتا ہے اور گانے بھی سنتا ہے

کتنا بولتے ہیں نا آپ۔۔۔۔ اب کہاں سے سمجھنا شروع کریں ہم۔
ابو بھی ڈانٹتے ہیں۔۔۔ پھر تو انھیں آپ کے گٹکا کھانے کی خبر دے دینی چاہئیے۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہاں سے مشہور ہوگئے کونسے ٹی وی چینل میں آنے لگے اور میری امی تک آپ کیسے جائیں گی آپ کو میرا گھر کیا پتا کہ کہاں ہے
اس کی آپ چنتا نہ کرکریں۔۔۔ بس آپ ڈانٹ کھانے کے لئے تیار رہیں۔
ورنہ سیدھے سے اپنا مکمل تعارف کروائیے۔ :D
 
پہلے تو آپکو خوش آمدید اُردو محفل میں اور ہم سب کوئی غیر تھوڑی ہیں امی کو بھی لے آئیں اُردو محفل میں خوش ہوں گی اور اس طر ح تھوڑی کہتے ہیں کہ لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں ہم لوگ تو آؤ بھگت کرتے ہیں نئے آنے والوں کی ۔۔۔یہ بتائیے آپکو کیسے معلوم ہوا اُردو محفل کے بارے میں اور نئیے لوگ سارے بُرے نہیں اب بھلا اتنے پیار سے کوئی چور ڈاکو آپکو خوش آمدید کہیں گے بھلا!!!!!!!!!
آپ تو مجھے بہت اچھی آدمی لگتی ہیں پر آپ کی جو یہ گل آنٹی ہیں یہ لگتا ہے ہر بات میں میرا مزاق اڑاتی ہیں لیکن میں ان کا کوئی مزاق نہیں اڑاسکتا اس مارے کہ میری مسجد کے امام صاحب جمعہ والے دن بول رہے تھے کہ کسی کا مزاق اڑانا بہت سخت گناہ ہے اور میری امی یہاں کیسے آئیں گی اور یہاں آکر کیا کریں گی انہیں تو کمپیوٹر یوز کرنا ہی نہیں آتا بس کھانا پکانا آتا ہے اور کپڑے سینا اور بہت زیادہ بازار جانا اور ہاں بچوں کو مارنا بھی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم سب کوئی غیر تھوڑی ہیں امی کو بھی لے آئیں اُردو محفل میں خوش ہوں گی
اچھا ہوا سیما آپا آپ بھی آ گئیں۔۔
ہمیں تو گھاس بھی نہیں ڈال رہے۔ بس انھیں آپ ہی سمجھائیے۔۔۔ آپ بہت اچھے سے "سمجھا" سکتی ہیں۔ ہمارا مان ٹوٹنے مت دیجئیے گا اب۔
 
کتنا بولتے ہیں نا آپ۔۔۔۔ اب کہاں سے سمجھنا شروع کریں ہم۔
ابو بھی ڈانٹتے ہیں۔۔۔ پھر تو انھیں آپ کے گٹکا کھانے کی خبر دے دینی چاہئیے۔ :LOL:
آپ کو میرے ابو کا کوئی ایڈریس نہیں پتا اور اگر میری امی نے ابو کے ساتھ آپ کو باتیں کرتے دیکھ لیا نا تو بس آپ کی خیر نہیں وہیں زور زور سے آپ پر چیخیں گی اور گھر جاکر ابو کو جو ڈانٹیں گی اور لڑیں گی تو سارا محلہ سنے گا ان کے لڑنے کی آواز
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ تو مجھے بہت اچھی آدمی لگتی ہیں پر آپ کی جو یہ گل آنٹی ہیں یہ لگتا ہے ہر بات میں میرا مزاق اڑاتی ہیں لیکن میں ان کا کوئی مزاق نہیں اڑاسکتا اس مارے کہ میری مسجد کے امام صاحب جمعہ والے دن بول رہے تھے کہ کسی کا مزاق اڑانا بہت سخت گناہ ہے اور میری امی یہاں کیسے آئیں گی اور یہاں آکر کیا کریں گی انہیں تو کمپیوٹر یوز کرنا ہی نہیں آتا بس کھانا پکانا آتا ہے اور کپڑے سینا اور بہت زیادہ بازار جانا اور ہاں بچوں کو مارنا بھی

اچھا ہوا جو آپ کی امی جان ایسی ہیں۔ پھر تو انھیں آپ کی شکایت لگانے کا مزہ بھی ڈبل ہو جائے گا۔
اور یہ جو آپ اپنا تعارف نہیں کروا رہے نا۔۔۔ بالکل اچھی بات نہیں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو میرے ابو کا کوئی ایڈریس نہیں پتا اور اگر میری امی نے ابو کے ساتھ آپ کو باتیں کرتے دیکھ لیا نا تو بس آپ کی خیر نہیں وہیں زور زور سے آپ پر چیخیں گی اور گھر جاکر ابو کو جو ڈانٹیں گی اور لڑیں گی تو سارا محلہ سنے گا ان کے لڑنے کی آواز
اچھا ہے نا ہم بھی اسی بہانے لڑنا سیکھ لیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
گل آنٹی ہیں یہ لگتا ہے ہر بات میں میرا مزاق اڑاتی ہیں لیکن میں ان کا کوئی مزاق نہیں اڑاسکتا اس مارے کہ میری مسجد کے امام صاحب جمعہ والے دن بول رہے تھے کہ کسی کا مزاق اڑانا بہت سخت گناہ ہے
ہم سمجھاتے ہیں گلُ بٹیا کو بہت اچھی ہیں وہ مذاق نہیں اُڑا سکتیں اور مسجد کے امام صاحب نے بالکل درست کہا کسی کا مذاق اُڑانا گناہ ہے!!!!!!!
 
یہ خلائی مخلوق کی زبان ہے
پر وہ بھی مجھے نہیں آتی اور یہ کوئی چیز نہیں ہوتی میرا سندھی دوست بولتا ہے ابے گھامڑ آج تک کسی نے کوئی خلائی مخلوق دیکھی ہے کیا یہ بس فلموں میں ہوتی ہے وہ بھی اصلی والے انسان ہوتے ہیں بس خلائی مخلوق جیسا میک اپ کرلیتے ہیں جھوٹ موٹ کا
 
سیما علی

لائبریرین
میری امی یہاں کیسے آئیں گی اور یہاں آکر کیا کریں گی انہیں تو کمپیوٹر یوز کرنا ہی نہیں آتا بس کھانا پکانا آتا ہے اور کپڑے سینا اور بہت زیادہ بازار جانا اور ہاں بچوں کو مارنا بھی
آپ کو جو آتا ہے کمپیوٹر تو آپ کام کریں گے اُنکے لئیے۔کتنی اچھی ہیں اتنا کام کرتیں ہیں بازار نا جایا کریں کرونا ہے آجکل ۔البتہ مارنا نہیں چاہیے بچوں کو یہ ہم سمجھائیں گے۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ں گلُ بٹیا بہت اچھی ہیں

اسد علی رانا صاحب ۔۔۔ دیکھ لیا نا سیما آپا نے کیا کہا۔
اب اچھے لوگوں کو اچھے سے تعارف دینا آپ پر فرض ہو گیا ہے۔

محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی۔۔۔ آپ کہاں رہ گئے۔
سید عاطف علی بھائی۔۔۔ کبھی ایسا ہوا کہ کسی سے زبردستی تعارف لینا پڑے۔۔۔۔ تاریخ کیوں بدلتی جا رہی ہے آخر :LOL:
 
ہم سمجھاتے ہیں گلُ بٹیا کو بہت اچھی ہیں وہ مذاق نہیں اُڑا سکتیں اور مسجد کے امام صاحب نے بالکل درست کہا کسی کا مذاق اُڑانا گناہ ہے!!!!!!!
کوئی اچھی نہیں ہیں آپ لوگ بس اب زیادہ ان کا دل نہ رکھیں کتنا جھوٹ موٹ کا اچھا کہیں گی ان کو اب اصلی اصلی بات بتادیں انہیں چائے روئیں یا ہنسیں
 
اسد علی رانا صاحب ۔۔۔ دیکھ لیا نا سیما آپا نے کیا کہا۔
اب اچھے لوگوں کو اچھے سے تعارف دینا آپ پر فرض ہو گیا ہے۔

محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی۔۔۔ آپ کہاں رہ گئے۔
سید عاطف علی بھائی۔۔۔ کبھی ایسا ہوا کہ کسی سے زبردستی تعارف لینا پڑے۔۔۔۔ تاریخ کیوں بدلتی جا رہی ہے آخر :LOL:
حاضر بہنا ،
ہم آپ کی تفتیش دیکھ رہے ہیں،
سلسلہ جاری رکھیں ۔
 
Top