تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

اچھا ہوا جو آپ کی امی جان ایسی ہیں۔ پھر تو انھیں آپ کی شکایت لگانے کا مزہ بھی ڈبل ہو جائے گا۔
اور یہ جو آپ اپنا تعارف نہیں کروا رہے نا۔۔۔ بالکل اچھی بات نہیں ہے
مجھے پہلے ہی سے یہ بات پتا تھی کہ آپ کو صرف لڑائی لڑنا اور دوسروں کو پٹوانا آتا ہے اور کچھ کام نہیں آتا سارے دن بس کپمیوٹر پر بیٹھ کر یہی کام کرتی ہیں میں سب پڑھتا رہتا ہوں جو آپ یہاں پر لڑائیاں کرتی ہیں سب سے پر سب لوگ پتا نہیں کیوں پھر بھی آپ کی تعریف کرتے ہیں شاید ان کو بھی لڑائی لڑنے میں مزا آتا ہے شاید
 
پہلے تو یہ بتائیں کہ یہ "تیرے میرے" کیا ہوتا ہے آخر۔۔۔
کتنا سر کھپانا پڑ رہا ہے ایک تعارف کی خاطر :cool2:
تیرے میرے ہوتا ہے نا تو کیا میں اپنے ابو کو میرے ابو نا کہوں تیرے ابو کہوں یہ تو بہت ہی پاگلوں والی بات ہوگی
 
نہیں روئیں گے۔۔۔ بالکل نہیں روئیں گے۔۔۔ امی کی ڈانٹ کبھی کھائی نہیں، اسی بہانے تجربہ بھی ہو جائے گا کہ کسی ہوتی ہے ماؤں کی ڈانٹ۔

لیکن اب باتوں میں نہیں لگائیں نا،۔۔ تعارف کروائیے شاباش :lol:
یہ سب لوگ جھوٹ جھوٹ بولتے ہیں باہر آکر گھر میں امی سے خوب پٹائی ہوتی ہے پر باہر آکر جھوٹ موٹ کا ہنس ہنس کے بتاتے ہیں کہ میری تو کبھی پٹائی نہیں ہوتی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ان کا ہمیں نہیں پتہ۔ ہم نے تو اس لئے کہا تھا کہ ہماری امی نہیں ہیں نا۔۔۔ اور جب تک تھیں کبھی ڈانٹا ہی نہیں۔ شاید ہم نے کبھی ڈانٹ کھانے والا کام ہی نہ کیا ہو۔
 
ہمیں چائے کی ضرورت پڑ گئی۔۔۔۔ آپ واقعی رانا ہو۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میری ہی بات مجھے ہی بتانے سے کیا فائدہ ہوا یہ بات تو مجھے پہلے ہی سے پتا ہے کہ میں رانا ہوں آپ کو خودکو چائے ہینے کا شوق ہے نام خواہمخواہ میرا لگا رہی ہیں
 
میں نے آج تک ایسا کوئی بچہ نہیں دیکھا جس کو اس کی امی نے پیٹا نہ ہو
 
اسد آپ کس شہر میں رہائش رکھتے ہیں ؟
آپ ابھی کس کلاس میں زیر تعلیم ہیں ؟
 
ہمیں چائے کی ضرورت پڑ گئی۔۔۔۔ آپ واقعی رانا ہو۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

میرا بھی دوست مجھے کمرے کے باہر کھڑا ہوکر اشارے کررہا ہے کہ آکر چائے پیو پھر میں جارہا ہوں چائے پینے دفتر میں مفتے کی چائے ملتی ہے اور باس بھی آگئے ہیں تو اب میں یہاں سے جارہا ہوں
 
اسد آپ کس شہر میں رہائش رکھتے ہیں ؟
آپ ابھی کس کلاس میں زیر تعلیم ہیں ؟
کراچی میں رہائش رکھتا ہوں اور ابھی تو کوئی بھی کلاس نہیں پڑھتا میرے ابو نے بولا تھا کہ بس بہت پڑھ لیا اب کسی کام دھندے سے لگو جب میں آٹھویں میں تیسری بار فیل ہوتا تھا تب ابو نے ایسا بولا تھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے آج تک ایسا کوئی بچہ نہیں دیکھا جس کو اس کی امی نے پیٹا نہ ہو
ہاں یہ تو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔ لیکن بس دو تین ہی تھپڑ مارے گئے ہوں گے۔۔۔ وہ بھی امی جان نے نہیں مارے تھے۔
یہ ہماری پیدائش کے فوراً بعد کی بات ہے۔۔۔ ہم روئے نہیں تھے نا دنیا میں آکر۔۔۔ تو گھر والوں کو فکر پڑ گئی کہ یا اللہ خیر ہو، بچی رو نہیں رہی۔
پھر کسی نے کہا کہ "تھپڑ مار کر رلاؤ" تب جا کر ہم روئے ۔
تذکرہ سب کرتے رہتے ہیں اس بات کا۔۔۔ مگر کوئی اقرار نہیں کرتا کہ ایسا کیا کس نے تھا۔ معلوم ہے نا کہ اب ہم نے بدلہ لے لینا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرا بھی دوست مجھے کمرے کے باہر کھڑا ہوکر اشارے کررہا ہے کہ آکر چائے پیو پھر میں جارہا ہوں چائے پینے دفتر میں مفتے کی چائے ملتی ہے اور باس بھی آگئے ہیں تو اب میں یہاں سے جارہا ہوں
ہاں نا ٹھیک ہے۔۔۔ چائے پیجئیے اور واپس آ کر عدنان بھائی کے سوالوں کا جواب بھی دیجئیے۔
 
کراچی میں رہائش رکھتا ہوں اور ابھی تو کوئی بھی کلاس نہیں پڑھتا میرے ابو نے بولا تھا کہ بس بہت پڑھ لیا اب کسی کام دھندے سے لگو جب میں آٹھویں میں تیسری بار فیل ہوتا تھا تب ابو نے ایسا بولا تھا
پھر تو آپ ہمارے شہر سے ہیں ۔
کس فیلڈ میں جاب کرتے ہیں ۔
 
کلاس پڑھتے تو ہیں۔۔۔ بھول گئے کیا؟
وہ جو فوٹو شاپ سیکھ رہے ہیں وہ کیا ہے۔
یہ نہ سمجھئیے گا کہ ہمیں معلوم نہیں۔ ہر طرف نظر ہے ہماری۔
 
پھر تو آپ ہمارے شہر سے ہیں ۔
کس فیلڈ میں جاب کرتے ہیں ۔
اچھا مطلب آپ بھی کراچی میں رہائش رکھتے ہیں کونسے محلے میں ہیں آپ میں تو ماڈل کالونی میں رہتا ہوں جو ائیر پورٹ سے سیدھی گلی اندر جارہی ہے نا اسی گلی میں جائیں لیکن میں بتاؤں گا نہیں کہ الٹے ہاتھ والی گلیوں میں کونسی گلی میں میرا گھر ہے اس مارے کہ یہاں پر گل آنٹی اگر پہنچ گئیں میری گلی میں تو کونے پر بھی کھڑی ہوکر کسی سے بھی بولیں گی نا کہ اسد کے گھر جانا ہے تو فٹ سے سارے لوگ ان کو میرے گھر پہنچادیں گے ان لوگوں کو بھی کوئی کام نہیں آتا بس جو پتا پوچھے فورا اس کے گھر پہنچادیتے ہیں چاہے وہ گھر والا کسی سے ملنا چاہے یا نا چاہے جب یہ میرے گھر پہنچ گئیں تو کتنا شور مچے گا اس لیے میں اپنی گلی کا نہیں بتاؤں گا
 
کلاس پڑھتے تو ہیں۔۔۔ بھول گئے کیا؟
وہ جو فوٹو شاپ سیکھ رہے ہیں وہ کیا ہے۔
یہ نہ سمجھئیے گا کہ ہمیں معلوم نہیں۔ ہر طرف نظر ہے ہماری۔
پر یہاں تو کوئی کسی کو کچھ نہیں سیکھاتا مجھے اتنا شوق تھا سینامیٹک وڈیو بنانے کا پر کوئی نہیں بتاتا کہ کونسا کیمرہ لیں اس میں کونسا لینس ڈالیں
 
اچھا مطلب آپ بھی کراچی میں رہائش رکھتے ہیں کونسے محلے میں ہیں آپ میں تو ماڈل کالونی میں رہتا ہوں جو ائیر پورٹ سے سیدھی گلی اندر جارہی ہے نا اسی گلی میں جائیں لیکن میں بتاؤں گا نہیں کہ الٹے ہاتھ والی گلیوں میں کونسی گلی میں میرا گھر ہے اس مارے کہ یہاں پر گل آنٹی اگر پہنچ گئیں میری گلی میں تو کونے پر بھی کھڑی ہوکر کسی سے بھی بولیں گی نا کہ اسد کے گھر جانا ہے تو فٹ سے سارے لوگ ان کو میرے گھر پہنچادیں گے ان لوگوں کو بھی کوئی کام نہیں آتا بس جو پتا پوچھے فورا اس کے گھر پہنچادیتے ہیں چاہے وہ گھر والا کسی سے ملنا چاہے یا نا چاہے جب یہ میرے گھر پہنچ گئیں تو کتنا شور مچے گا اس لیے میں اپنی گلی کا نہیں بتاؤں گا
آپ نے اردو محفل جوائن کی ہے تو اس کی وجہ اردو ادب سے دلچسپی ہے یا کسی اور موضوع میں ؟
 
میں تو یہاں پر یوٹیوب پر سینامیٹک وڈیوز دیکھ دیکھ کر اسے بنانے کے شوق آیا اس مارے کہ یہاں دیکھا کہ لوگ کیمرے پر بول رہے ہیں پر مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ تم وڈیو بنانے کے لیے کیا کرو کونسا کیمرہ لو یا موبائل لو اچھے سے کیمرے والا تو کونسا موبائل لو اور اس میں کون کونسے لینس ڈالو اس مارے کہ ہر لینس سے الگ ویو دکھائی پڑتا ہے تو جس کو پتا ہو وہ سیکھا سکتا ہے دوسروں کو ورنہ جو نیا آدمی ہوتا ہے اسے کچھ پتا نہیں کہ پہلے کیا کرے
 
Top