تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عدالت ملزمہ کی جانوروں سے حد سے زیادہ رغبت دیکھتے ہوئے فیصلہ دیتی ہے کہ سزا بھگتنے کے بعد ملزمہ کے ہاتھ جو دوران سزا کام کاج کے باعث نیلے ہوچکے ہوں گے جلد از جلد پیلے کیے جائیں تاکہ بکریاں چرانے کے بجائے انسان کے بچے چرائے مطلب پالے جائیں اور ملزمہ غیر ضروری غیر نصابی سرگرمیوں سے توجہ ہٹا کر مقصد حیات پر آجائے تاکہ مستقبل قریب و بعید میں آئندہ اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہنے کے مواقع میسر نہ آسکیں!!!
:rollingonthefloor: :sick::rollingonthefloor::sick::rollingonthefloor:
مجھ پہ یہ کس نے یہ پیلا رنگ ڈالا
ہائے مار ڈالا ہائے مار ڈالا
ابھی تو اس سزا کے ختم ہونے میں سالوں لگ جائیں گے۔ آپ نے اگلی سزا کا فیصلہ بھی سنا دیا۔
@سیماعلی آپا سفارش کیجئیے عدالت کے روبرو۔
 
سید عمران

محفلین
ملزمہ کے ہاتھ جلد از پیلے کئے جائیں عدالت سے مودبانہ درخواست کی جاتی ہے 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
عدالت کل امتیاز اسٹور گئی تھی وہاں مبلغ 55 روپلی میں مہندی کون دستیاب ہے...
عدالت ملزمہ سے رقم وصول کرتے ہی سب سے پہلے بذات خود خرید کر مبلغ 55 روپلی کی گراں قدر مہندی کون ملزمہ کو ہدیہ کرے گی...
اس دوران ملزمہ کے بھائی بہن اچھا سا بر تلاش کرکے رکھیں تاکہ مہندی سوکھ کر خراب نہ ہو!!!
 
سید عمران

محفلین
:rollingonthefloor: :sick::rollingonthefloor::sick::rollingonthefloor:
مجھ پہ یہ کس نے یہ پیلا رنگ ڈالا
ہائے مار ڈالا ہائے مار ڈالا
ابھی تو اس سزا کے ختم ہونے میں سالوں لگ جائیں گے۔ آپ نے اگلی سزا کا فیصلہ بھی سنا دیا۔
@سیماعلی آپا سفارش کیجئیے عدالت کے روبرو۔
عمر قید سے بڑھ کر کیا ملے گی سزا :D
اب تو ہم دھڑلے سے کام چوری بلکہ کام چوریاں کریں گے۔
ملک کی خراب معیشت کے باعث عدالت کے پاس اتنا بجٹ نہیں کہ ساری عمر ملزمہ کو بٹھا کر کھلائے...
ملزمہ کہیں سے بھی مانگ تانگ کے محنت مزدوری کرکے جرمانہ کی رقم بھرے تاکہ عدالت اور ملزمہ دونوں چین کی بنسری بجائیں!!!
 
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
ہماری طرف تو راوی چین ہی چین لکھتا ہے اب اس چین کی بانسری بجائیں یا باجا یہ ہماری مرضی ہے البتہ عدالت کا پیچھا نہ چھوڑیں گے۔
مفت کی کھانے کی پڑ گئی تو جرم پہ جرم کر کے عدالت کے متھے لگتے رہیں گے۔ جب تک کہ ہمیں جج کی کرسی پر نہ بٹھا دیا جائے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عدالت کل امتیاز اسٹور گئی تھی وہاں مبلغ 55 روپلی میں مہندی کون دستیاب ہے...
عدالت ملزمہ سے رقم وصول کرتے ہی سب سے پہلے بذات خود خرید کر مبلغ 55 روپلی کی گراں قدر مہندی کون ملزمہ کو ہدیہ کرے گی...
اس دوران ملزمہ کے بھائی بہن اچھا سا بر تلاش کرکے رکھیں تاکہ مہندی سوکھ کر خراب نہ ہو!!!
عدالت رہنے ہی دے ایسی سہخاوت کہ رقم بھی ہم سے بطور جرمانہ وصول کی جائے اور اسی سے ہمیں ہدیہ دیا جائے۔
مہندی سوکھنے پہ پانی ڈال کر گیلی کی جا سکتی ہے مگر اچھا سا بر کی جگہ برا سا بر پلے پڑا تو ہم نے کس کی ماں کو ماسی کہنا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
عدالت کا وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے عدالت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ جرمانہ کی رقم جمع کرانے تک یہ معزز عدالت برخاست کی جاتی ہے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھانا ایسا دیا جائے گا کہ ملزمہ خود بول اٹھے گی خدارا میرا کھانا بند کر دیا جائے ۔
لو جی کر لو گل۔۔۔ ہم جیل کے باورچی خانہ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ فکر تو عدالت کو ہونی چاہیے جنھیں ٹانگ کی بجائے گردن کی سوکھی بوٹی حصے آنی یا پھر پر۔ باقی سب تو ہم نے پکاتے پکاتے ہی چٹ کر جانی ہیں۔ :ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم نے پکاتے پکاتے ہی چٹ کر جانی ہیں۔ :ROFLMAO:
ہم جیل کے باورچی خانہ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔
ایک تو ہم آپ کی بسیار خوری سے خوب واقف ہیں اور اگر کہیں بھول چوک یا غفلت برتنے کا کوئی امکان ہوتا بھی تو وہ آپ یاد دہانی کرا کے ختم کر چکیں، اب ایسی حالت میں باورچی خانہ آپ کے سپرد کون کرتا ہے۔
 
وہی جنھیں ہمارے ہاتھ کے پکے مزے کے کھانے تناول فرمانے کے بعد اپنی انگلیاں چبا جانے کی خواہش دل میں ہو گی۔
جو ایسا نہ کرے گا، اسے ہمارے فرمائشی پروگرام ہی پورے کرنے پڑنے چائے سے شروع اور چائے پہ ختم۔
 
آپ کی تعریفیں ہم نے بس آپ سے ہی سنی ہیں، اور سنی سنائی بات کو ہم ان سنی کر دیتے ہیں۔ 😜
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی تعریفیں ہم نے بس آپ سے ہی سنی ہیں، اور سنی سنائی بات کو ہم ان سنی کر دیتے ہیں۔ 😜
ہاں تو کون سنائے پھر آپ کو۔۔۔ کوئی داستان امیر حمزہ تو نہءں جو چھاپیں اور آپ کو پڑھنے کو ملے۔
ہاں ہاں جیسے کہ ہمارے کارنامے دیکھے جو نہیں نا آپ نے کہ آنکھوں دیکھی بھی جھٹلا رہے۔ میکوں ناراض کرنے کی ٹھانی ہے کیا آج۔ :mad:
 
Top